تیسری سالگرہ سالگرہ ٹورنامنٹ

حسن علوی

محفلین
ڈس کوالیفائڈ

:mad::mad::mad:
کیا ھے یہ؟؟؟ میں تو آرکیڈ کے ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہا تھا یہ ڈس کوالیفائڈ کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہیں یہ کیسے ہو گیا؟ میں نے تو ابھی تک کھیلا ہی نہیں۔
کھیلا تو میں نے بھی نہیں ہے اب تک شمشاد بھائی۔ شاید کچھ دن ہوتے ہیں مقرر کہ ٹورنامنٹ جوائن کرنے کے اتنے دن بعد تک اگر آپ نے گیم نہیں کھیلا تو آپ ڈس کوالیفائیڈ ہوجائیں گے۔ آپ نے ٹورنامنٹ پہلے جوائن کیا تھا، اس لیے آپ کا وقت پہلے ختم ہوگیا، اور میں آگے بڑھ گیا۔ :p
 

باسم

محفلین
واہ بھئی بڑا اسکور کیا ہے آپ نے! چلیں خوش ہو جائیں
ہم بغیر کھیلے آپ سے ہار چکے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
زیک بھائی یہ کیسی گیم ہوا کرتی تھی؟
نبیل بھائی اب یہ ممکن ہے کیا؟
بڑے مزے مزے کی گیمز ہوتی تھیں یہاں۔ نہ جانے کس کی نظر لگ گئی (لیکن شاید اچھا ہی ہوا کیونکہ میری طرح کئی محفلین مراسلے پوسٹ کرنے کی بجائے یہاں گیمز ہی کھیلتے رہتے تھے)۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک بھائی یہ کیسی گیم ہوا کرتی تھی؟
نبیل بھائی اب یہ ممکن ہے کیا؟

آرکیڈ سسٹم اب کافی فرسودہ ہوگیا ہے اور اسے اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، اگرچہ اس کا آئیڈیا ابھی تک کارآمد ہے اور ان فیچرز کا کوئی کمپیٹیبل سسٹم موجود ہو تو ہم ضرور اسے فورم میں شامل کریں۔
پرانے آرکیڈ سسٹم میں صرف گیمز ہی نہیں تھیں بلکہ لیڈر بورڈ بھی تھا جس میں ہائی سکورز نظر آتے تھے۔ علاوہ ازیں ٹورنامنٹ بھی منعقد کیے جا سکتے تھے جن کی اپڈیٹ ایک ladder سسٹم کے ذریعے ہوتی تھی۔ فی الحال ایسے کسی سسٹم کی دستیابی کا کوئی امکان معلوم نہیں ہوتا۔ لیکن احباب کو اس بارے میں سوچنا چاہیے کہ کسی طرح متبادل انتظام کیا جا سکے۔ کیا فیس بک یا دوسری گیمنگ سائٹس پر ہائی سکور اور ٹورنامنٹس کی فیچر فراہم کی جاتی ہے۔ اگر ایسا ہو تو فورم پر ان سکورز کی اپڈیٹ فراہم کرنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
 
Top