سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔

کچھ دن پہلے میں نے کچھ اڑتی اڑتی خبر سنی تھی کہ پاکستان ، بھارت کے علاوہ چین میں بھی اردو پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے۔ اس کی تصدیق ریڈیو چائنہ کی نشریات سن کر کی جا چکی ہے۔ جس کے پروگرام چائنیز خود پیش کرتے ہیں۔ اور انکے مخصوص لہجے اس بات کے غماز ہوتے ہیں کہ وہ اہل زبان نہیں تاہم ان کی لفاظی سے پتا چلتا ہے کہ وہ اردو پر غیر معمولی دسترس رکھتے ہیں ۔
اب میرے دل میں ان ممالک کے بارے میں جاننے کا تجسس جنم لے رہا ہے جہاں پر اردو پڑھی ، پڑھائی یا بولی جاتی ہے۔ محفلیں اگر اس بارے میں جانتے ہوں تو ضرور بتائیں۔ اور اگر ممکن ہو تو وہ ذرائع اور لنک وغیرہ بھی بتائیں جن سے ان ممالک میں بولی جانے والی اردو کے نمونے مل سکیں۔
 
افریقہ کے کئی ممالک میں بولی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی :)

کون کون سے افریکی ممالک میں اور میرے خیا ل میں سعودی عرب میں تو پاکستانی ہی بولتے ہیں وہاں کے لوکل تو نہیں بولتے ۔ اگر آپ کی معلومات میں کچھ اور بھی ہے تو فرمائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
کون کون سے افریکی ممالک میں اور میرے خیا ل میں سعودی عرب میں تو پاکستانی ہی بولتے ہیں وہاں کے لوکل تو نہیں بولتے ۔ اگر آپ کی معلومات میں کچھ اور بھی ہے تو فرمائیں
متحدہ عرب امارات میں نے ائیرپورٹ وغیرہ پر جتنے بھی عربی دیکھے، سب پشاوری اردو بولتے تھے یعنی تذکیر و تانیث کی اغلاط کے ساتھ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ زنجبار، جنوبی افریقہ وغیرہ میں جہاں متحدہ ہندوستان کے لوگ جا کر بس گئے تھے، وہ بھی اردو سے تعلق رکھتے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
چلیں جی تدوین کر دیتے ہیں۔
امریکہ میں اپنے ابن سعید بھائی بھی اردو ہی بولتے ہیں۔
اور جیسے جیسے پتہ لگتا جائے گا، میں بتاتا جاؤں گا۔
پاکستان اور ہندوستان والے اس آفر سے مستثنیٰ ہیں۔:D
جرمنی میں نبیل بھیا، سپین میں ڈاکٹر بھیا، ترکی سے ایک محترمہ آئی تھیں چند دنوں کے لئے، وہ بھی اردو سیکھ رہی تھیں :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جرمنی میں نبیل بھیا، سپین میں ڈاکٹر بھیا، ترکی سے ایک محترمہ آئی تھیں چند دنوں کے لئے، وہ بھی اردو سیکھ رہی تھیں :)

بس پر ان کو بھی ٹیگ کر دیں۔ اور اس طرح لکھتے جائیں

جرمنی میں اپنے نبیل بھائی اردو بولتے ہیں۔​
سپین میں اپنے @ڈاکٹر بھائی اردو بولتے ہیں۔​
 
Top