تعارف سلام عرض ہے

جویریہ مسعود نے کہا:
[quote="غالب کے شعروں کے سلسلے کو آگے چلاتے ہوئے

چاہیے اچھوں کو جتنا چاہیے
یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے

اس شعر سے نہ جانے کیوں میرا خیال غالب کے اس شعر کے طرف منتقل ہوا۔۔۔۔۔

سیکھے ہیں مہ رخوں کے لئے ہم مصوری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیئے​
[/quote]

یہ میرا پسندیدہ شعر ہے ، بہت عمدہ ہے
 

جیہ

لائبریرین
آداب۔ شکریہ شعر پسند کرنے کا۔ دیکھتے ہیں شمشاد بھائی کیا جواب دیتے ہیں؟

جی جناب ایڈیٹر چلا کر دیکھ لیا۔ بہے اچھا ہے مگر شاید مجھ کو اس کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ میرے پاس وینڈوز ایکس پی میں اردو فونٹک انسٹال ہے اور میں آسانی سے وہاں اردو میں لکھ سکتی ہوں۔۔
لائیبریری میں تو فی الوقت وینڈوز شاپنگ کر رہی ہوں۔ تفصیل سے نہیں دیکھ سکی مگر یقینا پسند آیا۔

غالب کا ایک شعر پیش خدمت ہے۔۔۔۔جو کہ میرا سب سے پسندیدہ ترین ہے۔۔۔۔۔

پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک​
(خور = خورشید، آفتاب، سورج)
 

رضوان

محفلین
وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں روشناسِ خلق اے خضر
نہ تم کہ چور بنے عمرِ جاوداں کے لئے
اس شعر سے غالب کے ندرتِ بیان اور عام ڈگر سے ہٹا ہوا انداز جھلکتا ہے جو انہیں اپنے زمانے کی سوچ کے برعکس اپنے نقطہ نظر کو بیان کرنے کا ملکہ حاصل تھا اس کا مظہر ہے۔ غالب کا قتیل ایک زمانہ ہے۔ کہاں کہاں نہیں ملیں گے بسمل۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہیں کھیلتا آپ سب کے ساتھ، آپ بہت روندو ہیں۔ :cry:

ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
 

جیہ

لائبریرین
وہ آئے گھر ہمارے۔۔۔۔

وہ آئے گھر ہمارے خدا کی قدرت ہے۔۔۔۔۔

قبلہ اگر کنیز سے کوئی گستاخی سرزد ہوئی ہے تو معافی کی طلب گار ہے۔۔۔۔

ویسے کوئی نہ کوئی وجہ تو ھوگی کہ آپ نے ناچیز کو مرحبا نہ کہا۔ بقولِ غالب۔۔۔۔۔

جو آؤں سامنے اُن کے تو مرحبا نہ کہے
جو جاؤں واں سے کہیں کو تو خیر باد نہیں
 
غالب کے اشعار تو ایسے ہیں کہ داد دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ کوئی بھی شعر ایسا نہیں جو اچھا نہ ہو، معیاری نہ ہو اور خوبصورت نہ ہو۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ غالب کا نام آجائے تو پھر سوچنے کی ضرورت نہیں ، یقین کر لینا چاہیے کہ شعر اچھا ہی ہوگا۔
شمشاد کا جواب آپ نے دیکھ لیا اب یہ بھی پوچھ لیں ان سے کہ روندو کون ہے ۔
بہت اچھا ہے ایڈیٹر مگر شاید ضرورت نہ پڑے مگر کیوں ؟ آپ بتائے آپ کو چاہیے کیا کیا ایڈیٹر میں ، کوشش کر کے وہ چیزیں اگلے ورژن میں لے آئیں گے۔ اچھا یہ بتائیں کہ فونیٹک کی بورڈ سے آپ کن کنجیوں کی مدد سے یہ دو حروف لکھتی ہیں

ئ
آ

اب تو ماشاءللہ اعجاز صاحب بھی آگئے ہیں ، اس سے بڑھ کر اور کیا فخر ہو گا کسی نئے آنے والے کے لیے۔ ویسے یہ ایک خاص انداز ہے اعجاز صاحب کا کہ وہ ذرا غیر روایتی طریقے سے مرحبا کہتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
آداب ۔۔۔ جی واقعی اعجاز کی آمد میرے لیے باعث فخر ہے۔۔۔ امید ہے میں کچھ سیکھ سکوں گی ان سے

