انٹرویو << سخنور >>

تعبیر

محفلین
آج ایک اور نئی شخصیت کے ساتھ :)

اب ہمیں جس شخصیت کو جاننے کا موقع ملے گا ۔ انہیں اردو ادب سے حد درجہ لگاؤ ہے ۔
تقریبا ‌تمام اہم اردو ادب کا مطالعہ کرچکے ہیں ۔خصوصی دلچسپی شاعری اور موسیقی ہے -
شاعری، اردو نثر، موسیقی اور انڈین فلم اور اداکاروں کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں -زیادہ تر ہمیں یہ یہاں شاعری میں مصروف اور موسیقی کی سرتال میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
انہیں محفل کا تان سین کہا جائے یا فلمی انسائکلوپیڈیا۔ کوئی بھی گانے کے بول ہوں ہماری یہ شخصیت فوراً ساری معلومات دینگی کہ یہ کس فلم کا گانا ہے۔ کس نے گایا ہے،کس پر فلمایا گیا ہے وغیرہ۔ محفل کی یہ جانی مانی شخصیت ہیں

t6w4fd.gif

t6w4fd.gif
[glint]سخنور[/glint]
t6w4fd.gif

t6w4fd.gif

سخنور کا مطلب اچھی بات کرنے والا یعنی مراد شاعر :confused: :confused: :confused: اب یہ تو سخنور خود ہی بتائیں گے کہ وہ شاعری بھی کرتے ہیں یا نہیں ۔ اس طرح کے بہت سے سوال کہ انکا اصل نام کیا ہے اور اور اور (ویسے تو ہم میں سے کافی ارکان کو پتہ ہے پھر بھی ہم اپ سے جاننا چاہینگے۔)

سخنور کے تعارف کا دھاگہ

زیادہ وقت ضائیع نہ کرتے ہوئے اب ہم اس شخصیت کو دعوت دینگے کہ وہ ہمیں اپنے بارے میں بتائیں ۔ آغاز کرتے ہیں کچھ رسمی سوالات سے ۔امید ہے کہ آپ کے بارے میں بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کا موقع ملے گا :)

rvitjq.gif
rvitjq.gif

* محفل پہ یہ نک رکھنے کا خیال کیسے آیا اور اسکی وجہ؟

*آپکا اصل نام

*تاریخ اور جائے پیدائش؟ (سن لکھنا چاہیں تو یہ آپکی مرضی‌)

*اپنی شخصیت کو اگر تین الفاظ میں بیان کر سکیںاور ساتھ ہی تھوڑا بہت اپنے بارے میں

*آپ کی مصروفیات، کیا ملازمت کرتے ہیں

*آپکی تعلیمی قابلیت

*محفل پر کیسے آنا ہوا۔

*پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے اور آجکل کہاں رہائش پذیر ہیں

*آپ کی دلچسپاں اور شوق/ محبوب مشغلہ ( Hobbies & Fav activities)

*طبعیت کے لحاظ سے کیسی ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور

*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟ محفل کے علاوہ

*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟

*میٹھے میں کیا پسند ہے؟

*پسندیدہ مشروب؟

*محفل میں آپ کا/کی بہترین دوست

*پسندیدہ رنگ

*پسندیدہ خوشبو

*پسندیدہ موسم

rvitjq.gif
rvitjq.gif

ابھی کے لیے اتنا ہی :)

میں اپکو خوش آمدید کہتی ہوں

t6vxu0.gif

باقی اراکین بھی سوال پوچھ سکتے ہیں پر گزارش ہے کہ ایسے سوالات اور تبصروں سے گریز کریں جو کسی کی بھی دل ازاری کا سبب بنیں اور مہمان شخصیت کو بھی یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ جس بھی سوال کا جواب چاہیں نہ دیں اور بےشک تھوڑے تھوڑے سوالوں کے جواب دیں‌۔

all the best :)

۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ تعبیر اس انٹرویو کیلیئے کہ اس طرح ہمیں کچھ جاننے کا موقع مل جائے گا سخنور کے متعلق۔ :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب تعبیر آپی اور بہت شکریہ کے آپ نے سخنور صاحب کو ہماری عدالت میں‌پیش کیا سخنور بھائی جلدی سے آئے اور جواب دے تاکہ ہم بھی کچھ جان سکے اور کچھ ہم نے بھی پوچھنا ہے اگر اجازات ہو تو
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر آپ کا - آپ کافی محنت کر رہی ہیں ہمارے انٹرویوز کے لئے - میں کوشش کروں گا کہ جتنے سوالات کے جواب دے سکوں ایک ہی وقت میں وہ ضرور دوں - محفل کے کوئی بھی رکن مجھ سے سوالات پوچھ سکتے ہیں - ایک بار پھر آپ سب کا بہت شکریہ!
 
