مریم افتخار
محفلین
خواتین و حضرات!
یہ ذکر ہے محفل کے مقبول ترین رکن کا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ بانیان محفل میں سے بھی ہیں اور محفل میں تا دم آخر فعال رہنے والوں میں سے بھی۔ وہ انجینئیر بھی ہیں، ڈاکٹر بھی، مسافر بھی ہیں، فوٹوگرافر بھی اور آج کل ان کی حس مزاح ہر لڑی میں چار چاند (گرہن سمیت) لگا رہی ہے۔ میں نے یہ لڑی بنانے میں جلد بازی سے کام نہ لیا تھا کہ ابھی محفل ختم ہونے کے قریب قریب ممکن ہے مزید سنگ میل عبور ہو جائیں اور ہم ایک میگا سیلیبریشن کر پائیں، تاہم کچھ دوسرے محفلین میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ زیک کو رنگے ہاتھوں موقع پر پکڑا کیوں نہیں!
یہ لیجیے زیک ، اور آپ سب ان کو اپنے اپنے انداز میں وش کر سکتے ہیں کہ ان کے+ 46000 مراسلہ جات، +97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر تقریبا 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ مبروک یا زیک!
میں تو یہی کہوں گی کہ محفل پہ آنے کے بعد میری شخصی گروتھ میں جو چند ہستیاں سرفہرست رہیں ان میں سے ایک آپ بھی تھے اور ہیں۔ آپ بہت سوں کے لیے انسپائرنگ ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالی آپ کو صحت اور ایمان والی زندگی سے نوازیں۔ آپ کے راستے کی ہر مشکل کو آسانی میں بدل دیں اور آپ کی زندگی کے ہر معاملے اور شعبے پر رحمت اور سکون کا نزول ہو۔ آمین۔