فونیٹک کی بورڈ سے میں آ کیسے لکھتی ہوں؟ پہلے تو a سے الف لکھتی ہوں اور پھر shift+a سے اس پر مد لگاتی ہوں۔ ئ کو shift+4 سے لکھتی ہوں۔۔
 
معذرت کا خواستگار ہوں کہ دیگر امور کی طرف توجہ ہونے کی وجہ سے میں اس سے قبل خوش آمدید کہ نہ پایا۔ اگرچہ مگرچہ چونکہ چنانچہ کا قائل نہ ہونے کہ وجہ سے مختصر سا خوش آمدید کہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اپ کی آمد سے ہماری محفل کو بیسواں چاند بھی لگ جائے گا ۔ (انیس پہلے سے ہیں)

اس موقعے کی مناسبت سے شعر بنانے میں میرا “رندا“ کام نہیں کر رہا
 

جیہ

لائبریرین
دیر آید درست آید

دیر آید درست آید۔۔۔۔
فیصل صاحب آپ واقعی عظیم ہیں۔ دیر سے ہی سہی مگر welcome تو کیا۔۔۔۔ بقول غالب۔۔۔۔۔

ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا
آپ آتے تھے مگر کوئی عناں گیر بھی تھا

(علوی صاحب برمحل شعر کی داد چاہتی ہوں)
 
جویریہ میں تو مسلسل داد دے رہا ہوں اور حیران ہوں کہ غالب کی ایسی حافظہ اور دلدادی اب تک کہاں تھی۔ آج اگر چچا غالب زندہ ہوتے تو یقینا آپ پر انہیں فخر ہوتا اور شاید ان کا وہ کلام جو جلنے کی وجہ سے ضائع ہو گیا ، ضائع نہ ہوتا۔ :)

اب غالب کے اشعار ہوں تو داد دینا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف لگتا ہے البتہ آپ داد کی مستحق ہیں کہ بر محل غالب کے اشعار سے ہم سب کو محظوظ کر رہی ہیں۔

غالب کا ایک شعر جو مجھے بہت پسند ہے

اسد بسمل ہے کس انداز کا قاتل سے کہتا ہے
تو مشقِ ناز کر خونِ دو عالم میری گردن پر
 
جویریہ مسعود نے کہا:
آداب ۔۔۔ جی واقعی اعجاز کی آمد میرے لیے باعث فخر ہے۔۔۔ امید ہے میں کچھ سیکھ سکوں گی ان سے

فونیٹک کی بورڈ سے میں آ کیسے لکھتی ہوں؟ پہلے تو a سے الف لکھتی ہوں اور پھر shift+a سے اس پر مد لگاتی ہوں۔ ئ کو shift+4 سے لکھتی ہوں۔۔

ئ کو shift+4 سے لکھنا کتنا آسان لگتا ہے :)
اس کی بجائے اگر آپ صرف u سے ئ لکھ سکیں تو کتنی آسانی ہو جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
آداب ۔۔۔ جی واقعی اعجاز کی آمد میرے لیے باعث فخر ہے۔۔۔ امید ہے میں کچھ سیکھ سکوں گی ان سے

فونیٹک کی بورڈ سے میں آ کیسے لکھتی ہوں؟ پہلے تو a سے الف لکھتی ہوں اور پھر shift+a سے اس پر مد لگاتی ہوں۔ ئ کو shift+4 سے لکھتی ہوں۔۔

ئ کو shift+4 سے لکھنا کتنا آسان لگتا ہے :)
اس کی بجائے اگر آپ صرف u سے ئ لکھ سکیں تو کتنی آسانی ہو جائے

شاباش محب، تم ترغیب و تحریص‌کا اچھا کام کر رہے ہو۔ :p
ویسے کسی کی بورڈ کا استعمال اپنی سہولت اور عادت کی بات ہے۔ جس کسی کو کسی کی بورڈ کی بورڈ کی پریکٹس ہو جائے وہ اسی میں comfortable رہتا ہے۔

میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے ونڈوز میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ آپ اس کے ذریعے اردو ٹیکسٹ utf-8 فارمیٹ میں سیو بھی کر سکتے ہیں۔ بہرحال اگر لوگ دوسرے سوفٹویر میں کام کرنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں تو وہ بھی اتنا ہی مؤثر ہے۔

