سفرِ مشی گن و نیاگرا آبشار وغیرہ

یاز

محفلین
بہت سے گھنٹوں کی ڈرائیو کے بعد بفیلو شہر سے گزرے تو نیاگرا تقریباَ آدھے گھنٹے کی دوری پہ رہ گئی تھی۔ مزید آگے گئے تو ٹول پلازہ اور یہ پل آ گئے۔

8Bg3Arz.jpg


NWOn6eX.jpg
 

یاز

محفلین
آخرکار نیاگرا کے مقام پر پہنچ ہی گئے۔ شدید سردی کے موسم میں یہاں رش بہت ہی کم تھا۔ نتیجتاً پارکنگ میں بھی پاکستانی سٹائل کے بورڈ لگے ہوئے تھے، جیسے دس ڈالر والی پارکنگ پانچ ڈالر میں، وغیرہ وغیرہ۔
rrFdK6s.jpg

hHqQEw1.jpg
 

عثمان

محفلین
سفر کے لئے ایک عدد کار رینٹ پہ لی گئی، جو حیران کن طور پر فقط 25 ڈالر فی دن پہ دستیاب تھی۔ ہمیں خوشی کے ساتھ ساتھ بہت حیرانی بھی ہوئی کہ ہمارے ہاں تو اس سے زیادہ کرایے پہ چھکڑا ٹائپ گاڑی آدھے دن کے لئے ملتی ہے، جبکہ وہاں کار رینٹل والی خاتون پارکنگ میں بہت سی گاڑیوں کے سامنے لے جا کر کہنے لگیں کہ ان میں سے اپنی پسند کے حساب سے منتخب کر لیں۔ ہنری فورڈ سے عقیدت کے باعث ہم نے فورڈ کو ترجیح دی اور ذیلی کار منتخب کی جس کا ماڈل شاید فورڈ فوکس تھا۔
6Let2D3.jpg

اگرفل انشورنس ہو تو کرایہ زیادہ ہوتا ہے۔ محض تھرڈ پارٹی لائبیلیٹی ہو تو کرایہ کم۔
کرائے کی کار فل انشورنس ہی پر لینی چاہیے۔
 

عثمان

محفلین
نیاگرا فال کا مشہور و معروف منظر کینیڈا سے ہی دیکھائی دیتا ہے۔ امید ہے اگلی بار آپ کو اس کا موقع مل پائے گا۔ انشااللہ! :)
 

عرفان سعید

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوب تصویری سفر نامہ ہے۔ اب تھوڑا جلدی جلدی قدم اٹھائیں، آپ کے پہنچنے سے پہلے نیاگرا فال کہیں گر ہی نہ جائے!
 

یاز

محفلین
نیاگرا فال کا مشہور و معروف منظر کینیڈا سے ہی دیکھائی دیتا ہے۔ امید ہے اگلی بار آپ کو اس کا موقع مل پائے گا۔ انشااللہ! :)
جی عثمان بھائی! اس بابت تو ہمیں بہت سے لوگوں نے بتایا اور جتنا اندازہ ہمیں بھی دور سے دیکھ کر ہوا، اس کے مطابق کینیڈین سائیڈ بدرجہا بہتر محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن کینیڈا کا ویزا نہ ہونے کی وجہ سے اس سائیڈ پہ نہ جا سکے۔ کبھی کینیڈا جانے کا اتفاق ہوا تو انشاءاللہ اس سائیڈ سے بھی دیکھنے کی کوشش کریں گے۔
 
آخری تدوین:
Top