مبارکباد سالگرہ شمشاد جی ۔،

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ باجو اور تمام اراکین کا بھی بہت بہت شکریہ۔

فہیم باجو تم پر بازی لے گئیں۔ تمہاری جاسوسی دھری کی دھری رہ گئی۔

جی میری تاریخ پیدائش 23 اپریل ہی ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی ۔۔۔۔ خوش رہیں ہمیشہ یونہی ہنستے مسکراتے گپ شپ کرتے ۔۔۔ :)

میں نے کل سوچا ہوا تھا کہ رات جاتے وقت یہ تھریڈ اوپن کرتی جاؤں گی ۔۔ پر بھلا ہو بجلی کا جو عین وقت پر غائب ہو گئی ۔۔۔:rolleyes:

happy%20birthday%20song%20cake.jpg
 

زینب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو بھائی جی اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پے قائم رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہائے پا جی آپس کی بات ہے اپ بھی پھر میری طرح اپریل فول ہی نکلے نا۔۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ باجو اور تمام اراکین کا بھی بہت بہت شکریہ۔

فہیم باجو تم پر بازی لے گئیں۔ تمہاری جاسوسی دھری کی دھری رہ گئی۔

جی میری تاریخ پیدائش 23 اپریل ہی ہے۔



شکریہ کس بات کا :confused: ۔ ؟ میرا شکریہ ادا نہ کیا کریں بس ۔۔
مجھے جو دوست پسند ہیں انکی برتھڈے میں یاد رکھتی ہوں :party:
اور وِ ش بھی کرتی ہوں ۔۔ اور آپ تو میرے فیورٹ میں شامل ہیں ۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
ہائیں۔
یہ کیا باجو آپ نے فرزانہ سسٹر والے کھانے یہاں لگادیے:tongue:




تو کیا ہوا :grin: فرزانہ اور میں کونسا الگ ہیں ۔ ایک ہی بات ہے ۔
فرزانہ نے میرے لئے بنائے تھے ۔۔میں شمشاد ص کے لئے لے آئی :battingeyelashes:

(فرزانہ کے کھانوں سے مجھے یاد آیا شاید اپریل کا ہی مہینہ تھا جب میں فرزانہ سے ملنے نوٹھنگم گئی تھی :worried: ۔ سال ہوا اتنی جلدی :chatterbox:
 

تیشہ

محفلین
ویسے جب کوئی بوڑھا ہو جائے (آہمم میرا مطبل ہے شمشاد بھائی کی عمر کو پہنچ جائے) پھر بھی انہیں سالگرہ مبارک کہتے ہیں کیا؟
اگر کہتے ہیں تو شمشاد بھیا سالگرہ مبارک :)




ہم تو وِش کرتے ہیں بھلے کسی کی عمر کتنی ہی کیوں نا ہوجائے عمر میں کیا رکھا ہے ۔؟ بس آپکے دلوں میں محبت ہونی چاہئیے ،اور خیال ۔۔ بس ایک وِش کرنے سے جو خوشی ملتی ہے وہی کافی ہوتی ہے کہ دوستوں ،اورگھر والوں کو یاد تو ہے ۔۔ یہ یہاں تو ایسے ہی سب مناتے کہتے ہیں ۔۔ تبھی تو مغربی لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں اور لمبی عمر پاکر بھی جوان ہی رہتے ہیں ۔۔چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی انسان کو زندہ دل بناتیں ہیں :party:
سالگرہ مبارکباد کے ساتھ دعاُئیں بھی تو تفحے کے طور پے دی جاسکتی ہیں ناں ۔۔۔
سالگرہ مبارک نا سہی ۔۔اس دن دعائیں ہی سہی ۔ :party:
 

تیشہ

محفلین
پا جی کی سالگرہ تو دسمبر میں‌ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پا جی اپریل فول مہنے میں‌تو نہیں ہیں یہ اپریل تو ہم جیسوں کا مہنیا ہے ۔کیوں پا جی




زنیب ۔۔ مجھے تو لگا شاید آپکو یاد ہوگا آجکی ڈیٹ انکی سالگرہ ہے ۔ میں رات سوچ رہی تھی تھریڈ کھولتے ہوئے کہ زنیب شاید کھول چکیں ہوں ۔۔ :grin:
میں آئی تو کچھ بھی نا تھا ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو بھائی جی اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پے قائم رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہائے پا جی آپس کی بات ہے اپ بھی پھر میری طرح اپریل فول ہی نکلے نا۔۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:

نہیں، اپریل فول نہیں۔ اپریل فول اپریل کے پہلے پندرہ دن تک ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب کا بہت بہت اور ڈھیروں ڈھیر شکریہ۔ آپ سب کی محبتیں ہی تو ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔ بہت بہت شکریہ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
آنے والے سال اللہ تعالی کی رحمتوں برکتوں سے بھرپور ہوں ۔ آمین
shamshad2.gif

نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو سالگرہ مبارک ہو شمشاد بھائی۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو خوش رکھیں اور اپنی حفاظت میں رکھیں اور آپ ہمیشہ اسی طرح اس محفل کی رونق میں اضافہ کرتے رہیں۔ آمین۔
 

طالوت

محفلین
مبارکباد قبول کریں شمشاد ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اب یہ کون بتائے گا کہ کیک پر موم بتیاں کتنی لگیں ؟
وسلام
 
Top