بہت شکریہ سخنور صاحب
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ تعبیر آپ کا اور سب اراکینِ محفل کا کہ سب ہی بہت اچھے اور ذہین لوگ ہیں - اب آتے ہیں سوالات کی طرف

محفل پہ یہ نک رکھنے کا خیال کیسے آیا اور اسکی وجہ؟

چونکہ غالب کا بہت پرانا مداح ہوں اور اردو محفل سے پہلے ون اردو پر آنا جانا تھا - وہاں پر یہی نک تھا اسی لئے یہاں بھی یہی نک رہنے دیا - ویسے یہ نک غالب کے شعر کا مرہون منت ہے کہ-
ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
کہتے ہیں‌کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور

*آپکا اصل نام
میرا اصل نام "فرّخ منظور" ہے

*تاریخ اور جائے پیدائش؟ (سن لکھنا چاہیں تو یہ آپکی مرضی‌)
5 اکتوبر، لاہور

*اپنی شخصیت کو اگر تین الفاظ میں بیان کر سکیںاور ساتھ ہی تھوڑا بہت اپنے بارے میں
سچا، شائد ذہین، اور انسانوں سے محبت کرنے والا - مجھے جھوٹ سے کافی چڑ ہے - زیادتی چاہے اپنے ساتھ ہو یا کسی کے ساتھ برداشت نہیں‌کر سکتا - احمقوں سے دور بھاگتا ہوں - کسی بھی بات کو برداشت کرسکتا ہوں‌لیکن پھوہڑ پن اور بے وقوفی کو نہیں - پھوہڑ پن یعنی انگریزی میں clumsiness

*آپ کی مصروفیات، کیا ملازمت کرتے ہیں
ابھی کچھ دن پہلے ملازمت ختم ہوئی ہے اور اب اپنا کاروبار کرنے کی طرف پیش رفت کررہا ہوں - مصروفیات:‌موسیقی، اردو ادب، ٹی وی، دوست، اور اپنی فیملی

*آپکی تعلیمی قابلیت
بی اے اور کمپیوٹر ڈپلومہ

*محفل پر کیسے آنا ہوا۔
محفل کی ایک رکن نے یہاں پر آنے کی دعوت دی - اور یہاں آکر ایسا لگا کہ ایسے ہی فورم کی مجھے تلاش تھی -

*پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے اور آجکل کہاں رہائش پذیر ہیں
پاکستان میں لاہور سے تعلق ہے اور وہیں رہائش پذیر بھی ہوں

*آپ کی دلچسپاں اور شوق/ محبوب مشغلہ ( Hobbies & Fav activities)
تھیٹر، اردو ادب، موسیقی، شاعری ، محبوب مشغلہ شاعری اور نیٹ

*طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور
طبیعت کے لحاظ سے بہت حساس ہوں - لیکن باقی سب کچھ بھی ہوں - :) اصل میں میری طبیعت ایک آئینے کی طرح ہے - جیسا ماحول یا دوسرا ہوگا ویسے ہی میری طبیعت بھی ہوجاتی ہے -

*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟ محفل کے علاوہ
آج کل شاعری کرتا ہوں یا ٹی وی دیکھتا ہوں اور یا پھر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں -

*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟
پلاؤ ہر قسم کے اور ناپسندیدہ بیگن

*میٹھے میں کیا پسند ہے؟
کھیر
*پسندیدہ مشروب؟
چائے
*محفل میں آپ کا/کی بہترین دوست
محمد وارث اور فاتح

*پسندیدہ رنگ
نیلے رنگ کے تمام شیڈز

*پسندیدہ خوشبو
نوٹوں کی ;) خیر مذاق برطرف پسندیدہ خوشبو کوئی خاص نہیں جو بھی اچھی لگے -

