سعود بھائی(ابنِ سعید) کو آخری فون کال

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
آپ سب یہ سمجھ رہے ہونگے کہ میں سعود بھائی سے یا سعود بھائی مجھ سے ناراض ہو گے ہیں اور اس لیے دبارہ کبھی بھی فون نہیں کریں گے :confused:۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں تو بلکل غلط سوچ رہے ہیں کیوں کہ ایسا میری طرف سے تو ہو سکتا ہے لیکن سعود بھائی کی طرف سے نہیں ۔ میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ سعود بھائی کی کل شادی ہو رہی ہے شادی سے پہلے وہ آزاد ہیں اور شادی کے بعد ؟؟ اب آزاد زندگی کی آخری کال ہی ہوئی نا ۔ اس کے بعد تو سعود بھائی ہمیں قسمت سے ہی ملیں گے اب آتے ہیں فون کال کی طرف ہماری جو گفتگو ہوئی وہ کچھ یوں تھی

میں نوید صادق صاحب کا نمبر تلاش کر رہا تھا کافی دن ہوئے ان سے بات نہیں ہوئی تو سوچا ان کو فون کروں تلاش کے دوران پتہ چلا وہ ڈائری جس میں سب کے نمبر تھے وہ میں گھر ہی چھوڑ آیا ہوں اور جو خالی ڈائری تھی وہ ساتھ لے آیا ہوں :grin: اسی تلاش کے دوران اچانک میری نظر دیوار پر لٹکی ہوئی گھڑی پر پڑی جس پر وقت 4 ہو رہے تھے اور دن بدھ کا نظر آ رہا تھا اور تاریخ 27 ۔ جب میں نے 27 تاریخ دیکھی تو مجھے اچانک یاد آیا کل تو سعود بھائی کی شادی ہے اور میں نے ان کو کہا تھا کہ شادی والے دن فون کروں گا ۔ پھر میں نے سوچا شادی تو 28 کو ہے ۔ لیکن مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے نمبر ڈائل کر دیا
السلام علیکم
وعلیکم السلام جونئیر کیا حال ہے
اس سے اندازہ لگائیں سعود بھائی سب سے کتنی محبت کرتے ہیں میری اور سعود بھائی کی فون پر صرف تین دفعہ بات ہوئی ہے اور میرے السلام کہنے کے فوراََ ہی مجھے پہچھان گے(کچھ دوست سمجھ رہے ہونگے کہ ان کے پاس میرا نمبر ہے تو پہچھاننا ہی تھا نا تو دوستوں میں نیٹ سے فون کرتا ہوں نیٹ سے نیٹ کا نمبر جاتا ہے اور جتنی دفعہ کیا فون کیا جائے اتنی دفعہ نمبر تبدیل آتا ہے) یہ بس سعود بھائی کی محبت ہی ہے
میں نے سعود بھائی سے حال چال پوچھے بہت اچھے انداز سے گفتگو ہوئی گھر والوں کے بارے میں پوچھا گیا اور میں نے بھی ان سے پوچھا ۔ رسمی گفتگو کے بعد میں اصل گفتگو کی طرف آیا ۔
میں نے شادی کی مبارک دی اور کہاں سعود بھائی آپ کی شادی تو کل ہے لیکن میں نے سوچا آج کی مبارک دے دوں کل آپ مصروف ہونگے ۔ مبارک باد پیش کی اور دعائیں بھی کی۔ اس کے فوراََ بعد سعود بھائی نے محفل کا ذکر شروع کر دیا ۔ کہ محفل پر کیا چل رہا ہے۔ میں نے ان کو بتایا یہ یہ ہو رہا ہے ۔ اور اس کے بعد پھر ان کی شادی کی بات شروع کر دی ۔ پوچھا بارات کل جائے گی نا ۔ کہنے لگے بارات نہیں بس کل نکاہ ہو گا مغرب کے بعد ۔ اچھا محفل کی سالگرہ بھی آنے والے ہے نا ۔ میں نے کہا جی ہاں اس کے لیے سب تیاریاں کر رہے ہیں سب اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں آپ نے بھی رائے دی تھی نا چھ ہفتوں والی ۔ تو پھر ساتھ ہی شروع ہو گیا ہاں دیکھو نا پہلے ہفتے تو یہ کریں گے ۔ دوسرے ہفتے اس طرح ہو گا ۔ تیسرے ہفتے یہ کام کریں گے ۔ مجھے ساری تفصیل بتانی شروع کر دی ۔ میں نے کہا ارے بھائی محفل کو گولی مارو کل آپ کی شادی ہے اور آپ کو محفل کی پڑی ہوئی ہے بس کرو جو بات محفل کی ہو گی اس کو ختم کرو اب کم از کم 15 دن تک تک محفل کا سوچنا بھی نہیں اور شادی انجوائے کرو ۔ آگے سے ہنسنے لگے۔ کہہنے لگے میں ایسا نہیں کر سکتا میں تو محفل سے دور نہیں رہ سکتا اور تم دیکھنا شادی کے فوراََ بعد جو ویب سائیٹ کھولوں گا وہ محفل کی ہی ہو گی ۔
میں نے سوچا یہ بندہ ایسے ہاتھ نہیں آئے گا ۔ میں نے پوچھا اس وقت کیا کر رہے ہیں۔ کہنے لگے ٹہل رہا ہوں۔ بس میں شروع ہو گیا
ارے بھائی گزر جائے گا وقت ایک دن کی ہی تو بات ہے بس زیادہ فکر نا کرو ۔ یار جونیر میں ویسے ہی ٹہل رہا ہوں ۔ میں نے کہا ہاں ہاں میں جانتا ہوں جس شخص کی ایک دن باد شادی ہو اور وہ اکیلا ٹہل رہا ہو تو ویسے ہی نہیں ٹہلتا اس کے بےچینی ہوتی ہے صبری سے انتظار ہوتا ہے
اب آپ سب سوچو انسان ٹہلتا کیوں ہے:grin:
میں نے کہا یہ سب باتیں میں محفل پر بتاؤں گا
تو صفائیاں پیش کرنے لگے ہاہاہا میں نے کہا بس جی بس اب کچھ نہیں سننا میں محفل پر جا کر بتاؤں گا
جناب بہت بےچین ہیں اپنی شادی کے لیے سب دعا کریں ان کا ایک دن جلدی گزر جائے وہ تو کہہ رہے تھے ایک دن لگتا ہے ایک سال کے بعد گزرے گا :grin:


