سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

کعنان

محفلین
السلام علیکم

سحری چاول سے نہیں کرنی چاہئے کیونکہ چاول فوراً ہضم ہو جاتے ہیں اس لئے سحری میں خمیری روٹی اور سبزیوں کو استعمال میں لانا بہتر ہے، وزنی ہوتے ہیں جس سے پیٹ بھرا رہتا ہے۔

والسلام
 
واقعی؟
تصویر کا انتظار رہے گا۔
زیادہ پریشان نہیں ہونا، یہ میرا مغالطہ بھی ہو سکتا ہے۔ :)
اب کچھ کچھ یاد پڑ رہا ہے کہ کڑاہی میں بناتے ہیں، آئل زیادہ تو ہوتا ہے مگر ڈیپ فرائی کہنا کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔ :)
 
بھیا عام استعمال سے کچھ زیادہ مقدار میں آئل استعمال ہوتا ہے آلو کی زیرے والی قتلیوں میں ، ڈیپ فرائی کہنا مناسب ہے ۔
زیادہ پریشان نہیں ہونا، یہ میرا مغالطہ بھی ہو سکتا ہے۔ :)
اب کچھ کچھ یاد پڑ رہا ہے کہ کڑاہی میں بناتے ہیں، آئل زیادہ تو ہوتا ہے مگر ڈیپ فرائی کہنا کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔ :)
 
ہماری پیاری بھا بیوں کا تو یہ روز کا کام ہے ۔۔۔۔
1f609.png

بھائی جان آپ سب بتائیں کیا کیا بنا لیتے ہیں کھانے میں ۔۔۔۔
یہ سنجیدہ سوال ہے کوئی جوٹی ، بیلن ، جیسی چیزوں کا نام نا لے
 
محمدظہیر

محفلین
کچھ علاقوں میں اسے تور کی دال کہتے ہیں۔ اس کی رنگت پیلی ہوتی ہے اور حجم میں مٹر اور چنے کی دالوں سے چھوٹی اور مسور کی دال سے بڑی ہوتی ہے۔ :) :) :)
گوگل پر land of toor dal لکھنے سے دوسرے رِزلٹ میں ہمارے شہر کا نام آ رہا ہے :)
 
بھیا عام استعمال سے کچھ زیادہ مقدار میں آئل استعمال ہوتا ہے آلو کی زیرے والی قتلیوں میں ، ڈیپ فرائی کہنا مناسب ہے ۔
ابھی معلومات حاصل کی ہیں۔
ڈیپ فرائی نہیں ہوتے۔ نارمل آئل ہوتا ہے۔ البتہ کڑاہی کا ڈھکن بھاپ کے لیے بند رکھا جاتا ہے۔

عدنان بھائی ڈیپ فرائی تب کہتے ہیں، جب فرائی کی جانے والی شے مکمل طور پر آئل میں ڈوبی ہوئی ہو۔ یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ "سحری اور افطاری" والا تھریڈ پڑھ پڑھ کر ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ایک چھوٹا موٹا سے "کُک" بن چکا ہوں، اللہ اللہ اتنی رغبت سے کھانے پکانے کا ذکر ہوتا ہے کہ بس۔۔۔۔۔:)
 
Top