تعارف سلام عرض ہے

ماوراء

محفلین
جویریہ بھی نا۔۔۔حکیم میسر آ گیا ہے۔
273_hehe_1.gif
حکیم بھائی نے پڑھ لیا تو کہیں آپ کے لیے بھی کچھ میسر نہ کردیں۔ :p
 
جیہ

لائبریرین
ہاں نا۔۔۔ بقولِ چچا غالب۔۔۔

ابنِ مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
ڈاکٹر کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ ماشاءاللہ محفل کو ایک عدد حکیم میسر آگیا ہے۔۔۔ان سے پوچھتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے

اگر دل کے درد کا معاملہ ہوتا تو شاید حکیم صاحب کوئی خمیرہ گاؤزبان وغیرہ دے دیتے لیکن یہ تو دماغ کا معاملہ ہے، ذرا دیکھ بھال کے۔

کسی نیم حکیم سے خطرہ جان کا خطرہ مول نہ لے لیجیئے گا۔
 
ماوراء

محفلین
ششماد بھائی، حکیم انکل سے بات کریں نا۔ اور دماغ کی کمزوری کا کوئی نسخہ پوچھیں۔ پھر آپ پہلے آزما کر مجھے بھی کچھ بھیج دیجئے گا۔ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
نا بابا میں باز آئی۔۔۔ مجھے گائے کی زبان کی خمیری روٹی نہیں کھانی۔۔۔۔۔ :?

میں تو چچا غالب کی ہمنوا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

بلبل کے کاروبار پہ ہیں، خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا

( داد کی امیدوار ہوں بر محل شعر کے لئے)
 
قیصرانی

لائبریرین
میری اپنی باجی ڈاکٹر ہیں۔باقی والد صاحب بھی ڈاکٹر تھے، اس لئے کبھی ڈاکٹروں کی لسٹ کی ضرورت نہیں‌پڑی۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
اگر عشق کی وجہ سے کوئی خلل ہوتا تو یہ تو فخر کی بات ہوتی، میں اکیلے بیٹھے بیٹھے اپنے آپ سے باتیں کرنے کا کہہ رہا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ششماد بھائی، حکیم انکل سے بات کریں نا۔ اور دماغ کی کمزوری کا کوئی نسخہ پوچھیں۔ پھر آپ پہلے آزما کر مجھے بھی کچھ بھیج دیجئے گا۔ :wink:

مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے آزمانے کی کیونکہ میرا دماغ بالکل صحیح کام کرتا ہے۔

تمہیں اگر ضرورت ہے تو جویریہ کی جگہ تم خمیرہ گاؤزبان آزما لو۔

اگر نہ بھی اثر کیا تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، پہلے کون سا تمہارا دماغ کام کر رہا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
ڈاکٹر کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ ماشاءاللہ محفل کو ایک عدد حکیم میسر آگیا ہے۔۔۔ان سے پوچھتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے

اگر دل کے درد کا معاملہ ہوتا تو شاید حکیم صاحب کوئی خمیرہ گاؤزبان وغیرہ دے دیتے لیکن یہ تو دماغ کا معاملہ ہے، ذرا دیکھ بھال کے۔

کسی نیم حکیم سے خطرہ جان کا خطرہ مول نہ لے لیجیئے گا۔
ویسے دل کے لئے خمیرہ مروارید ہوتا ہے، یہ بھی الکھ نگری میں‌لکھا ہے۔ :wink:
قیصرانی
 
جیہ

لائبریرین
اعلان۔۔۔۔ ہر خاص و عام متوجہ ہو۔۔
میں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ میں مجھے کوئی علاج ولاج نہیں کرنا۔۔۔ میں اس حال میں خوش ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور

ہم کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں۔
نہ سہی عشق مصیبت ہی سہی۔
 
