سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

ہم جیسے پینڈؤوں کیلئے سادہ الفاظ میں وضاحت درکار ہے.
دراصل یہ انگلش میں potato puffs ہے۔
اردو میں ایسے ہی لکھ دیا۔
آلو مٹر چاٹ؟ پہلی بار سنا
ہمارے گھر تو رمضان میں بہت بنتی ہے۔ اور پسند کی جاتی یے۔ :)
 
افطار میں کورین بیف، چاول اور فروٹ چاٹ

1. کورین بیف گھر پر آپ نے یا بھابی نے بنایا تھا یا کورین ریستوران سے منگوایا تھا

2. افطار میں ہم عموماً الم غلم از قسمِ چاٹ، فروٹ، پکوڑے وغیرہ کھاتے ہیں البتہ عشائیے میں چاول سالن وغیرہ ۔
 

زیک

مسافر
افطار میں ہم عموماً الم غلم از قسمِ چاٹ، فروٹ، پکوڑے وغیرہ کھاتے ہیں البتہ عشائیے میں چاول سالن وغیرہ ۔
چونکہ سورج تقریباً پونے نو بجے غروب ہوتا ہے اس لئے ہم افطاری اور کھانے کا علیحدہ انتظام نہیں کرتے۔ ایک ہی نشست میں کھاتے ہیں
 
چونکہ سورج تقریباً پونے نو بجے غروب ہوتا ہے اس لئے ہم افطاری اور کھانے کا علیحدہ انتظام نہیں کرتے۔ ایک ہی نشست میں کھاتے ہیں
کمنٹ لکھنے کے بعد خیال آیا کہ ایسی ہی صورتحال ہوگی۔ دونوں بچے پڑھائی کے سلسلے میں یورپ میں ہیں اور یہی کرتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
آج کی افطاری:
کھجوریں
ٹینگ
فروٹ چاٹ
دہی بھلے
چکن میکیرونی
پکوڑے
ویجیٹیبل رول
چکن بریانی
فروٹ ٹرائفل
چائے
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ہمارے یہاں تو 21:15 پر افطاری ہے اور افطاری کی جاتی ہے، پھر سب بچے 02:30 پر سحری کر کے سو جاتے ہیں اور اہلیہ فجر پڑھ کے ہی سوتی ہے۔

والسلام
 
Top