سری لنکا کا دورۂ ہندوستان ۔۔نامۂ اوقات اور تبصرے

سروش

محفلین
سری لنکا 11 نومبر سے بھارت سے مقابلے کے لئے بھارت کے دورے پر آرہا ہے ۔ میچ کا نامۂ اوقات (شیڈول) مندرجہ ذیل ہے ۔

indvsSL.jpg
 

سروش

محفلین
“چندی مل نے کچھ دیر قبل کہا کہ ”ہم نے بھارت سے بھارت کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا ، اورٹیسٹ جیتنا ہمارا دیرینہ خواب ہے ۔
 

سروش

محفلین
سری لنکا کے بیٹنگ کوچ نے کہا : " بھارت کے اسپنرز ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہیں ، لیکن انکے پیسرز کو بھی احتیاط سے کھیلنا ہوگا ۔"
 
“چندی مل نے کچھ دیر قبل کہا کہ ”ہم نے بھارت سے بھارت کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا ، اورٹیسٹ جیتنا ہمارا دیرینہ خواب ہے ۔
بھائی پتہ نہیں دورہ بھارت سے پہلے چندی مل جادوگرنی سے ملا بھی ہے یا بنا ملے ہندوستان آ گیا ہے۔:p
 

سروش

محفلین
مل کر ہی آیا ہوگا ، مگر دونوں ہی جادوگروں سے استفادہ کرتے ہیں ، دیکھیں بنگال کا جادو چلے گا یا لنکا کا !!!
 

سروش

محفلین
کوہلی صاحب تو کسی اور کے جادو کے فراق میں گم ہیں ، اب تو دونوں اشتہار بھی شادی کا ہی کررہے ہیں ۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلا ٹیسٹ: ایڈن گارڈن کلکتہ
ٹاس: سری لنکا، پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
اسکور: انڈیا 0-1 اوور 1،
لوکیش راہل پہلے اوور کے پہلی گیند پہ وکٹ کے پیچھے پکڑے گئے۔
فی الحال دھون و پجارا میدان میں
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
پہلا ونڈے: ایڈن گارڈن کلکتہ
ٹاس: سری لنکا، پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
اسکور: انڈیا 0-1 اوور 1،
لوکیش راہل پہلے اوور کے پہلی گیند پہ وکٹ کے پیچھے پکڑے گئے۔
فی الحال دھون و پجارا میدان میں
فہد یہ ون ڈے نہیں ، ٹیسٹ میچ ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے یہ ٹیسٹ ہے
بارش کی وجہ سے میچ دیر سے شروع ہوا تو میں نے اسے ونڈے سمجھ لیا
سوری پجارا جی۔
آپ کی وجہ سے میں نے ابھی اسے ون ڈے سمجھ لیا اور سری لنکا کی اچھی کارکردگی پر جی ہی جی میں خوش بھی ہوا۔ اب علم ہوا کہ ٹیسٹ ہے اور انڈیا کی حالت مزید بری ہے! :)
 

فہد اشرف

محفلین
آپ کی وجہ سے میں نے ابھی اسے ون ڈے سمجھ لیا اور سری لنکا کی اچھی کارکردگی پر جی ہی جی میں خوش بھی ہوا۔ اب علم ہوا کہ ٹیسٹ ہے اور انڈیا کی حالت مزید بری ہے! :)

فی الحال تو بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے میچ رکا ہوا ہے۔
 
اگر بارش نے اجازت دی تو یہ میچ کافی دلچسپ ہو سکتا-
خیر تب تک اس کمنٹ سے اور ہو سکے تو ساتھ ایک کپ چائے سے ضرور محظوظ ہوں-

Nikhil: "Guys, this was a game invented by the British, so no compromising on the tea. In fact, its to have tea that we are having Cricket at the first place! :)"
 

فہد اشرف

محفلین
تو دن کی آخری خبر یہ ہے کہ صرف 11 اوور 5 گیندوں کا کھیل ہی ہوسکا جس میں لنکائی ٹائیگرز حاوی رہے، لکمل جی کا بالنگ فگر(6 اوور 6 میڈن 3 وکٹ) شاندار سے تھوڑا اچھا رہا، کوہلی جی کو بطخ پہ سوار ہو کے پویلین واپس ہونا پڑا ( افسوس! وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ اننگ تو نہیں)۔ فی الحال پجارا اور رہانے آخری امید ہیں اور ہاں اسکور ہے 17-3
 
آخری تدوین:
Top