سلام

بہت دنوں بلکہ مہینوں کے بعد محفل کا چکر لگا تو پاسورڈ بھول چکا تھا،۔ خیر بھلا ہو ناظم صاحب کا جنہوں نے دوبارہ سے اجازت نامہ عنایت فرمادیا۔
سوچا اب آ ہی گیا ہوں تو احباب کو سلام کرلوں، مگر سوال یہ تھا کہ کہاں اور کیسے ؟ اتنے سارے موضوعات اور اتنے سارے نئے نام۔ مطلب ہمارا یہ پودا بڑا برگد بن چکا ہے کہ کچھ معلوم نہیں پڑتا، کون سی شاخ کہاں سے آرہی ہے اور کہاں جا رہی ہے۔

خیر تو آپ جملہ احباب کو میری طرف سے سلام پہنچے اور مبارک باد بھی کہ سب لوگوں نے ملکر اس فورم کو واقعی اردو دان کردیا ہے۔
انشاءاللہ ملاقاتاں رہیں گی۔ یار زندہ صحبت باقی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ڈاکٹر صاحب اور باز خوش آمدید۔ آپ بھی تو اس محفل کے بانی ارکان میں سے ہیں۔ آپ آتے رہا کریں، انشاءاللہ یہ محفل ترقی کی مزید منازل طے کرے گی۔
 
شکریہ نبیل بھائی ،محفل اپنی ہے اسی لئے تو آ، جا رہے ہیں اور آتے جاتے رہیں گے۔ بھی۔ مگر کیا کریں کچھ غم روزگار بھی اور کچھ عدیم الفرصتی بھی کہ ہمیشہ آڑے آتی ہے۔ ورنہ کس کاجی نہیں چاہتا۔ خیر یہ معاملات تو چلتے ہیں رہیں گے۔

انشاءاللہ۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام افتخار بھائی، اتنے عرصے بعد آئے۔ اور آپ کو بیٹے کی بہت مبارک ہو۔ ہم تو سوچ رہے تھے کہ آپ مٹھائی کے ساتھ محفل پر آئیں گے۔ مٹھائی کہاں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید افتخار بھائی

بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔

تھوڑی سے فرصت کے لمحے نکال لیا کریں اور چند منٹوں کے لیے یہاں آ جایا کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر بھیا، بہت بہت مبارکباد ہو بیٹے کی، اللہ پاک انہیں‌ والدین کے لئے آنکھوں کا نور بنائیں
 

تیشہ

محفلین
سلام ۔۔ ویلکم بیک ۔۔ ۔

اور بیٹے کی بہت مبارکباد ۔۔ مبارک تو اسی دن میں دے ہی چکی ہوں آپکو فون پر ۔ ۔۔ مگر چوں کہ آپ اب یہاں بھی آرہے اور ان سب نے بھی مبارک دی تو میں کیسے پیچھے رہوں ۔۔۔ ۔
sssss.gif




1012-033-30-1101.gif


مٹھائی ؟
 
آپ جملہ احباب کااس چاہت اور نیک تمناؤں پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔
یہی آپ کی حب ہے جو کھینچے لاتی ہے۔
 
ارے شمشاد بھائی اب ایسی بھی کوئی بات نہیں، اس بارے وضاحت پہلے ہی داخل دفتر ہوچکی ہے۔
اور بی بی یہ حب جو ہے ناں یہ چاہت کے مترادف استعمال کی گئی ہے مذکور جملہ میں، اگر پھر بھی بات پلے نہ پڑے تو فیروز الغات سے رجوع فرماویں۔
الطاف پراء جی تہاڈا اللہ پہھلا کرے۔ تسیں جس لاڈ دے نال مینوں جی آیاں نوں آکھیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
افتخار بھائی آپ کو بیٹے کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ لمبی عمر پائے اور ماں باپ کے لیے باعث سعادت ہو۔
 
جزاک اللہ شمشاد بھائی،

اور بی بی یہ حب اردو کا ہی لفظ تو ہے، البتہ یہ نہیں بتلا سکتا کہ اردو میں کہاں سے آیا ہے۔ شاید عربی یا پھر فارسی سے ۔میرا ذاتی خیال ہے کہ عربی سے آیا ہے اور اس کے معنی محبت، چاہت وغیرہ کے ہیں، اب اگراردو میں کثیر الاستعمال نہیں ہے تو اور بات ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عربی سے ہی حب کا لفظ اردو میں آیا ہے، مؤنث کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا مطلب محبت، دوستی، الفت، آشنائی ہے۔
 
Top