کچھ دوستوں کے نزدیک تو ویسے بھی صوتی کی بورڈ ایڈہاک حل ہے۔ وہ اصل کی بورڈ مقتدرہ اردو کی بورڈ کو مانتے ہیں۔ اردو اوپن پیڈ کی اپڈیٹ‌ کے بعد آپ کو ایک سے زائد اردو کی بورڈ‌ مل جائیں گے۔

اردو اوپن پیڈ سے یاد آیا، جویریہ آپ نے اوپن پیڈ استعمال کیا ہے؟ اس میں پشتو کی بورڈ شامل ہے۔ مجھے ابھی تک اس کے متعلق فیڈ بیک نہیں مل ہے۔ آپ ذرا استعمال کر کے بتائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ویسے نبیل جی علوی صاحب کو پتہ نہ چلے کہ میں نے اردو یڈیٹر use کی ہے اس لکھ پڑھت میں)

جی اوپن پیڈ اب ڈاونلوڈ کرونگی اور آپ کو اس کے بارے میں پسِ خوراک (اوہ معذرت قبول کریں فیڈ بیک) بھی دونگی۔

کوئی دن گر زندگانی اور ہے
اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے
(غالب)
 
شکر ہے خدا کا کہ شاباش مل گئی یعنی جس کام کے لیے محنت کر رہا تھا وہ وصول ہو گئی اور جویریہ آپ نے آج فورم کی سب سے اہم اور روح رواں شخصیت سے بات چیت بھی کر لی یعنی نبیل سے ۔

اصل مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا اردو ایڈیٹر بنایا جائے جس میں سب بہت آسانی محسوس کریں لکھنے میں اور اس ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌میں زیادہ سے زیادہ سہولیات بھی دی جائیں اور لغت بھی بعد میں شامل کردی جائے۔
اس کام میں یقینا وقت لگے گا مگر جس طرح پہلے ایک ایڈیٹر بن گیا ہے اس طرح انشاءللہ یہ خواب بھی پورے ہو جائیں گے۔

غالب کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے

مہرباں ہو کے بلا لو چاہو جس وقت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جراحت تحفہ ، الماس ارمغان ، داغ جگر ہدیہ
مبارک باد اسد ، غمخوار جان درد مند آیا

مناسب تو یہی شعر تھا آپ کی آمد پر مگر کیا کیجئے ۔
کس سے محرومی قسمت کی شکایت کیجئے
ہم نے چاہا تھا کہ مرجائیں، سو وہ بھی نہ ہوا

اتنا دماغ خراب کردیتے ہیں بعض اوقات یہ ہیکر سارے ۔ کہ آجکل اردو سنٹر پر حملوں کی بوچھاڑ کئے ہوئے ہیں ۔ روزانہ بیک اپ نہ بناتا ہوتا تو کب کی سائیٹ کا خانہ کراب ہوچکا ہوتا ۔ ایک فولڈر ضائع کر چکا ہوں ۔ البتہ رپورٹنگ کر دی ہے ۔ دیکھئے کیا نکلتا ہے ۔ وہ سیانے کیا خوب کہتے ہیں ۔

نہ ہوگا یک بیاباں ماندگی سے ذوق کم میرا
حبابِ موجہء رفتار ہے نقش قدم میرا
محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے
کہ موج بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا
 
کیا کہنے فیصل ،

زبردست اشعار اور بہت عمدہ ذوق پایا ہے۔ بھائی آتے رہا کرو تم تو اب غائب ہی ہو گئے ہو ، چلو غالب کی محفل سجی ہے ، ایک دو شعر لکھتے جاؤ اور محظوظ کرتے جاؤ۔
 
محب علوی نے کہا:
کیا کہنے فیصل ،

زبردست اشعار اور بہت عمدہ ذوق پایا ہے۔ بھائی آتے رہا کرو تم تو اب غائب ہی ہو گئے ہو ، چلو غالب کی محفل سجی ہے ، ایک دو شعر لکھتے جاؤ اور محظوظ کرتے جاؤ۔

گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

اجی حضرت خادم تو ہر روز دس بیس مرتبہ چکر لگاتا رہتا ہے مگر روزگار کے مسائل کی وجہ سے کچھ لکھ نہیں پاتا تو کیا میں آتا ہی نہیں ۔ ذرا نبیل بھائی سے تو پوچھئے سوائے جمعہ کے میرا ناغہ کب ہوا تھا ۔ ۔ ۔؟

دل سے مٹنا تری انگشت حنائی کا خیال
ہوگیا گوشت سے ناخن کا جدا ہوجانا
 
Top