سال 2017ء | وہ جو ہم میں نہ رہے!

سابق سیکریٹری خارجہ اکرم ذکی کا انتقال ہوا، اکرم ذکی پاکستان کے امریکہ کے سفیر کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے, اکرم ذکی چین نائجریا فلپائن میں بھی پاکستان کے سفیر رہے, وہ ماہر سفیر کے طور پر جانے جاتے تھے بعد ازاں سیکریٹری خارجہ امور بھی رہے. اکرم ذکی ایک با صلاحیت انسان تھے .انہوں نے بطور سیکریٹری خارجہ اور سفیر بہترین خدمات سرانجام دیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے المنس اور بہت ہی خوبصورت نثر لکھنے والے مختار مسعود نے 15 اپریل کو لاہور میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ آواز دوست، لوح ایام اور سفر نصیب اس صاحب طرز ادیب کی تصانیف ہیں۔
86551-432637266.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف فنکار فاروق ضمیر سال 2017ء میں داغِ مفارقت دے گئے۔ دھیمے اور نپے تلے الفاظ میں ادائیگی کرنے والے اداکار فاروق ضمیر منکسر مزاج اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے پی ٹی وی کا ایک سنہرا دور اپنے اختتام کو پہنچا۔

image.jpg
میری پسندیدہ شخصیت۔
اللہ سب جانے والوں کی مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحومین کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
سید انور محمود اردو محفل پہ کالم لکھا کرتے تھے۔ایک سنجیدہ اور متین شخصیت کے مالک تھے۔2 ستمبر کو اپنا آخری کالم لکھا۔تابش نے ان کے انتقال پہ ازراہ افسوس کے لئے لڑی بنائی تھی۔
 

فرقان احمد

محفلین
ادیب، مترجم، معلم اور دانش ورمحمد ابراہیم جویو کے فکر و فلسفہ سے سندھ کے ادیبوں سمیت عوام کی بڑی تعداد متاثر رہی؛ آپ 2017ء میں داغِ مفارقت دے گئے۔


m.ibrahim.joyo.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
اردو کے نامور انشائیہ نگار ، مزاح نگار ، نقاد ، ادیب ، شاعر اور ماہرتعلیم سید مشکور حسین یاد بھی رخصت ہوئے۔

19554681_1583694284987609_3850935604786904125_n.jpg
 

ہادیہ

محفلین
میں بھی بانو قدسیہ کا نام ہی لکھنے آئی تھی۔۔ آج ہی پڑھا تھا بانو قدسیہ صاحبہ کا انتقال فروری 2017 میں ہوا۔۔ اور اشفاق احمد صاحب 2004 میں انتقال فرما گئے تھے۔۔
 
آخری تدوین:

Muhammad Qader Ali

محفلین
ہائے اللہ،،،
یا رب العالمین ،، موت کے وقت کلمہ "لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ" نصیب فرما، خاتمہ ایمان کے ساتھ عطا فرما،
آمین۔
 
Top