سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت اچھا لکھا مغل بھیا۔۔۔

ویسے اتنی مشکل اردو!!!!!!!!!!
میں نے "کون ہے جو محفل میں آیا " میں سعود بھیا کا مراسلہ پڑھا تو سمجھ آیا ۔
 
محمد امین

لائبریرین
محمود بھائی۔۔۔ اتنی سی عمر میں اتنے کمال کے شاعر، ادیب، خطاط اور نہ جانے کیا کیا کیسے بن گئے آپ؟؟ :happy:
 
محمود بھائی۔۔۔ اتنی سی عمر میں اتنے کمال کے شاعر، ادیب، خطاط اور نہ جانے کیا کیا کیسے بن گئے آپ؟؟ :happy:

ہم تو ویسے ہی حسد سے بنے جا رہے تھے۔ ایک آپ اور آ گئے ان پر عش عش کرنے والوں کی قطار میں۔ ارے حضور دل کے پھپھولے پھوڑنے کو کہیں تو سادہ سی بات یہ ہے کہ ادب ان کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے۔ آخر کو خاندانی مغل ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اور امین بھیا کے ان نہاں رازوں کا کیا جن کے امین مغل بھیا ہیں؟ :)
میرے کونسے راز؟؟؟ :surprise::surprise::wasntme:
ہم تو ویسے ہی حسد سے بنے جا رہے تھے۔ ایک آپ اور آ گئے ان پر عش عش کرنے والوں کی قطار میں۔ ارے حضور دل کے پھپھولے پھوڑنے کو کہیں تو سادہ سی بات یہ ہے کہ ادب ان کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے۔ آخر کو خاندانی مغل ہیں۔ :)

میاں تم ہونگے حاسد کہیں کے۔۔۔۔ہم تو نیک تمنائیں ساتھ لائے ہیں۔۔ :phbbbbt::phbbbbt: آخر کو وہ ہمارا ملاقاتی خاکہ لکھنے کا اشارہ دے گئے ہیں۔۔۔مکھن تو لگانا ہی ہے نا اااااا :biggrin::biggrin::biggrin:
 
ساجد

محفلین
بہت اعلی درجہ کی ادبی اردو پڑھنے کو ملی۔ کچھ الفاظ تو ہم نے بھی پاؤں پاؤں اچھل کر پکڑے اور بعد ازاں پکڑے گئے الفاظ کے پاؤں پکڑے تب جا کر مطالیب و مفاہیم کی منازل طے ہوئیں۔ مغل بھائی ، بہت خوب لکھا ہے ۔ لکھتے رہئیے کہ ہم جیسے "بے ادب" بھی کچھ ادب سیکھ لیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
ساجد بھائی آپ نے تو ماشاءاللہ مطالب و مفاہیم کی منازل طے کرلیں۔۔۔اور ہمارے تو پر ہی جلتے رہے :happy: اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔
 
ساجد بھائی آپ نے تو ماشاءاللہ مطالب و مفاہیم کی منازل طے کرلیں۔۔۔اور ہمارے تو پر ہی جلتے رہے :happy: اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔

ایسی پر زور دعائیں نہ دیں۔ آپ کو کیا خبر کہ مغل بھائی کی بورڈ توڑنے کی پاداش میں بھابھی سے کتنی دفعہ سزا یاد ہو چکے ہیں۔ :)
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی آپ نے تو ماشاءاللہ مطالب و مفاہیم کی منازل طے کرلیں۔۔۔اور ہمارے تو پر ہی جلتے رہے :happy: اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔
جناب اردو فہمی کے سلسلہ میں اگر آپ کراچی والوں کے پر جلنے لگیں گے تو ہم لاہوریوں کا تو اللہ ہی حافظ ہوا نا!:)
 
عندلیب

محفلین
دو ڈکشنریاں تو پاس ہیں مگر کم لگ رہی ہیں ، تیسری آنے والی ہے۔ آنے کے بعد ایک ماہ کا وقت لے کر سمجھ لوں گی مغل بھائی کی یہ تحریر۔ :)
فی الوقت اتنے ثقیل الفاظ ہضم کرنا مشکل ہے کہ کل یہاں بقر عید ہے اور یہاں کے سعودی بکروں کا گوشت بھی ثقیل ہی ہوتا ہے۔ شمشاد بھائی سے تصدیق کروا لیجئے ;)
سو یوں ملاقات کا اشتیاق ہوا کے دو ش پر گوش گزاری کا شرف حاصل کر چکا تو مخاطب و مطلوب و مقصود کی مسکراہٹ سے لتھڑی اور شفقت سے آمیز و لبریزآواز نے کچھ مہلت طلبی کے بعد حاضر ہونے کی نوید سنائی ۔۔
بچپن میں ہماری کچھ کزنز ہونٹوں پر بھر کر لپ اسٹک لگا لیتی تھیں تو ہم کہتے تھے کہ یہ کیا رنگ لتھڑ لئے ہونٹوں پہ؟
اب معلوم ہوا کہ مسکراہٹ سے آواز بھی "لتھڑی" جا سکتی ہے۔ :grin:
 
