مبارکباد سارہ کی شادی

ابوشامل

محفلین
سارہ کو بہت بہت مبارک ہو لیکن ہمیں ابھی تک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا :grin:
چٹ منگنی پٹ بیاہ نے باجو کا سارا پروگرام چوپٹ کر دیا :)
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ شمشام بھائی ۔۔ باجو اور سب کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بہت شکریہ :blushing: :blushing:۔۔۔ بس اس ہی طرح آپ لوگ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔۔:)
 
سارہ خان

محفلین
جی اٹھارہ کو مایوں ، انیس کو بارات ۔، اور بیس کو ولیمہ بھی :battingeyelashes:
:( خوشی تو ھے ساتھ میں دکھُ نا ملنے کا :sad2:

آئے ہائے وے لوکو میں سارہ کے ہاتھ کے بنے دہی بڑےے نا کھا سکی ۔۔ یہ نا تھی اپنی قسمت :chatterbox:

سارہ ،، میں کال کرتی ہوں تمھیں ، پھر مبارکباد بھی دیتی ہوں :battingeyelashes: اور اپنے نا ملنے کا اظہار دکھُ بھی ۔ ۔
:party:

کیا کیا خواب دیکھے تھے میں نے :sad2: ۔۔چکنا چورُ ہوگئے ۔۔ میرے آنے کا انتظار تو کرتے میں بھی بس پہنچنے والی تھی ۔۔ شادی میں شرکت ہی کرلیتی ۔۔ ڈھیر ساری دعاؤں میں رخصت کرتی تمھیں :party:

باجو مجھے تو خود ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ میری 19 کو شادی ہے ۔۔:sad2: میں ابھی 3۔۔ 4 دن پہلے ہی فہیم سے پوچھ رہی تھی کہ باجو کو لینے کون جا رہا ہے آپ لوگوں میں سے وہ پہلے میرے پاس آئیں گی تو میں لینے جاؤں گی ۔۔ امی سے سب دعوت کا مینیو بھی ڈسکس کر لیا تھا کہ یہ یہ چیزیں بنائیںگے باجو کے آنے پر ۔۔ لیکن پھر اچانک یہ سب ۔۔:brokenheart:

آپ کی کال نہیں ریسیو کر پائی کل بازار گئی ہوئی تھی پورا دن سیل گھر پر تھا ۔۔۔ پھر جب آئی تو آپ کا میسیج دیکھا ۔۔ میں آپ کو تصویریں میل کروں گی آپ پاکستان سے نیٹ پر آئیں تو دیکھنا میں نہ بھی کر پائی تو اپنے چھوٹے بھائی سے کہہ کے آپ کو بھجواؤں گی ۔۔
 
سارہ خان

محفلین
سارہ کو بہت بہت مبارک ہو لیکن ہمیں ابھی تک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا :grin:
چٹ منگنی پٹ بیاہ نے باجو کا سارا پروگرام چوپٹ کر دیا :)

فہد بھائی ۔۔ دعوت نامہ تو مجھے خود ابھی تک نہیں ملا۔۔:tongue: چھپنے کو ہی آج دیا ہے ابھی کیونکہ لان کی بکنگ نہیں مل رہی تھی خدا خدا کر کے ملی تو کارڈز چھپنے کی باری آئی ۔۔ ۔۔ :battingeyelashes:
 
زین

لائبریرین
بارہ بجے سے پہلے پروگرام ختم کرنا یاد رکھیئے گا ایسا نہ ہو کہ پولیس والے دولہے میاں کو تھانے کی سیر کرادے :biggrin:
 
تیشہ

محفلین
باجو مجھے تو خود ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ میری 19 کو شادی ہے ۔۔:sad2: میں ابھی 3۔۔ 4 دن پہلے ہی فہیم سے پوچھ رہی تھی کہ باجو کو لینے کون جا رہا ہے آپ لوگوں میں سے وہ پہلے میرے پاس آئیں گی تو میں لینے جاؤں گی ۔۔ امی سے سب دعوت کا مینیو بھی ڈسکس کر لیا تھا کہ یہ یہ چیزیں بنائیںگے باجو کے آنے پر ۔۔ لیکن پھر اچانک یہ سب ۔۔:brokenheart:

آپ کی کال نہیں ریسیو کر پائی کل بازار گئی ہوئی تھی پورا دن سیل گھر پر تھا ۔۔۔ پھر جب آئی تو آپ کا میسیج دیکھا ۔۔ میں آپ کو تصویریں میل کروں گی آپ پاکستان سے نیٹ پر آئیں تو دیکھنا میں نہ بھی کر پائی تو اپنے چھوٹے بھائی سے کہہ کے آپ کو بھجواؤں گی ۔۔