سعود بھائی معاف کرنا :grin::grin::grin:

میں تو چلا اب جو مرضی کہتے رہیں آپ:notlistening:
 

ملائکہ

محفلین
ہمممم شکریہ مزا آیا پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعود انکل نے کہاں جانا ہے یہیں آئیں گے:tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو یہی کہہ سکتا ہوں۔ " سعود بھائی ابھی بھی ایک دن باقی ہے، پھر سوچ لیں۔"
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
آپ سب یہ سمجھ رہے ہونگے کہ میں سعود بھائی سے یا سعود بھائی مجھ سے ناراض ہو گے ہیں اور اس لیے دبارہ کبھی بھی فون نہیں کریں گے :confused:۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں تو بلکل غلط سوچ رہے ہیں کیوں کہ ایسا میری طرف سے تو ہو سکتا ہے لیکن سعود بھائی کی طرف سے نہیں ۔
میں نے کہا یہ سب باتیں میں محفل پر بتاؤں گا
تو صفائیاں پیش کرنے لگے ہاہاہا میں نے کہا بس جی بس اب کچھ نہیں سننا میں محفل پر جا کر بتاؤں گا
جناب بہت بےچین ہیں اپنی شادی کے لیے سب دعا کریں ان کا ایک دن جلدی گزر جائے
وہ تو کہہ رہے تھے ایک دن لگتا ہے ایک سال کے بعد گزرے گا :grin:
سعود بھائی معاف کرنا :grin::grin::grin:
میں تو چلا اب جو مرضی کہتے رہیں آپ:notlistening:

