سادہ سا سوال ہے !

یاز

محفلین
اس سے خیال آیا کہ پاکستان میں سب سے اونچی چوٹی کونسی ہے جو ہائک کر کے یعنی بغیر ٹیکنیکل کلائمبنگ سکلز کے سر کی جا سکتی ہے؟

یاز
سب سے مشہور نام تو منگلیک سر پیک کا ہے جو 6000 میٹر سے کچھ زیادہ بلند ہے۔ یہ شمشال کے نزدیک ہے اور اکثر نوآموز گروپ اسی پیک سے کوہ پیمائی کیریئر کا آغاز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ عام مشہور چوٹیوں میں مکڑا پیک اور موسیٰ کا مصلیٰ وغیرہ ہائیک سے سر کی جا سکتی ہیں، لیکن یہ چار ہزار میٹر کے لگ بھگ ہیں۔
ان سے بلند تو دیوسائی میں برجی لا ہے جہاں ٹریک کر کے جا سکتے ہیں، اگرچہ کہ وہ چوٹی کی تعریف پہ پورا نہ اترتی ہو شاید۔
میرے خیال میں سکردو، گلگت، شمشال وغیرہ کے نواح میں ایسی کئی پانچ ہزار کے لگ بھگ چوٹیاں ہوں گی جو نان ٹیکنیکل طور سے سر کی جا سکتی ہوں۔ تاہم زیادہ مشہور نام نہیں ہو گا۔
 
Top