انٹرویو << سخنور >>

فاتح

لائبریرین
فاتح تو ابھی تک یہاں آئے نہیں ۔ لگتا ہے کہ ٹیکسی کا بندابست کرنا پڑے گا :) البتہ وارث کا کمنٹ پڑھ چکی ہوں :grin:
چلیں سوال کو آسان بناتے ہیں کہ آپ دیکھنے میں سخت لگتے ہیں غصے والے رعب والے یا دوستانہ مزاج

میں انتظار ہی کرتا رہا کہ کب ٹیکسی بھیجیں گی آپ۔۔۔ لیکن آخر کار خود ہی آنا پڑا۔
دیکھنے میں فرخ صاحب ویسے ہر گز ہر گز نہیں لگتے جتنے دوستانہ مزاج رکھنے والے اور اچھے وہ محفل میں یا فون پر لگتے ہیں۔۔۔

۔۔۔ بلکہ اس سے کہیں زیادہ مشفق، مخلص اور مہربان

بلکہ شاید فرخ صاحب کو یاد ہو کہ میں نے ان سے ملاقات پر کہا تھا "یہ تو اچھا ہوا کہ آپ لڑکی نہیں تھے ورنہ میں آپ سے عشق میں مبتلا ہو جاتا":grin:
 
فاتح

لائبریرین
میرا بھی ایک ابتدائی سوال
کیا آپ بھی فاتح کی طرح چین سموکر ہیں؟:confused:
مزید سوالات بھی pipeline میں ہیں۔

سبحان اللہ! یعنی ابتدا ہی آپ نے ہم پر شب خون مارنے سے کی۔ اب تو یہی سوچ رہا ہوں کہ "آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا" ہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
فاتح اور چین سموکر؟ :confused: میرے حساب سے تو وہ بہت کم سگریٹ پیتے ہیں :grin:

شکراً شکراً۔۔۔ بجا ارشاد فرمایا وارث صاحب۔۔۔ بھلا صرف دو پیکٹ روزانہ بھی کوئی تمباکو نوشی میں شمار ہوتا ہے۔
ہمیں یہ بھی تھا غنیمت جو کوئی شمار ہوتا;)
 
محمد وارث

لائبریرین
شکراً شکراً۔۔۔ بجا ارشاد فرمایا وارث صاحب۔۔۔ بھلا صرف دو پیکٹ روزانہ بھی کوئی تمباکو نوشی میں شمار ہوتا ہے۔
ہمیں یہ بھی تھا غنیمت جو کوئی شمار ہوتا;)

جی ہاں "سلسلۂ یوسفیہ" کے مریدین کیلیئے کم از کم ستر، اسی (پیکٹ نہیں سگریٹ) تو ضروری ہیں۔;)
 
محسن حجازی

محفلین
سبحان اللہ! یعنی ابتدا ہی آپ نے ہم پر شب خون مارنے سے کی۔ اب تو یہی سوچ رہا ہوں کہ "آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا" ہاہاہاہا
قبلہ آپ کا ذکر خیر مقصود تھا یہ 'ابو الخبائث' کا تذکرہ تو خوامخواہ بیچ میں آن پڑا۔
 
فاتح

لائبریرین
جی ہاں "سلسلۂ یوسفیہ" کے مریدین کیلیئے کم از کم ستر، اسی (پیکٹ نہیں سگریٹ) تو ضروری ہیں۔;)

ایک خوبسورت شعر یاد دلا دیا آپ نے:

گزرے ہیں عشق نام کے دنیا میں اک بزرگ
ہم بھی فقیر ایک اسی سلسلے کے ہیں

ویسے اس سلسلے کی مریدین کے لیے ستر اسی سگریٹ کی چاہ میں مبتلا ہونے کے نتیجے میں "چاہ" یا گور بھی اتنی ہی جلد میسر ہونے کا امکان ہے۔;)
 