*پسندیدہ موسم
بہار اور سردیاں
 
تعبیر

محفلین
وارث

آپ کے انٹرویو کے لیے ایم اے راجا نے کہا تھا۔ کہیں تو لنک دے دیتی ہوں۔ پر آپ نے تو ہی جھنڈی دکھا دی :(

خرم شہزاد

جی ضرور سوال پوچھیں پر اس اجازت کے ساتھ کہ مرضی فرخ‌کی ہو گی کہ وہ جواب دینا چاہیں یا نہیں :)

بہت بہت شکریہ تعبیر آپ کا اور سب اراکینِ محفل کا کہ سب ہی بہت اچھے اور ذہین لوگ ہیں - اب آتے ہیں سوالات کی طرف

آپ کا بھی بہت بہت شکریہ کی اتنی جلدی سب سوالوں کے جواب بھی دے دیے :)۔ جی اب چلتے ہیں جوابات کی طرف

محفل پہ یہ نک رکھنے کا خیال کیسے آیا اور اسکی وجہ؟

چونکہ غالب کا بہت پرانا مداح ہوں اور اردو محفل سے پہلے ون اردو پر آنا جانا تھا - وہاں پر یہی نک تھا اسی لئے یہاں بھی یہی نک رہنے دیا - ویسے یہ نک غالب کے شعر کا مرہون منت ہے کہ-
ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
کہتے ہیں‌کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور

یعنی وہ والے اور بھی اچھے سخنور آپ ہیں :grin:

*آپکا اصل نام
میرا اصل نام "فرّخ منظور" ہے

کافی ممبرز یہ جانتے تھے پھر بھی آپ کے منہ سے سننا اچھا لگا

*تاریخ اور جائے پیدائش؟ (سن لکھنا چاہیں تو یہ آپکی مرضی‌)
5 اکتوبر، لاہور

یعنی آپ میزان/libra ہیں

*آپ کی دلچسپاں اور شوق/ محبوب مشغلہ ( Hobbies & Fav activities)
تھیٹر، اردو ادب، موسیقی، شاعری ، محبوب مشغلہ شاعری اور نیٹ

تھیٹر سے مراد دیکھنا ہے یا آپ خود ایکٹنگ بھی کرتے ہیں

*طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور
طبیعت کے لحاظ سے بہت حساس ہوں - لیکن باقی سب کچھ بھی ہوں - :) اصل میں میری طبیعت ایک آئینے کی طرح ہے - جیسا ماحول یا دوسرا ہوگا ویسے ہی میری طبیعت بھی ہوجاتی ہے -

آپ کس معاملے میں حساس ہیں ؟؟؟ جہاں تک ماحول کی بات ہے تو آپ محفل میں خاصے چپ چپ نظر آتے ہیں۔ زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں آپ کو اسکی کیا وجہ ہے۔ اکثر ٹاپکس پر اپکی موجودگی شکریہ کی صورت مین ملتی ہے پر آپ کا کوئی کمنٹ نہیں ہوتا اسکی کیا وجہ ہے؟؟؟

*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟ محفل کے علاوہ
آج کل شاعری کرتا ہوں یا ٹی وی دیکھتا ہوں اور یا پھر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں -

اوہ تو آپ خود بھی شاعر ہیں :) اس کے بارے مین بھی آپ سے کافی کچھ پوچھیں گے۔

*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟
پلاؤ ہر قسم کے اور ناپسندیدہ بیگن

:eek:بینگن جبکہ وہ تو شاہی کھانوں کا حصہ رہا ہے

*پسندیدہ خوشبو
نوٹوں کی ;)

پھر تو آپکی پسندیدہ بک چیک بک ہو گی ;)

*پسندیدہ موسم
بہار اور سردیاں

ویسے سنا ہے کہ شاعری کے لیے سردیاں بہتریں ہوتی ہیں کیا یہ صحیح بات ہے

باقی سوال ابھی تھوڑی ہی دیر میں
 
تعبیر

محفلین
کچھ نئے سوالات :)

