تعارف سلام عرض ہے

قیصرانی

لائبریرین
آپ کا اس طرح‌مسکرانا اچھا لگا۔ مگر جس کے تانے بانے کو استعمال کیا جا رہا ہے، اس سے پوچھ نہ لیں؟
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
بجا ارشاد فرمایا جویرہ صاحبہ۔ ویسے بائی دا وے، 45 ڈگری میں کون سے بہار آئی ہے؟‌ یہاں‌فن لینڈ میں تو واقعی بہار کا موسم ہے۔ ویسے میں ابھی ناشتہ بنا اور پھر کر لوں۔ پھر آپ سے تفصیلی گپ شپ کرتا ہوں۔ آپ برا تو نہیں منائیں گی؟ جلد آگاہ کریں۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
45 ڈگری تو ابھی یہاں سعودی عرب میں نہیں ہوا تو سوات میں کہاں سے ہو گا۔ سوات میں تو اس وقت سال کا بہترین موسم ہوگا۔
 

جیہ

لائبریرین
اس میں برا ماننے والی کون سی بات ہے؟

میرے ڈسک پر جو گھڑی ہے وہ درجہ حرارت بھی بتاتی ہے۔۔ اور اس وقت 21 سینٹی گریڈ ہے۔۔ تو بہار اور کیا ھوتی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈیرہ غازی خان میں دو دن پہلے 45 تھا۔ اس لئے میں نےسوچا۔ ویسے 21 تو کافی اچھا درجہ حرارت ہے۔ یہاں فن لینڈ میں بھی 15 کے لگ بھگ ہے دن کو، اور رات کو صفر کے لگ بھگ۔ ویسے میں نے ناشتے کو مؤخر کر دیا ہے۔ گپ شپ جار ی ہے۔
قیصرانی
 

زیک

مسافر
ایک تو امریکہ میں رہتے ہوئے کچھ سوچنا پڑتا ہے کہ کوئی درجہ حرارت فارنہائٹ میں بتا رہا ہے یا سیلسیئس میں۔ ورنہ 45 اور 21 دونوں سردیوں کا موسم بنا دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لو جی۔ میرا خیال ہے میں ناشتہ ہی لوں۔ جویریہ صاحبہ تو آف لائن ہو گئی ہیں۔ شمشاد بھائی سے تو چونچ لڑتی رہے گی۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی زندہ باد۔ اب کی بار آپ نے الیکشن میں کھڑا ہونا ہے۔ میں نے تب آپ کے لئے مہم چلانی ہے۔ شمشاد بھائی ایک بار پھر زندہ باد۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔

کہیں پڑھا تھا کہ اگر کسی دوست کو خوار کرنا ہو تو اسے ایک پرانی کار خریدوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا ہے تو اس کی اس سے اونچے گھرانے میں شادی کروا دو اور خواری کی آخری سیٹرھی پر پہنچانا ہے تو اسے الیکشن لڑوا دو۔ تو بھائی میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔
(یہ ‘ خوار ‘ لفظ میں نے تھوڑی عزت بحال رکھنے کے لیے استعمال کیا ہے، اصل لفظ کچھ اور ہے)
 

جیہ

لائبریرین
اس موقع پر کہتے ہیں ۔۔۔۔خوار مہ شے۔۔۔۔

یعنی خدا نہ کرے کہ آپ خوار ہو جائیں۔۔۔
میر نے شکوہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا بھی نہیں۔۔۔

مگر آپ کو ہم بہت پوچھتے ہیں۔۔۔اور مِس بھی کرتے ہیں جب آپ نہیں ہوتے۔۔۔۔

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
( کہیں آپ جواب میں یہ نہ کہ دیں۔۔۔

تم میری پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی ‘دوسری‘ نہیں ہوتی :p

اور اللہ کبھی نہ کرے کہ آپ وہ ناگفتہ بہ لفظ ہو جائیں۔۔۔۔ :?:
 
Top