جی ہاں اور مجھے ہمیشہ میر یاد آتا ہے، یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے، لیکن دیکھیئے ایک بڑے شاعر کی کاریگری، خود ہی جواب بھی دے دیا، گور کس "دل جلے" کی ہے یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

یار، بیشتر اس سے کہ کوئی ناظم صاحب، ہمیں سگریٹ کی ترغیب دینے کے جرم میں اندر یا محفل سے باہر کر دیں، بہتر ہے اس موضوع کو چھوڑ کر ایک ایک سگریٹ سلگایا جائے ;)
 
فرخ منظور

وارث صاحب میں‌نے تو سلگایا بھی ہوا ہے اور سلگ بھی رہا ہوں - بقول مجید امجد

سلگتے جاتے ہیں چپ چاپ ہنستے جاتے ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ سگریٹ کے پیکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے کہ خبردار تمباکونوشی صحت کے لیے مضر ہے۔ پھر بھی لوگ کیوں پیتے ہیں :confused:

شکر ہے سگریٹ ہی پیتے ہیں خون نہیں - یہاں تو لوگ خون پی کر بھی داغ نہیں لگنے دیتے -
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو :)

چلیں سوال کو آسان بناتے ہیں کہ آپ دیکھنے میں سخت لگتے ہیں غصے والے رعب والے یا دوستانہ مزاج

لوگ کہتے ہیں‌ اور بشمول میری بیوی کے کہ اگر میرے چہرے پر ہنسی نہ ہو تو ایسے لگتا ہی ابھی رعب جھاڑنا شروع کردیں گے - :)

پھوہڑپن کیا ہے اپکی نظر میں :confused:
کسی بھی کام کو غیر مہذب طریقے سے کرنا خاص طور پر وہ کام جو کہ پروفیشن بھی ہو -

:eek: اس حالت میں آپ پر کیا شعروں کی امد ہوتی ہے ؟؟؟یا جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپ بہت مذہبی رہ چکے ہیں تو کچھ ایسی سوچ ہوتی ہے۔

بہت مذہبی تو میں‌کبھی بھی نہیں رہا - لیکن ایسی حالت میں‌ہوں تو مطلب ہے سخت گہری سوچ میں‌ہوں‌- روزانہ کے واقعات کی گہری تفہیم کرنے کی کوشش کرتا ہوں - :)

ایسا ہی ملتا جلتا جواب ایک جگہ وارث نے بھی دیا تھا ۔ زیک کے کسی پوچھے گئے سوال پر۔لگتا ہے کہ ایک جیسی عادات کی وجہ سے ہی آپ دونوں کی دوستی بھی ہے۔
وارث صاحب سے دوستی تو اس لئے ہے کہ ہم دونوں کا ذوق بہت ملتا جلتا ہے - اور وارث صاحب کا میں تب سے مداح ہوں جب یہ مجھے جانتے بھی نہ تھے -

ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ جب آپ دونوں ملتے ہونگے تو خاموشی کو سب سے پہلے کون توڑتا ہو گا۔ :confused: :confused: :confused:

یہ خیال غلط ہے کہ میں‌ایک خاموش طبع انسان ہوں - لیکن اپنے خیالات اور خاص طور پر اپنے عقائد کی تبلیغ نہیں‌کرتا -
 
فرخ منظور

لائبریرین
نہیں ان کا مطلب ہے کہ سوال مزید بھی کیجئے ان کی بلا سے۔۔۔۔
خیر میرا بھی ایک سوال ہے۔
شعر کہنے کے لیے واردات قلبی کتنی ضروری ہے؟ (ہم آپ کے انٹرویو میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو م-م مغل صاحب ہمارے انٹرویو میں کر رہے ہیں)

محسن صاحب شعر کہنے کے لئے واردات قلبی کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ کئی وارداتوں کی ضرورت ہے - پھر ہی اچھے شعر نکلتے ہیں - ;)
 
زونی

محفلین
وارث صاحب میں‌نے تو سلگایا بھی ہوا ہے اور سلگ بھی رہا ہوں - بقول مجید امجد

