تعارف سلام عرض ہے

تیشہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
ہم صحرا میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
(غالب)



سلام ۔ جویریہ جی ، سوری ، آپ آئیں تو میں ویلکم نہ کہہ سکی ، امید ہے معزرت قبول کریں ، آپکو دیر سے مگر ویلکم ‘ کہتی ہوں ،
:) اور امید کرتی ہوں آپکے آنے سے خوب رونق لگا کرے گی ، ایسے ہی آتی رہئے گا ،

:)
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ جویریہ جی آپ کے خیالات کا۔ اسی لیے میں نے الیکشن سے توبہ کی ہوئی ہے کہ اس میں خواری ہی خواری ہے۔

اور رہی بات ‘دوسری‘ کی، تو عرض ہے کہ میرے پاس ایک ‘ پہلی ‘ ہے اور وہ ہر وقت ہی میرے پاس ہوتی ہے۔ حتٰی کہ دوسری کی موجودگی میں بھی موجود ہی ہوتی ہے۔ :wink: :wink: :wink:
 

جیہ

لائبریرین
بوچھی جی کوئی بات نہیں آپ نے ویلکم تو کیا، دیر یہ سے سہی۔
بہت شکریہ اور مہربانی۔۔

شمشاد بھائی آپ نے ‘پہلی‘ کی بات کی تو، کوئی بات نہیں، پہلی غلطی تو سب کی معاف کی جاتی ہے مگر ؛‘دوسری‘ غلطی ناقابلِ معافی ہوتی ہے :lol:
 
جویریہ مسعود نے کہا:
اس موقع پر کہتے ہیں ۔۔۔۔خوار مہ شے۔۔۔۔

یعنی خدا نہ کرے کہ آپ خوار ہو جائیں۔۔۔
میر نے شکوہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا بھی نہیں۔۔۔

مگر آپ کو ہم بہت پوچھتے ہیں۔۔۔اور مِس بھی کرتے ہیں جب آپ نہیں ہوتے۔۔۔۔

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
( کہیں آپ جواب میں یہ نہ کہ دیں۔۔۔

تم میری پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی ‘دوسری‘ نہیں ہوتی :p

اور اللہ کبھی نہ کرے کہ آپ وہ ناگفتہ بہ لفظ ہو جائیں۔۔۔۔ :?:[/
quote]

میر سے مجھے یاد آیا کہ میں میر پر ایک پوسٹ کرنے والا ہوں ، کیا میں‌امید رکھوں کہ جس طرح غالب پر محفل چل رہی ہے میر پر بھی چلے گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
بوچھی جی کوئی بات نہیں آپ نے ویلکم تو کیا، دیر یہ سے سہی۔
بہت شکریہ اور مہربانی۔۔

شمشاد بھائی آپ نے ‘پہلی‘ کی بات کی تو، کوئی بات نہیں، پہلی غلطی تو سب کی معاف کی جاتی ہے مگر ؛‘دوسری‘ غلطی ناقابلِ معافی ہوتی ہے :lol:

جویریہ جی پہلی غلطی ہی اس قدر سبق آموز ہوتی ہے کہ دوسری کرنے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ اور جانتے بوجھتے جو کرئے تو واقعی ناقابلِ معافی ہوتی ہے ۔
 
لگتا ہے جویریہ نے بھی اب تک آکر پیغام نہیں‌ پڑھا شاید مصروفیت بڑھ گئی ہے اور ہمارا دل ہے کہ بقول غالب


دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن
بیٹھے رہیں‌ تصورِ ‌جاناں کیے ہوئے
 

جیہ

لائبریرین
جی پڑھ لیا تھا مگر بقولِ غالب۔۔۔۔

ہے بات ہی کچھ ایسی جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کرنی نہیں آتی

(مذاق کیا ہے سنجیدہ نہیں)
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بھی صحیح فرمایا جویرہ صاحبہ۔ ویسے کیا آپ کو واقعی غالب کے ہزاروں شعر یاد ہیں؟
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
ہزاروں تو خیر نہیں یاد۔۔۔ مگر بہت سے یاد ہیں۔۔ مگر آپ نے اندازہ لگایا ہوگا کہ اکثر شعر غلط لکھ لیتی ہوں

بقولِ غالب۔۔۔۔۔

غلَطی ہائے مضامین مت پوچھ
لوگ نالے کو بھی رسا کہتے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب۔ مگر ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ یہاں کوئی اتنا پڑھا لکھا نہیں ہے جو غالب مرحوم و مغفور کے کلام کی غلطیاں نکال سکے :lol: :lol: لیکن آپ کا برمحل اور موقع کی مناسبت سے شعر پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ آج کل کے دورآشوب میں کس کے پاس اتنا حوصلہ رہا ہے۔
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
صحیح۔۔۔ مگر کیا کِیا جائے بعض اوقات میرے ذہن میں غالب کا شعر موقع کی مناسبت سے اس طرح آجاتا ہے۔۔ جس طرح غالب کو غیب سے مضامین آتے تھے۔۔۔

آتے ہیں غیب سے یہ مضامین خیال میں
غالب صریرِ خامہ ناوائے سروش ہے۔۔۔
 

ام طلحہ

محفلین
السلام علیکم
بہت دنوں کے بعد آئی ہوں اور آکر یہ خوشی ہوئی ہے کہ کافی رونقیں لگی ہوئی ہیں ۔ میری طرف سے بھی خوش آمدید قبول کیجئے ۔ مجھے اتنے زیادہ اشعار نہیں آتے اس لئے زیادہ نہیں کہ سکتی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ام طلحہ صاحبہ، آپ کو میری طرف سے خوش آمدید، مگر غلط دھاگے پر۔ ویسے جویریہ صاحبہ، غیب سے جو کچھ بھی ملے بہت ہے۔ اور اسی طرح ایک اور مہربانی کر دیا کریں۔ جو مشکل الفاظ ہوں نا شعر کے، ان کی مختصر وضاحت بھی کر دیا کریں۔ ہم سب یہاں‌ایک جیسے ہیں۔ سب کا بھلا ہو جائے گا۔
قیصرانی
 

ام طلحہ

محفلین
فیصل کی کتابوں میں سے دیوان بہادر شاہ ظفر نکال لائی ہوں اب اشعار استعمال بھی کروں گی اور خوب کروں گی

کس طرح معلوم ہووے اس کے دل کا مدعا
مجھ سے باتوں میں ظفر وہ غنچہ لب کھلتا نہیں
 

جیہ

لائبریرین
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
 

قیصرانی

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
جویریہ مسعود نے کہا:
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
جویریہ مسعود نے کہا:
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
یہ کس بات پر تین تین پیغام ایک جیسے
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
اُم طلحہ واپسی مبارک، خاصے عرصے کے بعد واپس آئی ہیں۔

کیا آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے نیا دھاگہ کھولوں کہ یہیں کام چل جائے گا۔

آب آئی ہیں تو متواتر آتی رہیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
جویریہ مسعود نے کہا:
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
جویریہ مسعود نے کہا:
ام طلحہ جی۔۔۔ چشمِ ما روشن و دلِ ماشاد۔۔
قیصرانی صاحب آئندہ خیال رکھوں گی
یہ کس بات پر تین تین پیغام ایک جیسے
قیصرانی

یہ لیجیئے صحیح کر دیا ہے۔
 
Top