*بہن بھائیوں میں آپکا نمبر

* آپکا پسندیدہ رشتہ اور آپ خو د کو کس رشتے میں بہترین مانتے ہیں ؟

*آپ کو اپنی کونسی عادت بہت پسند ہے ؟

*آپ کی اپنی ہی وہ عادت جوکہ آپکو سخت ناپسند ہو۔ ؟

*آپکی کوئی ایسی خوبی جو آپ کے خیال میں آپ کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے ؟

*کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں ؟

* آپ کی ظاہری شخصیت دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟

*آپکی چڑ

*دوسروں کی کونسی عادت کو انکی خوبی مانتے ہیں/دوسروں کی کس عادت سے بہت متاثر ہوتے ہیں

*آپکے دوست/ گھر والے آپکی کس عادت سے چڑتے ہیں

فرخ منظور

لائبریرین
یعنی وہ والے اور بھی اچھے سخنور آپ ہیں :grin:

ہم تو اپنے تئیں صرف اپنے آپ کو صرف سخنور ہی سمجھتے ہیں ویسے نک تو ایسے ہی رکھا تھا - سخنوری کچھ عرصہ پہلے ہی شروع کی ہے -

یعنی آپ میزان/libra ہیں
جی میں میزان اور انگریزی والا لبرا ہوں - یار لوگ پنجابی والا لبڑا بھی کہتے ہیں‌- :)

تھیٹر سے مراد دیکھنا ہے یا آپ خود ایکٹنگ بھی کرتے ہیں
کسی زمانے میں ہم نے "تھیٹر 21" کے نام سے ایک تھیٹر گروپ شروع کیا تھا - اور کافی سنجیدہ ڈرامے کئے تھے - ایک انتظار حسین صاحب کا پلے تھا اور ایک ان سے ہم نے گجراتی سے ترجمہ کروایا تھا - اور کچھ پلیز جرمن پلے رائٹس سے اخذ شدہ تھے -
ماریہ واسطی نے جتنے بھی تھیٹر پلے کئے وہ صرف ہمارے ساتھ ہی کئے تھے - ان میں میں نے ایکٹ کیا تھا - 2 پلیز میں -

آپ کس معاملے میں حساس ہیں ؟؟؟ جہاں تک ماحول کی بات ہے تو آپ محفل میں خاصے چپ چپ نظر آتے ہیں۔ زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں آپ کو اسکی کیا وجہ ہے۔ اکثر ٹاپکس پر اپکی موجودگی شکریہ کی صورت مین ملتی ہے پر آپ کا کوئی کمنٹ نہیں ہوتا اسکی کیا وجہ ہے؟؟؟
حساس سے مراد ہے چیزوں کو اور واقعات کو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ گہرائی سے دیکھنا اور پرکھنا - جسکے نتیجے میں‌حساسیت بڑھ جاتی ہے - محفل میں زیادہ اس لئے نہیں بولتا کہ یہاں زیادہ تر بحث برائے بحث ہوتی ہے خاص طور پر مزہبی معاملات میں - کسی زمانے میں میں‌ خاصا مذہبی تھا لیکن اب نہیں ہوں - جیسے بلھے شاہ نے کہا ہے کہ
گل سمجھ لئ تے رولا کی
اے رام رحیم تے مولا کی
(جب رام، رحیم اور مولا کے اسرار کو جان لیا تو اندر کی تمام کشمکش ختم ہوجاتی ہے)
چونکہ اپنے تئیں سمجھتا ہوں کہ مجھ پہ بہت سارے اسرار وا ہوچکے ہیں- لیکن سمجھتا ہوں کہ شائد دوسروں کو اسطرح سمجھ نہ آئیں اور وہ مجھے کافرقرار دے دیں - اسی لئے خاموش رہتا ہوں -
بلھیا تو عاشق ہویو رب دا، ہوئی ملامت لاکھ
تینوں کافر کافر آکھ دے تو آہو آہو آکھ
(بلھیا تم رب کے عاشق ہوئے تو تم پر لاکھ ملامت ہوئی - تجھے(عام لوگ) کافر کافر کہتے ہیں تو تو بھی کہہ کہ ہاں میں کافر ہوں)

