سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ،وفاقی حکومت کا اعلان

کاشفی

محفلین
loadshedding-Sehar-Aftar-Taraweeh-Ramazan-Rasheed-power_7-6-2013_108204_l.jpg
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رمضان المبارک میں سحری کے وقت 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دے گی اسی طرح افطار اور نماز تراویح کے دوران بھی بجلی نہیں جائے گی ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر نے کہا مجموعی طور پر رمضان میں 5گھنٹے کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 503 ارب روپے خرچ کئے،پر ویز رشید کے مطابق ملک میں17 ہزار میگا واٹ کی ضرورت ہے،جبکہ 13 ہزارمیگاواٹ بجلی پیداہو رہی ہے ۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیابجلی کی پیداوار میں انشاء اللہ 1700 میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔
 
Top