گر نہ اندوہ شب فرقت بیاں ہوجائے گا
بے تکلف، داغ مہ مہر وہاں ہو جائے گا
زہرہ گر ایسا ہی شام ہجر میں ہوتا ہے آب
پرتوِ مہتاب سیل خانماں ہو جائے گا​

خوش نصیب ہیں وہ جن کے سینے اس راز سے آشنا ہوئے ۔ اور نا فہم ہیں وہ جنہیں اس میں بھی ٹھٹھا سوجھا ۔

فائدہ کیا سوچ، آخر تو بھی دانا ہے اسد
دوستی ناداں کی ہے جی کا زیاں ہو جائے گا​
 
جیہ

لائبریرین
بڑا مزا آرہا ہے۔۔۔چی خوب ۔ شمشاد بھائی دوسروں کے عشق سے مزا نہ لیں۔۔۔ خود عاشق بن کے مزا لیں۔۔۔۔اور غالب کی طرح بن جایئے۔۔۔۔۔

دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے
عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے۔۔۔۔۔۔۔
:haha:

عشق سے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی دردِ لا دوا پایا
 
قیصرانی

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
اعلان۔۔۔۔ ہر خاص و عام متوجہ ہو۔۔
میں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ میں مجھے کوئی علاج ولاج نہیں کرنا۔۔۔ میں اس حال میں خوش ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور

ہم کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں۔
نہ سہی عشق مصیبت ہی سہی۔
جویریہ صاحبہ، اعلان سماعت ہو گیا۔لیکن حکیم صاحب کے ہاتھ سے ایک مریض گیا۔
شکریہ
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
رب چاڑے توڑ محبتاں نوں اسی عشق دا دعوا کر بیٹھے

لیکن جویریہ جی یہ کام ہے بہت مشکل

کسی نے کہا تھا :

محبت میں ہم نے جوانی لٹا دی
جوانی لٹا دی، زندگانی لٹا دی

تو دوسرے نے جواب دیا :

محبت میں جاتے ہیں دین اور ایماں
بڑا تِیر مارا جوانی لٹا دی
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ششماد بھائی، حکیم انکل سے بات کریں نا۔ اور دماغ کی کمزوری کا کوئی نسخہ پوچھیں۔ پھر آپ پہلے آزما کر مجھے بھی کچھ بھیج دیجئے گا۔ :wink:

مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے آزمانے کی کیونکہ میرا دماغ بالکل صحیح کام کرتا ہے۔

تمہیں اگر ضرورت ہے تو جویریہ کی جگہ تم خمیرہ گاؤزبان آزما لو۔

اگر نہ بھی اثر کیا تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، پہلے کون سا تمہارا دماغ کام کر رہا ہے۔
چلیں آپ نہ پوچھیں میں خود پوچھ آئی ہوں۔ :p
273_hehe_1.gif
 
کیا عشق کا ذکر چل رہا ہے ، میر تو کہہ گئے ہیں کہ سخت کافر تھا وہ جس نے پہلے مذہب عشق اختیار کیا اور میر تو اس عاشقی میں عزتِ
‌سادات سے بھی ہاتھ دھ بیٹھے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ششماد بھائی، حکیم انکل سے بات کریں نا۔ اور دماغ کی کمزوری کا کوئی نسخہ پوچھیں۔ پھر آپ پہلے آزما کر مجھے بھی کچھ بھیج دیجئے گا۔ :wink:

مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے آزمانے کی کیونکہ میرا دماغ بالکل صحیح کام کرتا ہے۔

تمہیں اگر ضرورت ہے تو جویریہ کی جگہ تم خمیرہ گاؤزبان آزما لو۔

اگر نہ بھی اثر کیا تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، پہلے کون سا تمہارا دماغ کام کر رہا ہے۔
چلیں آپ نہ پوچھیں میں خود پوچھ آئی ہوں۔ :p
273_hehe_1.gif

پھر کیا جواب میرا مطلب ہے کیا نسخہ ملا؟ کچھ ہمیں بھی تو پتہ چلے۔
 
Top