سری لنکا کا دورۂ ہندوستان ۔۔نامۂ اوقات اور تبصرے

ابن توقیر

محفلین
یہاں بھی دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 205 رنز بنائے جواب میں پہلے دن کے اختتام پر ہندوستان نے 11 رنز بنائے تھے۔ایک وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے ہندوستان کو۔
 
ابن توقیر

محفلین
لڑی سے متعلقہ تو نہیں پر کرکٹ کی دنیا سے خبر ہے جس پر فی الحال فیصلہ نہیں کرپارہا کہ فخر کرسکوں یا صرف "ھاسے" سے ہی کام چلا لوں۔لاہور وائٹس نے آج اسلام آباد کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 109 رنز سے شکست دی ہے ۔لاہور کی طرف سے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے پہلی وکٹ کے لیے 209 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی جو اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔
 
بھیا یہ جو پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنا ہے تو یہ انٹرنیشنل کرکٹ ریکارڈ ہے یا ڈومیسٹک کرکٹ میں اس ریکارڈ کی گنتی ہوگی۔
 
ابن توقیر

محفلین
بھیا یہ جو پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنا ہے تو یہ انٹرنیشنل کرکٹ ریکارڈ ہے یا ڈومیسٹک کرکٹ میں اس ریکارڈ کی گنتی ہوگی۔
یہ ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے چاہے انٹرنیشنل کرکٹ ہو ،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہوں یا لیگز وغیرہ۔انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پہلی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت 171 رنز کی ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
جی بالکل بھیا،کسی بھی وکٹ کے لیے یہ تیسری بڑی شراکت ہے۔
ویسے ان کی اس ریکارڈ شراکت پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں اپنی "شاندار" پرفارمنس سے خود کو "نظری" ہونے سے بچا سکیں۔

کامران اکمل ان چیدہ چیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں کہ جن کے
فیل ہونے سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پرفارمنس سے لگتا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
ویرات کوہلی کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری۔بطور کپتان پانچویں ڈبل سینچری۔213 رنز کی اننگز کھیل کو اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کردیا۔سری لنکا کو 384 رنز مزید درکار ہیں ہندوستان کے پہلی اننگز کے سکور تک پہنچنے کے لیے ۔
 
فہد اشرف

محفلین
انڈیا 285-2
کوہلی 107 ناٹ آؤٹ
مرلی وجے 128 ناٹ آؤٹ
کوہلی کی یہ لگاتار 3 اننگز میں تیسری سینچری ہے جس میں ایک ڈبل سینچری بھی شامل ہے
 
Top