تعارف سب کو راشد فاروق کا سلام قبول ہو!

راشد فاروق

محفلین
میں نے آج ہی اس فورم کوجوائن کیا ہے۔ وہ اس لئے کہ میں اردو ادب اور اردو سے وابستہ شخصیات کے بارے میں بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں۔ آج انٹرنیٹ پر شورش کاشمیری کے متعلق سرچ کیا تو سب سے زیادہ مواد اسی سائٹ پر ملا۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال کی شاعری کے بارے میں بھی اس فورم پر بہت کچھ ملا۔ سوچا یہ بہت میرے لئے بہت کار آمد فورم ہے۔ یہاں بڑے بڑے اساتذہ سے کچھ سیکھنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ امید ہے اس فورم سے علم کے خزینے سمیٹوں گا۔

والسلام
راشد فاروق
 

راشد فاروق

محفلین
خوش آمدید اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں
جناب محترم الف عین صاحب! علامہ اقبال سے بے انتہا محبت رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ شورش کاشمیری کے تحریر اور تقریر کے فن کا دلدادہ ہوں۔ ان کی کتاب پس دیوار زنداں پڑھ چکا ہوں۔ اردو ادب میں مزید سیکھنے کے لئے یہاں اساتذہ کرام کے در پر حاضر ہوا ہوں۔ علامہ اقبال کی شاعری جو کہ اسرار و رموز کی تہوں میں لپٹی ہوتی ہے، اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہوں۔ امید ہےیہاں موجود بڑی بڑی علمی شخصیات اپنے علم کے سمندر سے کچھ قطرے اس ناچیز کو بھی عنایت فرمائیں گی۔
 

راشد فاروق

محفلین
خوش آمدید راشد فاروق
کچھ اپنی شخصیت اورمصروفیات کے بارے میں بھی فرما ئیے۔
بھائی سید عاطف علی! میں ویب ڈویلپمنٹ کرتا ہوں۔ ایم اے ہسٹری کرچکا ہوں۔ آج کل کمپیوٹر پروگرامنگ بھی کررہا ہوں۔ بس اور کوئی قابل ذکر خوبیاں نہیں ہیں مجھ میں۔ علم و ادب سے محبت مجھے کشاں کشاں یہاں کھینچ لائی۔
 
Top