اوہ تو آپ خود بھی شاعر ہیں :) اس کے بارے مین بھی آپ سے کافی کچھ پوچھیں گے۔
جی میں اپنے تئیں شاعر بھی ہوں - :)

:eek:بینگن جبکہ وہ تو شاہی کھانوں کا حصہ رہا ہے

میرا طریق امیری نہیں‌فقیری ہے

پھر تو آپکی پسندیدہ بک چیک بک ہو گی ;)

ہا ہا نہیں وہ تو بالکل پسندیدہ نہیں کیونکہ جب چیک کاٹتا ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ یہ پیسے اب میرے پاس نہیں رہیں‌گے -

ویسے سنا ہے کہ شاعری کے لیے سردیاں بہتریں ہوتی ہیں کیا یہ صحیح بات ہے
یہ تو معلوم نہیں لیکن میں‌نے شاعری اس سال گرمیوں میں ہی شروع کی ہے -
 
فرخ منظور

لائبریرین
*بہن بھائیوں میں آپکا نمبر
بہن بھائیوں میں میرا نمبر پہلا ہے -

* آپکا پسندیدہ رشتہ اور آپ خو د کو کس رشتے میں بہترین مانتے ہیں ؟
والد ہونا اور اپنے آپ کو باپ کے رشتے میں ہی بہتر سمجھتا ہوں -

*آپ کو اپنی کونسی عادت بہت پسند ہے ؟
کوشش کرنا کہ ہمیشہ سچ بولوں -

*آپ کی اپنی ہی وہ عادت جوکہ آپکو سخت ناپسند ہو۔ ؟
بعض معاملات میں بہت سست الوجود واقع ہوا ہوں - یہ عادت کافی تنگ کرتی ہے -

*آپکی کوئی ایسی خوبی جو آپ کے خیال میں آپ کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے ؟
سچ کہنے کی عادت، اور دریدہ دہن ہونا

*کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں ؟
سگریٹ
* آپ کی ظاہری شخصیت دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟
یہ تو دوسرے احباب ہی بتا سکتے ہیں - مثلا"‌ وارث یا فاتح

*آپکی چڑ
حماقت اور پھوہڑ پن

*دوسروں کی کونسی عادت کو انکی خوبی مانتے ہیں/دوسروں کی کس عادت سے بہت متاثر ہوتے ہیں
ذہین ہونا ، عقل و خرد کا مالک ہونا اور logical اندازِ فکر ہونا -

*آپکے دوست/ گھر والے آپکی کس عادت سے چڑتے ہیں
بیٹھے بیٹھے گم ہوجا نا - اور آس پاس کے ماحول سے بالکل بے نیاز ہوجانا - کبھی کبھی تو میری بیوی مجھے جھنجھوڑ کر مخاطب کرتی ہے - :)
 
تعبیر

محفلین
تعبیر کافی اچھا کام کیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔ فاصلے کم کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔

بہت بہت شکریہ۔اس اچھے کام میں مجھے آپ کا ساتھ بھی چاہیے کہ آپ کے اور سخنور کے شوق تقریباً ایک سے ہیں۔ سو آپ کی طرف سے سوالات کا شدت سے انتظار رہے گا :)

تعبیر آپ کا اور راجا صاحب کا بہت شکریہ لیکن میں واقعی اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا۔ :)

قابل ہونے کے لیے کیا شرائط اور عوامل درکار ہوتے ہیں :confused: کچھ بتائیں گے :)
انسا ن کو کسی بھی قابل اسکا اخلاق اور رویہ بناتا ہے۔پھر وہ کتنا اہم ،قابل یا لائق ہے یہ اس importance سے پتہ چلتی ہے جو دوسرے اسے دیتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
* آپ کی ظاہری شخصیت دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟

یہ تو دوسرے احباب ہی بتا سکتے ہیں - مثلا"‌ وارث یا فاتح

قبلہ اب مروت میں کچھ لکھ تو ضرور دونگا کہ آپ نے یقیناً یہ بات ازراہِ محبت لکھی ہے ورنہ محفل پر تو اب "باقاعدہ فرمائشیں" ہو رہی ہیں کہ 'ہماری تعریف کرو' :)

اس سوال کا بہترین حل تو یہ ہے کہ آپ بھی ہیٹ پہن کر ایک تصویر لگا لیں اوتار میں ;)
 