کوئی بات نہیں سارہ ، اٹس اوکے :happy:

شاید میرا تم سب فیمیل فرینڈز سے ملنا قسمت میں نا تھا ، اسی لئے میں پاکستان پہنچ کر، کراچی بھی پہنچ کر بھی تم سب لڑکیوں سے نا ملنا ہی لکھا ہوا تھا ۔۔
خیر ، یہ بتاؤ کس کس کو بلاُ رہی ہو :confused: حجاب ، شگفتہ کو ضرور بلانا ۔۔ مجھ سے تو وہ مل نا پائیں مگر تمھاری شادی پے تو آنا ہی بنتا ہے دونوں کا ۔۔
اور میرے حصے کا دعوت نامہ فرزانہ کو بھیج دو کہ وہ تو کراچی میں ہی موجود ہیں ۔۔ شادی میں ہی شرکت کرلیں گیں ۔۔
مگر میں تمھاری شادی تصویریں انٹرنیٹ سے دیکھنے کی بجائے یہ زیادہ پسند کروں گی کہ تمھارے گھر جاکر امی ابو کی خدمت میں سلام پیش کروں ۔۔اور تب دیکھوں ، اب میرا تو یہ فرض بنتا ہے کہ کراچی جاؤں اور تم اگر نا سہی نا سہی مگر امی کے ساتھ تو میری بات چیت ہے ناں ۔۔ تو میں اتنا بھی نہیں کرسکتی کیا کہ امی ابو سے پرسنلی مل کر انُ کو شادی کی مبارکباد دے سکوں ۔۔
:battingeyelashes:
 
تیشہ

محفلین
سارہ کو بہت بہت مبارک ہو لیکن ہمیں ابھی تک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا :grin:
چٹ منگنی پٹ بیاہ نے باجو کا سارا پروگرام چوپٹ کر دیا :)

جی ابو شامل :happy: آپ سب لڑکوں کے گفٹس میں نے آڈر پے بنواکر سوٹ کیس میں پیک کررکھے ہیں ۔۔اب نہیں معلوم تھا پلان باقی سب کتنی بار بدلیں گے آور میرا بھی چوپٹ ہوجائے گا ۔۔ مگر چونکہ اب آپ سب کے گفٹس میں لے کر ساتھ لئے جارہی ہوں تو میں کراچی آنا ہی ہوگا ۔۔بھلے گھنٹے دو کے ہی لئے سہی ۔۔مگر میں آتی ہوں انشااللہ۔۔ کیونکہ میں ایک پلان بناکر بدلتی نہیں یہ الگ بات ہے کچھ آگے پیچھے ہوجائے۔ مگر انشااللہ پہنچ کر ، آرام فرما کر کسی سنڈے کو طے کرتی ہوں آپ سب سے پوچھ بتا لینے کے بعد میں کسی فلائٹ سے آجاتی ہوں ۔۔اب گفٹس کدھر ساتھ لئے لئے پھروں گی ۔۔اب دینے تو ہیں اور ملنا بھی ہوجائے گا ۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
ست ست مبارکاں جی۔۔۔۔!
100004.gif
 
ظفری

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سارہ ۔۔۔۔۔ اللہ آپ کو زندگی کے اس نئے سفر میں ہزاروں خوشیاں دکھائے ۔ آمین ثم آمین
 
فرذوق احمد

محفلین
آپی جی بہت بہت بہت بہت بہت بہتبہت بہت بہت بہت مبارک ہو ۔ آپ کی نئی زندگی میں خوشیوں کی کوئی کمی نہ آئے ، آپ کا چاہنے والا ہمیشہ آپ کو پہلے دن کی طرح چاہے ،، آپ بھی خوشی میں غم میں اُن کا ساتھ بھرپور طریقے سے نبھائیں۔ اوراللہ آپ دونوں کو پھر تینوں کو ۔پھر چاروں کو ہمیشہ ہنستا مُسکراتا رکھے آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سارہ ، آپ کا نمبر بہت بار ملایا لیکن ریسیو نہیں ہو سکا تاہم حجاب کے ذریعہ آپ سے بالواسطہ رابطہ ممکن ہو سکا تھا ، تھینکس ٹو حجاب ۔ آپ کو بہت بہت مبارک باد ، بہت خوشی ہوئی یہ خبر سن کر ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو بہت سی بے حد و حساب خوشیاں ملیں اور بہت خوش رہیں ، آمین ۔
 
Top