سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔

قیصرانی

لائبریرین
میں نے ان ممالک کے لوگوں کو اردو لکھتے دیکھا ہے۔
جرمنی
سعودی عرب
امریکہ
فن لینڈ
انگلینڈ
انڈیا
جنوبی افریقہ
آئرلینڈ
کینیڈا
متحدہ عرب امارات
قطر
ایک بنیادی غلطی در آئی ہے، اگرچہ نادانستہ طور پر ہی

فن لینڈ کے لوگوں کو نہیں دیکھا ہوگا آپ نے، بلکہ پاکستانیوں کو دیکھا ہوگا جو فن لینڈ جا کر بس گئے ہیں :)
 
ایسے تو بہت سے ممالک ہیں کامران صاحب اور شاید ہی دنیا کا کوئی بڑا ملک ایسا ہو جہاں آپ کو اردو بولنے والے نہ ملیں۔
جاپان اور جرمنی کے سرکاری ریڈیو بھی اپنے نشریات اردو میں چلاتے ہیں۔
جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں پروفیسر سویامانے یاسر اور ٹوکیو یونیورسٹی میں ہیروشی ہاگیتا بھی اردو کے ہی استاد ہیں۔
برطانیہ کے بابائے اردو پروفیسر رالف رسل کو کون نہیں جانتا ہوگا۔
ترکی کی انقرہ یونیورسٹی میں بھی اردو پڑھائی جاتی ہے اور پروفیسر جلال سویدان وہاں سربراہ شعبہ ہیں اردو کے۔
امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی کئی یونیورسٹیوں میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔
ایران میں بھی اردو یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی ہے۔
اس موضوع پر تو آپ کو کوئی کتاب بھی شاید مل جائے گی کہ پاکستان یا اس برعظیم سے باہر اردو کہاں کہاں پڑھائی جاتی ہے اور اردو کے حوالے سے اب تک کون کون نامور غیرملکی لوگ تحقیق کا کام چکے ہیں۔

بہت خوب پروفیسر صاحب
اس حوالے سےاگر کوئی کتا ب کبھی نظر سے گزرے تو ضرور بتایے گا
 
ایک بنیادی غلطی در آئی ہے، اگرچہ نادانستہ طور پر ہی

فن لینڈ کے لوگوں کو نہیں دیکھا ہوگا آپ نے، بلکہ پاکستانیوں کو دیکھا ہوگا جو فن لینڈ جا کر بس گئے ہیں :)
بھائی جی آپ کے ساتھ کے فینش لوگ اردو کے چند جملے یا الفاظ ضرور بولتے ہوں گے۔ آپ سے سیکھا تو ہوگا انہوں نے۔:rolleyes:
 
میں نے ان ممالک کے لوگوں کو اردو لکھتے دیکھا ہے۔
جرمنی
سعودی عرب
امریکہ
فن لینڈ
انگلینڈ
انڈیا
جنوبی افریقہ
آئرلینڈ
کینیڈا
متحدہ عرب امارات
قطر

واہ جی واہ
ویسے یہ رازبھی منکشف ہو جانا چاہیے کہ آپ نے اتنے سارے ممالک میں جاکر کیسے دیکھ لیا۔ کہیں کیمرےکی آنکھ نے تو نہیں دیکھا یہ منظر
 
واہ جی واہ
ویسے یہ رازبھی منکشف ہو جانا چاہیے کہ آپ نے اتنے سارے ممالک میں جاکر کیسے دیکھ لیا۔ کہیں کیمرےکی آنکھ نے تو نہیں دیکھا یہ منظر
منتظم اعلی
منتظم
خادم
لائبریری منتظم
مدیر اعلی
لائبریرین
لائبریرین
محفلین
محفلین
محفلین
:laugh:
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات تو کلئیر کریں کہ یہ بات دل پر کیسی لی جاتی ہے؟ِ:rolleyes:
میں نے تو زیادہ تر یہی سنا ہے کہ فلاں پہ دل آگیا یا فلاں کو دل دے دیا:p
اصل میں بات کا اثر جہاں ہو، اسی کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ جیسے ذہن میں اتر گئی، دل پر لے لی، جوتی کی نوک پر رکھ لی وغیرہ وغیرہ :laugh:
 

قیصرانی

لائبریرین
دراصل ان بھائیوں سے بہت اچھی گپ شپ رہتی ہے، اس لئے مذاق کے انداز میں لکھا۔ تاہم معذرت اگر ناگوار گذرا تو

نہیں جی معذرت والی بات نہیں ۔ ایک مرد کامل کی زبان سے نسوانی کلمات ادا ہوں تو حیرت تو ہو تی ہے نا۔
ویسے میں محفلین کی زندہ دلی کی داد دیتا ہوں اور مجھے کبھی کبھار یہ افسوس بھی ہوتا ہے کہ مجھے بہت کم اس محفل میں گپ شب کا موقع ملتاہے ۔ اپنی مصروفیات کی وجہ سے
اللہ تعالیٰ سب کو یوں ہی ہنستا مسکراتا رکھے
 
Top