مبارکباد زیک کے 46000 مراسلہ جات اور 97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر 20 سال

خواتین و حضرات!
یہ ذکر ہے محفل کے مقبول ترین رکن کا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ بانیان محفل میں سے بھی ہیں اور محفل میں تا دم آخر فعال رہنے والوں میں سے بھی۔ وہ انجینئیر بھی ہیں، ڈاکٹر بھی، مسافر بھی ہیں، فوٹوگرافر بھی اور آج کل ان کی حس مزاح ہر لڑی میں چار چاند (گرہن سمیت) لگا رہی ہے۔ میں نے یہ لڑی بنانے میں جلد بازی سے کام نہ لیا تھا کہ ابھی محفل ختم ہونے کے قریب قریب ممکن ہے مزید سنگ میل عبور ہو جائیں اور ہم ایک میگا سیلیبریشن کر پائیں، تاہم کچھ دوسرے محفلین میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ زیک کو رنگے ہاتھوں موقع پر پکڑا کیوں نہیں!
یہ لیجیے زیک ، اور آپ سب ان کو اپنے اپنے انداز میں وش کر سکتے ہیں کہ ان کے+ 46000 مراسلہ جات، +97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر تقریبا 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ مبروک یا زیک!
میں تو یہی کہوں گی کہ محفل پہ آنے کے بعد میری شخصی گروتھ میں جو چند ہستیاں سرفہرست رہیں ان میں سے ایک آپ بھی تھے اور ہیں۔ آپ بہت سوں کے لیے انسپائرنگ ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالی آپ کو صحت اور ایمان والی زندگی سے نوازیں۔ آپ کے راستے کی ہر مشکل کو آسانی میں بدل دیں اور آپ کی زندگی کے ہر معاملے اور شعبے پر رحمت اور سکون کا نزول ہو۔ آمین۔
 
یاز

محفلین
زبردست۔
ڈھیروں مبارک باد زیک صاحب۔
بلاشبہ محفل کی رونقوں اور علم و عرفان نیز نظریاتی تنوع کے پھیلاؤ میں زیک صاحب کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ ہمیں ان کی شخصیت میں جو سب سے اہم اور اچھی بات لگتی ہے، وہ ان کا صاف گو اور کسی بھی اہم موضوع پہ بلا جھجھک اپنا موقف بیان کرنے کی صلاحیت کا ہونا ہے۔
نیز سیاحت اور کچھ دیگر مشاغل میں تو وہ محفلی گرینڈ ماسٹر کہلانے کے حقدار ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ لیجیے @زیک ، اور آپ سب ان کو اپنے اپنے انداز میں وش کر سکتے ہیں کہ ان کے+ 46000 مراسلہ جات، +97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر تقریبا 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ مبروک یا زیک!
بہت بہت مبارک ہو زیک
ہم راؤنڈ آف کر کے اس کو پچاس ہزار اور ایک لاکھ کا بمپر پرائز مانیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
انجینئیر بھی ہیں، ڈاکٹر بھی، مسافر بھی ہیں، فوٹوگرافر بھی اور آج کل ان کی حس مزاح ہر لڑی میں چار چاند (گرہن سمیت) لگا رہی ہے۔ میں نے یہ لڑی بنانے میں جلد بازی سے کام نہ لیا تھا کہ ابھی محفل ختم ہونے کے قریب قریب ممکن ہے مزید سنگ میل عبور ہو جائیں اور ہم ایک میگا سیلیبریشن کر پائیں، تاہم کچھ دوسرے محفلین میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ زیک کو رنگے ہاتھوں موقع پر پکڑا کیوں نہیں!
یہ لیجیے @زیک ، اور آپ سب ان کو اپنے اپنے انداز میں وش کر سکتے ہیں کہ ان کے+ 46000 مراسلہ جات، +97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر تقریبا 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
:hatoff: :hatoff: :hatoff: :hatoff: :applause::applause::applause::applause::applause::flower::flower::flower::flower::flower::flower::great::congrats::a6:

