تعارف سلام عرض ہے

شمشاد

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ “ شکریہ قیصرانی“ اپنے “ دستخط “ میں شامل کر دیں، ہر دفعہ لکھنے کی زحمت سے بچ جایا کریں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے۔۔۔ بقولِ غالب۔۔۔

بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیئو کہ ہاں کیوں ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے نہیں شمشاد بھائی، تازہ گھان سے اترتی جلیبی اور تازہ ادا کئے گئے شکریہ کا اپنا مزہ ہے۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
او بھائی کس بات پر مسلسل شکریہ ادا کیئے جا رہے ہو، کوئی اور بات بھی کرو، اور ہاں بتایا بھی تھا کہ اس محفل میں شکریہ بہت ہی خاص خاص موقعوں پر کیا جاتا ہے۔ تا کہ اجنبیت کا احساس نہ ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ اس لئے ادا کیئے جا رہا ہوں کہ کڑاہی پکا رہا ہوں۔ اس سے فراغت پاکر تفصیلی لکھوں‌گا۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا “ شکریہ “ کی کڑاہی پکا رہے ہیں، لوگ تو گوشت یا مرغ کی پکاتے ہیں،
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاں‌جی شمشاد بھائی۔ اب میں کڑاہی پکا کر فارغ ہو چکا ہوں۔ اب فرمائیں۔ سوالنامہ کہاں تک پہنچا؟ اور کب تک میں توقع رکھوں؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
سوالنامہ اتنی جلدی تھوڑا ہی بن جائے گا، بنا رہا ہوں، ابھی کچھ وقت لگے گا۔
 

F@rzana

محفلین
ایک تو میں قیصرانی کی چٹخارے دار طبیعت سے عاجز ہوں، ہر روز نت نئی کھانے پینے کی چیزیں لے آتے ہیں اور وہ بھی خوب مرغن، میں تو پڑھ پڑھ کر ہی موٹی جاؤں گی، خود دھان پان ہیں نا اس لیئے انھیں کیوں پرواہ ہو!
قیصرانی نے کہا:
ارے نہیں شمشاد بھائی، تازہ گھان سے اترتی جلیبی اور تازہ ادا کئے گئے شکریہ کا اپنا مزہ ہے۔
قیصرانی
:cry: :cry: :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ پڑھنے سے پہلے یا بعد میں ایک گولی ‌Lipitor اور ایک گولی Dionel کی کھا لیا کریں۔
 

F@rzana

محفلین
میں نے تو کبھی ان دواؤں کے نام بھی نہیں سنے، توبہ کریں
نیم حکیم خطرہ جاں
8)
 

جیہ

لائبریرین
اچھا تو میں یہ کہ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہ معاف کرنا ، میں غلط دھاگھے پر آگئی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
اچھا تو میں یہ کہ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہ معاف کرنا ، میں غلط دھاگھے پر آگئی۔۔۔۔

چلیں کر دیا معاف، آپ بھی کیا یاد کریں گی کہ کس سخی سے پالا پڑا تھا۔

ویسے کیا سوچ کر آئی تھیں اس دھاگے پر؟
 
اب اندازہ ہو رہا ہے کہ جویریہ کا کافی تفصیلی تعارف ہوگیا ہے اور غالب فہمی بھی اب ہو چکی ، اس لیے میں میر پر ایک پوسٹ کروں گا جس پر شاعرانہ گفتگو ہوگی ۔ تمام ارکان سے درخواست ہے کہ وہاں خالصتا شعری حوالوں سے بات کریں :lol:
 

جیہ

لائبریرین
ٹھیک۔۔ اب اس دھاگے کو یہیں پر ختم کر دیتے ہیں۔۔۔۔

آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ۔۔۔۔ مجھے یہاں توقع سے زیادہ پزیرائی ملی۔۔۔ الفاظ نہیں کہ بیان کرسکوں۔ کہ مجھے کتنی خوشی ہے اس بزم میں آکر۔۔۔۔

اچھا اجازت ۔۔۔ بقول میر

اب تو جاتے ہیں میکدے سے میر
پھر ملیں گے اگر خدا لایا

اور ہاں۔۔ غالب نے بھی میر کو سراہا تھا۔۔۔

ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالب
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کو میر بھی تھا
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ کا مطلب ہے تالا لگا دوں اس دھاگے کو :cry: :(

چلتا رہنے دیں، آپ کا کیا لیتا ہے۔
 
Top