سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

حجاب

محفلین
دہی بڑے ، فروٹ چاٹ ، پکوڑے ، آڑو ، تربوز کا شربت ، روح افزاء سنکجبین اور بہتتتتتتتتتتتتتتتت سارا پانی ۔۔۔
 

عزیزامین

محفلین
یہ دھاگہ بھی گیا شاید ۔ افظارکھجور پیپتا مٹرپلاو چنے کا سالن پودینے اور دھ کی چٹنی چپل کباب کیساتھ صحر دودھ کھجور
 

ابو کاشان

محفلین
کراچی میں بہت ہی گرمی تھی اس لیئے کچھ پکوڑے اور فروٹ چارٹ اور 3 گلاس شربت اور عشاء تلک بے انتہاء پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پچھلے تین دن یہی کیا ہے۔
 

مغزل

محفلین
افطار :
چار گلاس شربتِ توت سیاہ، دس ماشے منقے، دو گرام الائچی اور چند پکوڑے (ہمراہِ رقیباں ) کھجور۔

آج سحری:
دال مونگ مسور کی تہاری مع دیسی گھی کے بگھار کے اور ایک دو چپاتیاں ، دو گلاس پانی (ایک سگریٹ)
 

ابوشامل

محفلین
حضرت مغل صاحب! طبیعت شریف ٹھیک نہیں کیا؟؟ شربت توت سیاہ کی نوبت تو شدید کھانسی کی صورت میں آتی ہے۔ اور یہ بھی بتا دیجیے کہ دس ماشہ اور دو گرام کو کون سے ترازو پر تولا تھا؟ :)
 

ابوشامل

محفلین
کیونکہ دس گھنٹے میں تو یہاں سے بھیجا گیا کوئی سامان آپ کے ہاں نہیں پہنچ سکتا، اسی لیے کہا تھا۔
ویسے اگر یہاں کسی کو آپ کے موجودہ قیام کے بارے میں معلوم نہ ہو اور آپ اچانک یہ کہہ دیں کہ ابھی روزہ افطار ہونے میں 12 سے 14 گھنٹے باقی ہیں تو کراچی میں جو لوگ سن کر بیہوش ہوں گے ان میں سب سے پہلے میرا نام ہوگا :)
 

تیشہ

محفلین
معذرت کے ساتھ م۔م مغل صاحب یہ افطار تو کسی حکیم کا لگ رھا ھے


hehe.gif



دیکھا ہم سبکی کمپنی کا اثر ہو نا ہو پر آپکا س
Sense of Humour تو ہوا ۔ مطلب اچھا ہوا ۔ :music:
 

مغزل

محفلین
شامل کے ابا حضور۔
شربتِ سیاہ توت ۔۔ ایک طرح کا عرق ہے جو مذکورہ بیماری کی دوا میں شامل کیا جاتا ہے۔

خیر۔۔

آج سحری میں ؛
آدھی روٹی، ایک کپ چائے اور ایک چمچ شہد
گزشتہ رات افطار:
کھجور، شربتِ روح افزااور پکوڑے

(اور آج ایک دوست کو شیشے میں اتارلیا ہے ۔۔ افطار اسی کے ہاں ہوگا) ہہ ہہی ہی
 
Top