سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

مغزل

محفلین
اس لڑی کی عمر اتنی ہی تھی۔۔۔ اب یہ دم توڑ گئی ہے ۔۔
زندگی رہی تو آئندہ سال اسی لڑی کو قم کہا جائے گا۔
الوداع اے ماہِ رمضاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عید مبارک
 
سارا

محفلین
ابھی سب کو چاہیے کہ شوال کے 6 روزے رکھیں رمضان کے بعد شوال کے 6 روزوں کا ثواب پورے سال کے روزوں کے برابر ہے۔۔۔
یہ لڑی پھر رواں دواں ہو جائے گی۔۔۔:rolleyes:
 
ابوشامل

محفلین
پورے ماہ مبارک کا آخری روزہ واحد تھا جس میں افطار گھر پر نہ ہو سکا۔ ایک ہوٹل میں چکن فرائیڈ رائس اور چکن تکہ کے ساتھ رمضان کا آخری افطار۔ عید کے بعد رمضان بہت یاد آ رہا ہے ;(
 
مغزل

محفلین
ہمم ۔ سچ کہا ۔۔ دوست ۔۔
میرے خیال میں سلسلہ جاری رکھتے ہیں ۔
اب ہم اس میں ناشتے، ظہرانے اور عشائیے کی بابت لکھا کریں گے۔

لیجئے ابتداء

ناشتہ میں ۔ آلو بھرے پراٹھے
ظہرانے میں ۔ قیمہ کریلہ، دہی غلم
 
ابو کاشان

محفلین
ابھی سب کو چاہیے کہ شوال کے 6 روزے رکھیں رمضان کے بعد شوال کے 6 روزوں کا ثواب پورے سال کے روزوں کے برابر ہے۔۔۔
یہ لڑی پھر رواں دواں ہو جائے گی۔۔۔:rolleyes:

سحری: ایک گلاس دودھ میں ایک کچوری، پانی
افطار: دو کھجور، دو گلاس پانی، تین پلیٹ آلو گوشت چاول۔ (رات کا کھانا غائب)

سحری: ایک آملیٹ ایک روٹی کے ساتھ، ایک گلاس دودھ اور پانی
 
ابو کاشان

محفلین
افطاری: دو کھجور، ایک بوتل پانی، دو سموسے، دو روٹی آلو بھُرتے کے ساتھ۔
آج کام زیادہ ہے اس لیئے روزہ نہیں ہے ۔ ان شاء اللہ کل سے پھر۔
 
سارا

محفلین

کیوں کیا رمضان کے علاوہ اور دنوں میں روزے نہیں رکھے جا سکتے کیا؟؟
شوال کے مہینے میں صرف 6 روزے رکھنے پر آپ کو ایک سال روزے رکھنے کا ثواب ملے گا انشا اللہ۔۔ اس طرح کچھ اور بھی ایسے دن ہیں جیسے عرفہ والے دن کا ایک روزہ رکھنے سے ایک سال گزشتہ اور ایک سال آنے والے (2 سالوں) کے گناہ معاف ہوتے ہیں اسی طرح محرم کے 2 روزے اور چاند کی 14 '15 تاریخ کا روزہ ہر پیر اور جمعرات کا روزہ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکھا کرتے تھے اور اس کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے ۔۔ہمیں ایسے موقعوں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے کیا پتا روزِ قیامت کونسا عمل ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بن جائے۔۔۔
 
ہر اسلامی ماہ کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو ایامِ بیض کے روزے کہلاتے ہیں۔
 
Top