تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
سارا دن گزر گیا، میرا کسی نے پوچھا بھی نہیں :cry:
خیر بقولِ غالب۔۔۔۔۔

غالبِ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں
رویئے زار زار کیا، کیجیئے ہائے ہائے کیوں
 
F@rzana

محفلین
شمشاد، یہ تو آپ جان چھڑانے والی بات کر رہے ہیں، جو میں کہنا چاہتی تھی وہ آپ کے جواب سے مل جاتا ، خیر آپ کی مرضی!
اور جویریہ بہن زیادہ ہمدردی بھی اچھی نہیں ہوتی،
آپ تو بہت سیانی لگتی ہیں
لگتا ہے دیوان غالب ایک ایک شعر آپ کی پوسٹ میں بٹتے بٹتے پورا ہوجائے گا۔
محب کے علاوہ بھی غالب کے بڑے شیدائی ہیں یہاں۔
 
جویریہ،

“ مجھ سے پہلے اس کی گلی تک میرے افسانے گئے۔۔“
اگر اس پوسٹ کے متعلق کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ اسے پڑھنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف مجھ تک پہنچ چکا تھا۔۔۔۔ اس لئے خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ویسے آپ کے نام پرنگاہ پڑتے ہی آپ کا شہر تمام تر رعنائیوں سمیت آنکھوں میں آگیا ہے۔ ۔ ۔ ۔اور یکدم سے خوائش جاگنےلگی ہے پھر سے گھنٹوں دریائے سوات کو تکنےکی۔ ۔ ۔ اور دل چاہ رہا کہ پوچھوں
کیا اب دریائے سوات اتنی ہی باتیں کرتا ہے؟؟ِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
حیرت ہے ابھی بھی اس فورم کو لوگ جائن کر رہے ہیں۔ میں نے تو سنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد سب والدین نے ایسی غلطی کرنے سے توبہ کر لی تھی(مذاق، اور وہ بھی کافی بھونڈا :lol: )
ویسے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید ہو۔ غالب صاحب سے آپ کی وابستگی اچھی لگی۔ اچھی لگی کا کیا پس منظر ہے، یہ آپ کو ماوراء بی بی بتاسکتی ہیں یا پھر فرزانہ صاحبہ۔ ویسے میرا نیا تانا بانا ہے گاناگاناگانا۔ وہ دیکھ لیں اور اس کے علاوہ بھوت والے کالم میں میرا تبصرہ آپ سب لوگوں کا انتظار کر رہا ہے۔
قیصرانی
 
جیہ

لائبریرین
umeedaurmohabbat نے کہا:

غالب نے نہ جانے کس موقع پر یہ شعر کہا تھا مگر مجھے آپ کی پوسٹ پڑھکر یاد آگیا۔۔۔۔۔
آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا

بہر حال شکریہ اور آپ کو بھی خوش آمدید۔۔۔ دریائے سوات سے بہت دنوں سے ملاقات نہیں ہوئی ، گرمیاں آگئی ہیں۔ شاید ہوجائے ملاقات۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
حیرت ہے ابھی بھی اس فورم کو لوگ جائن کر رہے ہیں۔ میں نے تو سنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد سب والدین نے ایسی غلطی کرنے سے توبہ کر لی تھی(مذاق، اور وہ بھی کافی بھونڈا :lol: )
ویسے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید ہو۔ غالب صاحب سے آپ کی وابستگی اچھی لگی۔ اچھی لگی کا کیا پس منظر ہے، یہ آپ کو ماوراء بی بی بتاسکتی ہیں یا پھر فرزانہ صاحبہ۔ ویسے میرا نیا تانا بانا ہے گاناگاناگانا۔ وہ دیکھ لیں اور اس کے علاوہ بھوت والے کالم میں میرا تبصرہ آپ سب لوگوں کا انتظار کر رہا ہے۔
قیصرانی
جی ہاں جوائن بھی کر رہے ہیں اور مزا بھی لے رہے ہیں۔۔۔
ویسے تکلف برطرف آپ سے گلہ ہے۔۔۔ آپ نے بہت دیر کردی ویلکم کرنے میں۔۔۔ لیکن بھر بھی شکرگزار ہوں۔۔ حالانکہ آپ ویلکم کرنے نہیں بلکہ اپنے ڈور کی پبلیسٹی کے لئے آئے ہیں :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے جویریہ صاحبہ، گلہ تو مجھے بھی آپ سے تھا کہ آپ نے ابھی تک مجھے خوش آمدید نہیں کہا، حالانکہ آپ مجھ سے بھی نئی ہیں۔خیراس لئے میں نے گلہ کرنے کی بجائے پبلسٹی کر دی۔ کیسا؟
قیصرانی
 
جیہ

لائبریرین
آپ کا گلہ بجا ہے بھائی۔ میں آپ کو خوش آمدید کہنا بھول گئی تھی۔ خیر ۔۔۔دیر آید درست آید۔۔۔۔ خوش آمدید۔۔

رہی بات پبلیسٹی کی تو۔۔۔ بقولِ غالب۔۔۔۔

مقطع میں آپڑی ہے سخن گسترانہ بات
مقصود اس سے قطعِ محبت نہیں مجھے
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے، مجھ بیچارے کو تو فارسی نہیں آتی۔ کوئی سادہ زبان میں‌مدعا فرمایا جائے یا ارشاد کیا جائے تو جنابہ کی عین نوازش ہوگی۔
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
قیصرانی نے کہا:
حیرت ہے ابھی بھی اس فورم کو لوگ جائن کر رہے ہیں۔ میں نے تو سنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد سب والدین نے ایسی غلطی کرنے سے توبہ کر لی تھی(مذاق، اور وہ بھی کافی بھونڈا :lol: )
ویسے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید ہو۔ غالب صاحب سے آپ کی وابستگی اچھی لگی۔ اچھی لگی کا کیا پس منظر ہے، یہ آپ کو ماوراء بی بی بتاسکتی ہیں یا پھر فرزانہ صاحبہ۔ ویسے میرا نیا تانا بانا ہے گاناگاناگانا۔ وہ دیکھ لیں اور اس کے علاوہ بھوت والے کالم میں میرا تبصرہ آپ سب لوگوں کا انتظار کر رہا ہے۔
قیصرانی

مجھ سے کیوں؟؟؟ :roll:
 
قیصرانی

لائبریرین
جو بات نہیں‌پتا ہوتی ناں‌وہ سیانوں (ماوراء بی بی) یا فرزانوں(فرزانہ صاحبہ) سے پوچھ لیتے ہیں۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
“اور دیوانوں سے؟
۔
شکر ہے آپ نے مجھے “فرزانہ“ تو مانا “
دیوانوں سے کہا جاتا ہے کہ “شکر ہے آپ نے مجھے“فرزانہ“ تو مانا۔
قیصرانی
 
Top