سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

کعنان

محفلین
السلام علیکم

حلیم تو کراچی کے بھئیے ہی بناتے ہیں اور جو لاہور میں آئے وہ چند ایک ہی تھے پھر ہر کوئی حلیم بنانے لگ گیا، بھاٹی گیٹ سے حاجی سلطان کی حلیم بھی اپنی مثال آپ ہے، لاہور میں حلیم نان کے ساتھ ہی کھائی جاتی ہے اور مجھ جیسا بندہ بعد میں 4 پلیٹس چمچ کے ساتھ کھاتا ہے۔

ان سب کو چھوڑیں الامارات میں ہر بڑا شیخ رمضان میں ہر روز "ہڑیسہ" کی دیگیں پکواتے ہیں اور افطاری کے وقت لمبی لینیں لگی ہوتی ہیں جو سارا ہڑیسہ بانٹ دیتے ہیں اسے عربی حلیم کہتے ہیں، ہم تو اسے گھر میں لا کر مرچ مصالحوں سے تیار کرتے تھے جو ذائقہ اس حلیم کا ہوتا ہے پاکستان میں بکنے والے حلیم اس سے بہت پیچھے ہے، اگر کوئی بھائی گلف میں ہو تو ہڑیسہ ضرور کھائے اور چاہے تو مرچ مصالحہ ڈالیں دیسی حلیم تیار، ہڑیسہ میں گوشت بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

جو حلیم گھروں میں بنائی جاتے ہے اسے چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

والسلام
 

عباس اعوان

محفلین
ہانگ کانگ میں حلیم افطاری کا لازمی جزو ہے۔
ڈس پوزیبل پیالے میں ڈال کر دی جاتی ہے اور ایسے ہی پی لی جاتی ہے۔
نیز پکوڑوں اور سموسوں کے لیے چٹنی کا کام بھی کرتی ہے۔
:)
 
آخری تدوین:
لاہور میں حلیم نان کے ساتھ زیادہ کھائی جاتی ہے، مگر لاہوریوں کو بھی کراچی کی حلیم زیادہ پسند ہے جس کا حق چمچ سے ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔
 

سین خے

محفلین
زیادہ پریشان نہیں ہونا، یہ میرا مغالطہ بھی ہو سکتا ہے۔ :)
اب کچھ کچھ یاد پڑ رہا ہے کہ کڑاہی میں بناتے ہیں، آئل زیادہ تو ہوتا ہے مگر ڈیپ فرائی کہنا کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔ :)

بھیا عام استعمال سے کچھ زیادہ مقدار میں آئل استعمال ہوتا ہے آلو کی زیرے والی قتلیوں میں ، ڈیپ فرائی کہنا مناسب ہے ۔

آپ حضرات جب بھی کبھی باقاعدہ کھانا پکانا شروع کرنے کے بارے میں سوچیں تو بھابھیوں سے کچھ سیکھ کر پکانے کی کوشش فرمائیے گا :)
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

مہاجر یا اردو سپیکنگ
“بھئیے” نامناسب اصطلاح ہے۔

حلیم تو کراچی کے بھئیے ہی بناتے ہیں اور جو لاہور میں آئے وہ چند ایک ہی تھے پھر ہر کوئی حلیم بنانے لگ گیا

بھئیا لفط مہاجر کے لئے نہیں استعمال کیا بلکہ حلیم پر معلومات کے حوالہ سے استعمال کیا گیا ہے میں نے جو لکھا اس پر غور کریں۔
1960 کی دہائی کی بات لکھی ہے، جب نان چنے اور سری پائے ہی ملا کرتے تھے، اور نارتھ لاہور میں ایک ہی بھئیا بابا جی حلیم کا چھوٹی سی دیگ رکھ کر حلیم بھیچا کرتے تھے جب چنے اور سری پائے ختم ہو جاتے تو پھر مجبوری میں لوگ ان سے حلیم لیا کرتے تھے، اب لاہور میں 99 فیصد پنجابی حلیم بیچتے ہیں۔ لیکن جو حلیم بھئیے بناتے ہیں وہ دوسرا کوئی نہیں بنا سکتا۔

والسلام
 
کل کی افطاری
کھجور، کالے چنے کی چاٹ، چکن میکرونی چاٹ، لوبیا اور چنا چاٹ، فروٹ چاٹ، شربتِ بادام۔
کل چاٹ ڈے تھا

آج کی سحری
آلو قیمہ، پراٹھا، دہی، پھینیاں، چائے
 
Top