سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔

عاطف بٹ

محفلین
اب میرے دل میں ان ممالک کے بارے میں جاننے کا تجسس جنم لے رہا ہے جہاں پر اردو پڑھی ، پڑھائی یا بولی جاتی ہے۔ محفلیں اگر اس بارے میں جانتے ہوں تو ضرور بتائیں۔ اور اگر ممکن ہو تو وہ ذرائع اور لنک وغیرہ بھی بتائیں جن سے ان ممالک میں بولی جانے والی اردو کے نمونے مل سکیں۔
ایسے تو بہت سے ممالک ہیں کامران صاحب اور شاید ہی دنیا کا کوئی بڑا ملک ایسا ہو جہاں آپ کو اردو بولنے والے نہ ملیں۔
جاپان اور جرمنی کے سرکاری ریڈیو بھی اپنے نشریات اردو میں چلاتے ہیں۔
جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں پروفیسر سویامانے یاسر اور ٹوکیو یونیورسٹی میں ہیروشی ہاگیتا بھی اردو کے ہی استاد ہیں۔
برطانیہ کے بابائے اردو پروفیسر رالف رسل کو کون نہیں جانتا ہوگا۔
ترکی کی انقرہ یونیورسٹی میں بھی اردو پڑھائی جاتی ہے اور پروفیسر جلال سویدان وہاں سربراہ شعبہ ہیں اردو کے۔
امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی کئی یونیورسٹیوں میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔
ایران میں بھی اردو یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی ہے۔
اس موضوع پر تو آپ کو کوئی کتاب بھی شاید مل جائے گی کہ پاکستان یا اس برعظیم سے باہر اردو کہاں کہاں پڑھائی جاتی ہے اور اردو کے حوالے سے اب تک کون کون نامور غیرملکی لوگ تحقیق کا کام چکے ہیں۔
 
افریقہ میں تو اپنے فاتح بھائی بھی اردو بولتے ہیں۔
فن لینڈ میں اپنے قیصرانی بھائی اردو بولتے ہیں۔
آئر لینڈ میں شاید تعبیر صاحبہ بھی اردو بولتی ہیں
اور شاید مقدس آپی بھی اردو ہی بولتی ہیں۔

بہت خوب جی۔
اس کا مطلب ہے ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں
سارے جہاں میں دھوم محفلین کی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے ہاں یاد آیا پاکستان میں حسیب نذیر گِل بھی اچھی خاصی اردو بول لیتا ہے:applause:
اور ساہیوال میں محمد بلال اعظم بھی زبردست قسم کی اردو بولتا ہے۔
اور ہمارا میاں مٹھو بھی اپنے منہ سے بہت اچھی اردو بولتا ہے۔ پتہ ہے کیا کہتا ہے بھلا؟ :laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
کیوں؟۔چلیں اس ضمن میں لطف اٹھائیں
حسیب نذیر گِل لاہور کے ایک دور دراز گاؤں میں رہتا ہے اور اردو بھی بولتا ہے:)
ایسے تو بہت سے ممالک ہیں کامران صاحب اور شاید ہی دنیا کا کوئی بڑا ملک ایسا ہو جہاں آپ کو اردو بولنے والے نہ ملیں۔
جاپان اور جرمنی کے سرکاری ریڈیو بھی اپنے نشریات اردو میں چلاتے ہیں۔
جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں پروفیسر سویامانے یاسر اور ٹوکیو یونیورسٹی میں ہیروشی ہاگیتا بھی اردو کے ہی استاد ہیں۔
برطانیہ کے بابائے اردو پروفیسر رالف رسل کو کون نہیں جانتا ہوگا۔
ترکی کی انقرہ یونیورسٹی میں بھی اردو پڑھائی جاتی ہے اور پروفیسر جلال سویدان وہاں سربراہ شعبہ ہیں اردو کے۔
امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی کئی یونیورسٹیوں میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔
ایران میں بھی اردو یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی ہے۔
اس موضوع پر تو آپ کو کوئی کتاب بھی شاید مل جائے گی کہ پاکستان یا اس برعظیم سے باہر اردو کہاں کہاں پڑھائی جاتی ہے اور اردو کے حوالے سے اب تک کون کون نامور غیرملکی لوگ تحقیق کا کام چکے ہیں۔
اور سب سے اہم بات، عوامی جمہوریہ چین کو تو آپ بھول ہی گئے :)
 
میں نے ان ممالک کے لوگوں کو اردو لکھتے دیکھا ہے۔
جرمنی
سعودی عرب
امریکہ
فن لینڈ
انگلینڈ
انڈیا
جنوبی افریقہ
آئرلینڈ
کینیڈا
متحدہ عرب امارات
قطر
 
Top