تعارف سلام

شمشاد

لائبریرین
افتخار راجہ نے کہا:
شعر تو اچھا ہے۔ لگتا ہے کہ استاد امام دین کے کسی شاگرد کا ہے۔

راجہ صاحب یہ اشعار اردو پنجابی کے مشہور شاعر جناب خالد مسعود صاحب کے ہیں، ملتان کے رہنے والے ہیں۔

بیٹھ کر چوبارے پر وہ ٹھنڈی آہیں بھرتا ہے
تم سے لاکھ چنگا ہے کچھ نہ کچھ تو کرتا ہے

لڑکیوں کو لڑکوں کے چھیڑنے کی ایک ریزن (reason) ہے
نیچرل سا مسئلہ ہے گھوڑا گھاس چرتا ہے
 

جہانزیب

محفلین
وعلیکم السلام،
آپ کو محفل میں خوش آمدید، اور آپ کنیٹیکٹ کے کس ٹاؤن میں رہتے ہیں اگر تو آپ نیو کنان تک کے حصے میں رہتے ہیں تو ہم کل پرسوں ہی ملاقات کا انتظام کر لیتے ہیں :lol:
 

جہانزیب

محفلین
لول، اور اس ملاقات کو ہم محفل کی پہلی با ضابطہ ملاقات عرف عام میں گیٹ ٹو گیدر قرار دے سکتے ہیں،
 

شمشاد

لائبریرین
آپ اس کو پہلی میٹنگ نہیں کہ سکتے کیونکہ ایک میٹنگ اس سے پہلے ریاض، سعودی عرب میں ہو چکی ہے جس میں محفل کے تین اراکان تیلے شاہ، فریب اور شمشاد نے بہ نفسِ نفیس شرکت کی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ بھی خفیہ نہیں ہے جناب
اور فریب نے تو باضابطہ اختتامی اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔
 

فریب

محفلین
شاہ جی ضرور بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر پہلے چندہ نہ دینے والوں‌کو نوٹس ضرور بجھوا دیں
 
جہانزیب نے کہا:
وعلیکم السلام،
آپ کو محفل میں خوش آمدید، اور آپ کنیٹیکٹ کے کس ٹاؤن میں رہتے ہیں اگر تو آپ نیو کنان تک کے حصے میں رہتے ہیں تو ہم کل پرسوں ہی ملاقات کا انتظام کر لیتے ہیں :lol:

ابھی ابھی تقشہ کا مشاہدہ کیا ہے۔ میں آج کل ہارٹ فورڈ ایریا میں ہوتا ہوں۔ نیو کنان تو یہاں سے کافی دور ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
مطلب اب میں ذرا ہارڈفورڈ کو نقشے میں ڈھونڈوں، میں نے نیوکنان تک کا اس لئے کہا تھا کہ نیویارک سے میں نیوکنان کے ٹاؤن تک گیا ہوا ہوں اس سے زیادہ شمال میں نہیں گیا تو اگر آپ اولڈگرینچ، گرنیچ، سٹیمفورڈ، نیوکنان تک کہیں ہیں تو مجھے 30-40 منٹ لگتے ہیں آپ تک پہنچتے ابھی میں نقشہ دیکھتا ہوں یہ ہارڈفورڈ کدھر ہے۔۔
 

جہانزیب

محفلین
جی زکریا اور کافی دور ہے میرے گھر سے، نیوکنان میرئٹ پارک وے پر ایگزٹ 38 ہے جبکہ ہارٹفورڈ ایگزٹ 68 پر مطلب میرے گھر سے کم از کم دو گھنٹے کی ڈرائیو :shock:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب، تم اور مثلث‌ ایک دوسرے کی طرف روانہ ہوجاؤ۔ ایک گھنٹے بعد درمیان میں کہیں ملاقات ہو جائے گی۔۔ فری وے پر :p
 

طلحہ بٹ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خوش آمدید جناب
متساوی الساقین مثلث
نا کہ
متساوی الثاقین مثلث
درست کہا یا غلط؟؟؟
ساق ہے عربی کا لفظ ناکہ ثاق
شکریہ
 

علی بابا

محفلین
اچھا دوستو! مجھے اپنا پہلی عرفیت پسند نہیں‌آئی۔ اس لئیے میں اب علی بابا ہوں۔ یہ عرفیت یا اس سے ملتی جلتی عرفیت میں‌دوسرے فورمز پر بھی استعمال کرتا ہوں۔
 

علی بابا

محفلین
جہانزیب نے کہا:
جی زکریا اور کافی دور ہے میرے گھر سے، نیوکنان میرئٹ پارک وے پر ایگزٹ 38 ہے جبکہ ہارٹفورڈ ایگزٹ 68 پر مطلب میرے گھر سے کم از کم دو گھنٹے کی ڈرائیو :shock:

جی ہاں۔ ہارٹ فورڈ بہت ہی بے کار جگہ پر واقع ہے۔ مجھے بڑے شہر پسند ہیں۔ ابھی بھی شکاگو کو یاد کرتا ہوں اور کہتا ہوں:
کلکتہ کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں
اک تیر میرے سینہ میں مارا کہ ہائے ہائے

خیر، اتنا بھی افسوس نہیں‌ہوتا ( :p )، مگر پھر بھی۔۔۔
 
Top