سندھ کے مسائل کا حل قوم پرستوں کے پاس ہے، قادر مگسی

کاشفی

محفلین
168505_15405558.jpg

پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا،موجودہ حکومت سے بھی کوئی امید نہیں زرعی پانی نہیں مل رہا ، ڈکیتی، لوٹ مار اور بھتہ خوری عروج پر ہے، صحافیوں سے گفتگو
ٹنڈوجام (آن لائن) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھی عوام کے مسائل کا حل قوم پرستوں کے پاس ہے، موجودہ حکومت سے سندھ کےعوام کو کوئی امید نہیں ، ٹنڈو جام کے قریب گوٹھ حیدر شاہ آبڑی میں محمد جمن بہرانی کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ گزشتہ10سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، عوام کو زرعی پانی نہیں مل رہا ، ڈکیتی، لوٹ مار اور بھتہ خوری عروج پر ہے، آج بھی سندھ کا گریجویٹ ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے دھکے کھا رہا ہے، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھی خواتین کو چند پیسوں کے عوض لائنوں میں کھڑا کردیا ہے،ان تمام مسائل کا حل قوم پرست جماعتوں کے پاس ہے۔
 
Top