سری لنکا کا دورہ ویسٹ انڈیز 2018

یاز

محفلین
میچ ابھی تک رکا ہوا ہے۔
اب سری لنکا کے چانس بالکل ہی ختم لگ رہے ہیں۔
 

یاز

محفلین
میچ دوبارہ شروع، لیکن اب بہت ہی کم وقت باقی بچا ہے کسی نتیجے کے لئے۔
 

یاز

محفلین
اور اب خراب روشنی نے میچ رکوا دیا۔ میرے خیال میں میچ اب ڈرا پہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
 
کالی آندھی اور لنکا کے درمیان کیربئین سر زمین پر پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ شروع ہو چُکا-

کالی آندھی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ-

کالی آندھی کو سیریز میں ایک-صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے-
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز کی حالت پتلی ہو چکی ہے۔ تاہم فی الحال بارش نے آ کے وکٹوں کی بارش رکوا دی ہے۔
 
ہولڈر اور ڈاروچ جی کی پھر سے شاندار شراکت جاری-

134-5

لگتا ہے بارش کالی آندھی کو سیریز جتوا کر ہی رہے گی-
 

یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز 153 پہ 5 ہی آؤٹ۔ ہولڈر اور ڈوریچ کی شراکت کی سنچری مکمل۔
 

یاز

محفلین
سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 154 پہ آل آؤٹ۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز 42 پہ 7 آؤٹ۔
 
Top