سلگتے جاتے ہیں چپ چاپ ہنستے جاتے ہیں

کمال ھے فرخ بھائی آپ بھی:eek:

ویسے شاعری کا اور سگریٹ کا آپس میں کیا رشتہ ھے ، آج تک میری سمجھ میں نہیں آیا:confused:، آپ کچھ وضاحت کریں گے؟ میں ابھی آئی ذرا یہ دھواں چھٹ لے;)
 
جیا راؤ

محفلین
میں حیران ہوں اس گفتگو سے۔:eek:
کوئی مجھے بتائے کیا لڑکیوں کے شاعری کرنے کے لئے بھی "سگریٹ نوشی" ضروری ہے؟::confused::confused:
 
فاتح

لائبریرین
یار، بیشتر اس سے کہ کوئی ناظم صاحب، ہمیں سگریٹ کی ترغیب دینے کے جرم میں اندر یا محفل سے باہر کر دیں، بہتر ہے اس موضوع کو چھوڑ کر ایک ایک سگریٹ سلگایا جائے ;)

واہ کیا پروازِ تخیل ہے۔۔۔ ;) ضرور بالضرور۔۔۔ نیکی اور پوچھ پوچھ:grin:
 
فاتح

لائبریرین
خبر دار !!
تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے۔
وزارتِ صحت حکومتِ پاکستان

:grin::grin:

درست فرمایا محترمہ۔۔۔ تمباکو نوشی صحت کے لیے اتنی ہی مضر ہے جتنی "وزارت صحت" "حکومت پاکستان" کے لیے اور "حکومت پاکستان" "پاکستان" کے لیے لیکن پھر بھی لازم و ملزوم ہیں ایک دوسرے کے لیے:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
کمال ھے فرخ بھائی آپ بھی:eek:

ویسے شاعری کا اور سگریٹ کا آپس میں کیا رشتہ ھے ، آج تک میری سمجھ میں نہیں آیا:confused:، آپ کچھ وضاحت کریں گے؟ میں ابھی آئی ذرا یہ دھواں چھٹ لے;)

میں حیران ہوں اس گفتگو سے۔:eek:
کوئی مجھے بتائے کیا لڑکیوں کے شاعری کرنے کے لئے بھی "سگریٹ نوشی" ضروری ہے؟::confused::confused:

سگریٹ نوشی ایک انتہائی بری عادت ہے جس کے بے شمار نقصانات ہیں نہ صرف سگریٹ پینے والے کو بلکہ اس کے دھوئیں سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اور یہ بات بھی انتہائی غلط ہے کہ شاعری کا یا فنونِ لطیفہ کا سگریٹ نوشی یا اسی قماش کی بری عادتوں کے ساتھ کوئی تعلق ہے، یہ فقط ایک تاویل ہے بلکہ عذرِ گناہ بد تر از گناہ ہے۔

میں اس تھریڈ میں سگریٹ نوشی پر ہونے والی گفتگو اور اس سے جن جن خواتین و حضرات کی دل آزاری ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں اور صمیم قلب سے توبہ کرتا ہوں اور تائب ہوتا (اس موضوع پر دوبارہ گفتگو کرنے سے، سگریٹ نوشی سے نہیں :grin:

لیجیئے فرخ صاحب، سنبھالیئے اپنا انٹرویو، میں بھی چلا فاتح کے پیچھے ;)
 
خرم شہزاد خرم

میں سمجھا سگریٹ نوشی سے :grin:

ایک آدمی نے کہا یار تم سگریٹ نوشی کیوں نہیں چھوڑتے میری خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دو تو کہنے لگا سگریٹ چھوڑ دوں گا نوشی نہیں:grin:
 
فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب آپ سگریٹ چھوڑ کیوں نہیں‌دیتے - دیکھیں یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے- میں‌ ہر روز 20 مرتبہ تو سگریٹ چھوڑتا ہی ہوں - ;)
 
Top