دو ڈکشنریاں تو پاس ہیں مگر کم لگ رہی ہیں ، تیسری آنے والی ہے۔ آنے کے بعد ایک ماہ کا وقت لے کر سمجھ لوں گی مغل بھائی کی یہ تحریر۔ :)
فی الوقت اتنے ثقیل الفاظ ہضم کرنا مشکل ہے کہ کل یہاں بقر عید ہے اور یہاں کے سعودی بکروں کا گوشت بھی ثقیل ہی ہوتا ہے۔ شمشاد بھائی سے تصدیق کروا لیجئے ;)

بچپن میں ہماری کچھ کزنز ہونٹوں پر بھر کر لپ اسٹک لگا لیتی تھیں تو ہم کہتے تھے کہ یہ کیا رنگ لتھڑ لئے ہونٹوں پہ؟
اب معلوم ہوا کہ مسکراہٹ سے آواز بھی "لتھڑی" جا سکتی ہے۔ :grin:
آپکی اس بات سے مشتاق احمد یوسفی کی یہ تحریر یاد آگئی۔۔۔۔
مولانا ابوالکلام آزاد اپنا سنِ پیدائش اس طرح بتاتے ہیں ‫:
یہ غریب الدیارِ عہد ، ناآشنائے عصر ، بیگانۂ خویش ، نمک پروردۂ ریش ، خرابۂ حسرت کہ موسوم بہ احمد ، مدعو بابی الکلام 1888ء مطابق ذو الحجہ 1305ھ میں ہستیِ عدم سے اس عدمِ ہستی میں وارد ہوا اور تہمتِ حیات سے متہم۔

اب لوگ اس طرح نہیں لکھتے۔ اس طرح پیدا بھی نہیں ہوتے۔ اتنی خجالت ، طوالت و اذیت تو آج کل سیزیرین پیدائش میں بھی نہیں ہوتی۔

:) :) :)
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ محمود بھائی یہ احوال لکھنے کا۔ اب یہ بھی لکھ دیں کہ اردو محفل کے حوالے سے کیا کیا باتیں ہوئیں اور کس کس کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی گئی اور کس کس کی خدمات کو سراہا گیا۔ :noxxx:

منّت وار برادرِ مکّرم ، اردو محفل کے حوالے سے جو جو باتیں ہوئیں وہ وقت آنے پر ہی بتائی جائیں گی۔۔:applause:
قصّہ کوتاہ یہ کہ محفل میں خدمات کے حوالے سے بالخصوص اردو لائبریری کا تذکرہ رہا اور لائبریری کے طریق پر بندہ ناچیز نے چند فروگزاشت پیش کی تھیں۔۔:yawn:
باقی احوال قبلہ ِکی آمد کے بعد ہی باصرہ نوازی کا شرف حاصل کرسکے گا۔ :yawn:
 
مغزل

محفلین
تحریر پر کیا تبصرہ کریں کہ ہم نے احباب کے تبصرے تحریر سے پہلے پڑھ لیئے تھے اور تحریر پڑھتے ہوئے جائزہ لے رہے تھے کہ تبصروں میں کہاں تک انصاف برتا گیا ہے۔ :)

ویسے قابل غور بات یہ ہے کہ مغل بھیا نے "با قاعدہ" دعوت کو کسی اور شام پر اٹھا رکھا (تا کہ اہتمام ہو سکے)۔ :) :) :) :) :)

’’ ہیچ رحمی نہ برادر بہ برادر دارد
ہیچ شفقت نہ پدر را بہ پسرمی بینم ‘‘
:yawn::yawn::yawn:
سعود بھائی ۔ مجھ ناچیز کے تئیں جب دوست منصف بن جاتا ہے تو دوست نہیں رہتا۔۔:(:(
رہی بات باضابطہ طعام کی تو قبلہ موصوف اس دن سے غائب ہیں ۔ (قہقہہ)
اب نہ نو من تیل ملے گا نہ رادھا ناچے گی۔۔۔:biggrin::biggrin:
سو اطمیان رکھیے اب عشائیہ فجریہ یا ظہرانہ ہمارا نصیب نہ رہا۔:yawn::yawn:
 
Top