سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام - ایوب خاور

فرخ منظور

لائبریرین
سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام
ہر سر میں اِک رنگ دھنک کا تیرے نام

جنگل جنگل اڑنے والے سب موسم
اور ہوا کا سبز دوپٹہ تیرے نام

ہجر کی شام اکیلی رات کے خالی در
صبحِ فراق کا درد اجالا تیرے نام

تیرے بنا جو عمر بتائی بیت گئی
اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام

جتنے خواب خدا نے میرے نام لکھے
ان خوابوں کا ریشہ ریشہ تیرے نام

(ایوب خاور، پی ٹی وی پروڈیوسر)
 

حجاب

محفلین
بہت خوب ، ایوب خاور کی شاعری اچھی لگتی ہے مجھے شیئر کرنے کا شکریہ ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ کیا خوبصورت غزل ہے، کسی گلوکار نے بہت دلکش انداز میں گائی بھی ہے اور بہت سنی تھی کسی زمانے میں۔

دوسرا شعر بھی دیکھیئے گا فرخ صاحب، میں نے اس میں "رونے" کی جگہ "اڑنے" سنا ہے یعنی

جنگل جنگل اڑنے والے سب موسم
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ حجاب اور اگر آپ کے پاس ایوب خاور کی شاعری کا مجموعہ ہے تو براہِ‌ کرم جس شعر کی وارث صاحب نے نشاندہی کی ہے اسے دیکھ کر درست کردیں - بہت شکریہ -
اور شکریہ وارث صاحب جی یہ پرویز مہدی نے ہی گائی ہے اور پرویز مہدی اور غلام عباس کی آوازوں میں مماثلت کافی پائی جاتی ہے - میرے بھی ذہن میں پرویز مہدی یا غلام عباس ہی تھے اور یہ دونوں مہدی حسن کے شاگردِ رشید بھی ہیں‌-
 

حجاب

محفلین
سخنور ، میرے پاس مجموعہ تو نہیں ہے مگر دوسری سائٹس پر پڑھا ہے یہی صحیح ہے ۔
جنگل جنگل اڑنے والے سب موسم ۔
 
Top