واہ صاحب واہ ، خوش رہیں۔،
ہم سوچ رہے کہ اپنے ولیمے کا احوال بھی لکھ دیں کہ کس طرح ہم اپنے ولیمے میں مشاعرے سے بھاگم بھاگ شادی لان پہنچے تو
ابا اور اماں نے وہ کلاس لی کہ ’ بیان ‘‘ سے باہر ہے ۔(بیگم نے جو کلاس لی وہ سب کو پتہ ہی ہوگی) :grin: مگر سوچتا ہوں جو ہوا اچھا ہوا ،
کل کلاں سعود بھیا کو بھی خبر ہوجائے گی کہ بیوی کیا بلا ہوتی ہے ۔۔ (خبر دار : یہ سطریں بھابھی کی پہنچ سے دور رکھیں) :rollingonthefloor:
 

الف عین

لائبریرین
میں تو آج شام کو ایس ایم ایس کروں گا. کال تو نہیں کروں گا، یہ اسعود کو ٹیکس کیوں کیا جائے. وہ دہلی سے باہر ہیں، اور رومنگ میں ہیں اس لئے ان کمنگ کے بھی پیسے لگیں گے. ایس ایم ایس مفت میں وصول کر سکتے ہیں.
شکریہ خرم تم نے بات تو کر لی، مگر سعود کو اس کال کا پیسہ دینا ہوگا!!!
 

محسن حجازی

محفلین
میں تو آج شام کو ایس ایم ایس کروں گا. کال تو نہیں کروں گا، یہ اسعود کو ٹیکس کیوں کیا جائے. وہ دہلی سے باہر ہیں، اور رومنگ میں ہیں اس لئے ان کمنگ کے بھی پیسے لگیں گے. ایس ایم ایس مفت میں وصول کر سکتے ہیں.
شکریہ خرم تم نے بات تو کر لی، مگر سعود کو اس کال کا پیسہ دینا ہوگا!!!

پورے بھارت میں رومنگ مفت نہیں؟ :eek:
 

زینب

محفلین
وہ تو انہوں‌نے نیگ دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے ہم نکلوا لیں گے آپ فکر نا کریں۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ وعدے ہی کیا جو وفا ہو گئے۔

وعدے پورے کرنے لگے تو ان کے پاس خالی سہرا ہی بچے گا۔
 

مغزل

محفلین
میری ابھی ابھی (وقت آپ دیکھ لیجیے ) سعود میاں سے بات ہوئی ہے ، مبارکباد دے ہے ، موصوف نماز پڑھنے جارہے تھے ، سو زیادہ دیر بات نہ ہوئی ، بھابھی کی ڈانٹ کی آواز بھی سنی، جس پر سعود بھائی اجی آیا کہہ کر فون کی لائن کاٹ گئے ۔۔ ہہاہاہہاہاہ
 

خورشیدآزاد

محفلین
واہ!! خرم شہزاد مزہ آگیا۔ شکریہ شیئر کرنے کا۔

یعنی آج سعود بھائی کی ایک نئی زندگی کا آغاز ہونے والا۔ اوران تجربات سے بھی گزریں گے جو ایک عام شخص کی زندگی میں پہلی بار "ایک بار" ہی آتے ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہےسعود بھائی کی اس نئی زندگی کی شروعات ایسی ہوجیسے انہوں نے خوابوں اور خیالوں میں دیکھا اور تصوّر کیا تھا۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
میری ابھی ابھی (وقت آپ دیکھ لیجیے ) سعود میاں سے بات ہوئی ہے ، مبارکباد دے ہے ، موصوف نماز پڑھنے جارہے تھے ، سو زیادہ دیر بات نہ ہوئی ، بھابھی کی ڈانٹ کی آواز بھی سنی، جس پر سعود بھائی اجی آیا کہہ کر فون کی لائن کاٹ گئے ۔۔ ہہاہاہہاہاہ

یہاں تھوڑی سی غلط فہمی ہو گئی ہو گی آپ کو۔ اصل میں ڈانٹ کی وہ آواز اُم آمنہ کی ہو گی جس پر آپ نے " اجی آیا " کہہ کر لائن کاٹ دی ہو گی۔
 
Top