تعبیر

محفلین

یعنی آپ میزان/libra ہیں
جی میں میزان اور انگریزی والا لبرا ہوں - یار لوگ پنجابی والا لبڑا بھی کہتے ہیں‌- :)

مجھے اور میری طرح جو پنجابی سے نا واقف ہیں وہ نہیں سمجھے کہ یہ لبڑا کیا ہے :confused: :(

کسی زمانے میں ہم نے "تھیٹر 21" کے نام سے ایک تھیٹر گروپ شروع کیا تھا - اور کافی سنجیدہ ڈرامے کئے تھے - ایک انتظار حسین صاحب کا پلے تھا اور ایک ان سے ہم نے گجراتی سے ترجمہ کروایا تھا - اور کچھ پلیز جرمن پلے رائٹس سے اخذ شدہ تھے -
ماریہ واسطی نے جتنے بھی تھیٹر پلے کئے وہ صرف ہمارے ساتھ ہی کئے تھے - ان میں میں نے ایکٹ کیا تھا - 2 پلیز میں -

آن ہاں یہ نئی معلومات ہیں کہ ماریہ تھیٹر بھی کرتی ہیں۔ کیا تھیٹر اور اسٹیج شوز ایک ہی چیز ہیں؟؟؟یعنی اب آپ نے ایکٹنگ چھوڑ دی ہے۔ اسٹیج کے حوالے سے کوئی یادگار واقعہ جو آپ ہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہیں۔
کیا ایکٹنگ سیکھنی پڑتی ہے؟ جبکہ سنا یہ جاتا ہے کہ ہمارے ہاں یعنی پاکستان میں ایسا کوئی institute نہیں۔

آپ کس معاملے میں حساس ہیں ؟؟؟ جہاں تک ماحول کی بات ہے تو آپ محفل میں خاصے چپ چپ نظر آتے ہیں۔ زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں آپ کو اسکی کیا وجہ ہے۔ اکثر ٹاپکس پر اپکی موجودگی شکریہ کی صورت مین ملتی ہے پر آپ کا کوئی کمنٹ نہیں ہوتا اسکی کیا وجہ ہے؟؟؟
حساس سے مراد ہے چیزوں کو اور واقعات کو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ گہرائی سے دیکھنا اور پرکھنا - جسکے نتیجے میں‌حساسیت بڑھ جاتی ہے - محفل میں زیادہ اس لئے نہیں بولتا کہ یہاں زیادہ تر بحث برائے بحث ہوتی ہے خاص طور پر مزہبی معاملات میں - کسی زمانے میں میں‌ خاصا مذہبی تھا لیکن اب نہیں ہوں -

اسلام سکشن کے علاوہ بھی بہت سارے سیکشنز ہیں۔ آپ کو کہیں بھی اتنا متحرک نہیں دیکھا۔ بھلا کیوں :confused: :confused: :confused:
اب تو آپ کافی ٹائم سے موسیقی کی دنیا میں بھی نظر نہیں آئے۔ جبکہ آپکا مشغلہ ہے آرٹ اور تھیٹر اسکے باوجود آپکو شوبز میں بھی نہیں دیکھا :confused:

ابھی کے لیے اتنا ہی باقی اسلام کے بارے میں بعد میں پوچھوں گی :)

اوہ تو آپ خود بھی شاعر ہیں :) اس کے بارے میں بھی آپ سے کافی کچھ پوچھیں گے۔
جی میں اپنے تئیں شاعر بھی ہوں - :)

بہت خوب

پھر تو آپکی پسندیدہ بک چیک بک ہو گی ;)

ہا ہا نہیں وہ تو بالکل پسندیدہ نہیں کیونکہ جب چیک کاٹتا ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ یہ پیسے اب میرے پاس نہیں رہیں‌گے -

ہاہاہا :grin: :grin: :grin:

ویسے سنا ہے کہ شاعری کے لیے سردیاں بہتریں ہوتی ہیں کیا یہ صحیح بات ہے
یہ تو معلوم نہیں لیکن میں‌نے شاعری اس سال گرمیوں میں ہی شروع کی ہے

اس سال :eek: یعنی آپ نئے نئے شاعر ہیں :)
 
Top