IMG-0031.jpg

زیک آپکو بہت ساری مبارکباد
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو اور آپکے پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر کامیابیاں، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 
زیک

ایکاروس

شکریہ

آپکے اگر کہنے سے کچھ امید سی بندھ جاتی ہے زیک
”اگر“ تاریخ کے لئے ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
خواتین و حضرات!
یہ ذکر ہے محفل کے مقبول ترین رکن کا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ بانیان محفل میں سے بھی ہیں اور محفل میں تا دم آخر فعال رہنے والوں میں سے بھی۔ وہ انجینئیر بھی ہیں، ڈاکٹر بھی، مسافر بھی ہیں، فوٹوگرافر بھی اور آج کل ان کی حس مزاح ہر لڑی میں چار چاند (گرہن سمیت) لگا رہی ہے۔ میں نے یہ لڑی بنانے میں جلد بازی سے کام نہ لیا تھا کہ ابھی محفل ختم ہونے کے قریب قریب ممکن ہے مزید سنگ میل عبور ہو جائیں اور ہم ایک میگا سیلیبریشن کر پائیں، تاہم کچھ دوسرے محفلین میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ زیک کو رنگے ہاتھوں موقع پر پکڑا کیوں نہیں!
یہ لیجیے زیک ، اور آپ سب ان کو اپنے اپنے انداز میں وش کر سکتے ہیں کہ ان کے+ 46000 مراسلہ جات، +97000 مثبت ریٹنگز اور محفل پر تقریبا 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ مبروک یا زیک!
میں تو یہی کہوں گی کہ محفل پہ آنے کے بعد میری شخصی گروتھ میں جو چند ہستیاں سرفہرست رہیں ان میں سے ایک آپ بھی تھے اور ہیں۔ آپ بہت سوں کے لیے انسپائرنگ ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالی آپ کو صحت اور ایمان والی زندگی سے نوازیں۔ آپ کے راستے کی ہر مشکل کو آسانی میں بدل دیں اور آپ کی زندگی کے ہر معاملے اور شعبے پر رحمت اور سکون کا نزول ہو۔ آمین۔
ماشاءاللہ ماشاءاللہ

بہترین کام کیا ہے مریم آپ نے۔

بہت بہت مبارک ہو زیک بھائی آپ کو۔

سچی بات تو یہ ہے کہ محفل کا ذکر آپ کے ذکر کے بغیر ادھورا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شاد آباد رکھے۔ آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ مریم افتخار یاز اور سید عاطف علی !

بیس سال میں ابھی 30 دن پڑے ہیں۔ اگر محفل 10 جولائی سے پہلے بند ہو گئی تو پورے نہ ہو پائیں گے۔
تب تک کی ایکسٹینشن لے لیں گے نبیل بھائی سے۔ :)

کوئی بعید نہیں کہ اس دوران مریم، شمشاد بھائی کا ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب ہو جائیں۔ :) :) :)
 
زیک

ایکاروس
تیزرفتار ضرور ہیں مریم لیکن یہاں بھی سپیڈ لمٹ ہے۔ شمشاد سے آگے نکلنے کے لئے شاید سال بھر چاہیئے ہو
جاننے والے جانتے ہیں۔۔میں تو اتنے مہینے تیز رفتار رہنے کے لیے بھی بیچ میں ٹوٹ ٹوٹ کے جڑی ہوں۔ ورنہ مستقل مزاجی ہماری سہج پکانے تک ہی ہے!
 
الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو زیک شروع میں ہمارا مقابلہ چلتا تھا، کبھی تم آگے کبھی میں۔ لیکن بعد میں تو میں پھسڈی رہ گیا۔ آجکل تو اصلاح سخن فورم میں بھی کوئی سرگرمی نہیں، تو دن بھر میں میرے صرف دو یا تین پیغام ہو رہے ہیں، دونوں الفبائی دھاگوں میں۔
تمہارے معیاری مراسلوں میں زیادہ تر مراسلے وہی ہیں جن میں" پھاؤڑے کو پھاؤڑا" ہی کہا گیا ہے
 
Top