سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔

قیصرانی

لائبریرین
نہیں جی معذرت والی بات نہیں ۔ ایک مرد کامل کی زبان سے نسوانی کلمات ادا ہوں تو حیرت تو ہو تی ہے نا۔
ویسے میں محفلین کی زندہ دلی کی داد دیتا ہوں اور مجھے کبھی کبھار یہ افسوس بھی ہوتا ہے کہ مجھے بہت کم اس محفل میں گپ شب کا موقع ملتاہے ۔ اپنی مصروفیات کی وجہ سے
اللہ تعالیٰ سب کو یوں ہی ہنستا مسکراتا رکھے
آپ کا بہت شکریہ۔ دراصل میں نے عمومی فائدے کی بات کی تھی جس میں خواتین و حضرات دونوں کا ہی بھلا ہو :)

مردِ کامل سمجھنے کے لئے تہہ دل سے شکر گذار ہوں، اگرچہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتا :)

فکر نہ کریں، آہستہ آہستہ عادت ہو جائے گی تو پھر کام کاج سب چھوٹ جائیں گے محفل کی خاطر :)
 
ہاہاہاہاہاہا
لائیں اور بتایے گا بھی کہ کہاں سے ملا
تو سنیں آپ۔
میری ایک ویب سائٹ تھی شکاریات کی اردوکتب کے حوالےسے۔
میں نے اس کے لنک "adf.ly" پر رکھے تھے۔
ایک دن تقریباََ 8 کتب اسرائیل سے ڈاؤن لوڈ ہوئیں تھیں اور مزے کی بات تمام کتابیں اردو کی ہی تھیں۔۔
اللہ جانے کون جہادی تھا۔۔۔
 
مجھے شک پڑتا ہے کہ کسی نے اسرائیل سے پراکسی نکالی ہوگی :)
 
آپ کا بہت شکریہ۔ دراصل میں نے عمومی فائدے کی بات کی تھی جس میں خواتین و حضرات دونوں کا ہی بھلا ہو :)

مردِ کامل سمجھنے کے لئے تہہ دل سے شکر گذار ہوں، اگرچہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتا :)

ضروری تو نہیں کہ جو آپ سمجھ رہے ہوں وہ بات درست ہو۔ اور خواتیں تو پہلے ہی جاتا نامی ہتھیار سے خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔ آپ مردوں کے بارے میں کچھ سوچیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے یہ پراکسی کیا ہوتی ہے
پراکسی کو ہم انٹرنیٹ کے موجودہ استعمال کی نسبت سے یوں سمجھ سکتے ہیں کہ براہ راست یو ٹیوب تک رسائی پاکستان میں بند ہے۔ تاہم ہم کسی اور ویب سائٹ کو درخواست کرتے ہیں کہ جب بھی ہم کوئی وڈیو دیکھنا چاہیں تو وہ سائٹ یو ٹیوب پر موجود اس وڈیو کو اپنے ذریعے ری ڈائرکٹ کر کے دکھا دے۔ یعنی پی ٹی سی ایل نے صرف یو ٹیوب سے آنے والا ڈیٹا بلاک کیا ہے۔ اب ہم اسے براستہ بٹھنڈہ منگوا لیتے ہیں۔ جیسے براہ راست پاکستان اسرائیل سے کچھ نہیں منگوا سکتا۔ لیکن وہی ہتھیار کسی امریکی فرم کے توسط سے آ جاتے ہیں :)
 
ہاہاہاہاہا
سیاسی پراکسی تو آسانی سے سمجھ آ گئی تاہم انٹر نیٹ کی پراکسی کا کوئی لنک دے دیں تاکہ تجربہ کیا جا سکے
 
Top