سولھویں سالگرہ زیک بھائی سے علمی اور سیاحتی مکالمہ

السلام علیکم
ہم سولہویں سالگر کے پر مسرت موقع پر محفل کی علمی اور ادبی شخصیات سے مکالمے کے سلسلے کی دوسری لڑی کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔اس لڑی میں ہم زیک بھائی کو مدعو کرتے ہیں کہ تشریف لائیں اور اپنے علم اور سیاحتی تجربے سے محفلین کو فیضاب کریں ۔
مکالمے کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے آپ زیک بھائی سے سوالات کر سکتے ہیں ۔
شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی آپ سے سوالات کی ابتداء کرتے ہیں ،
اردو ادب ، سیاحت اور آپ ہمارے خیال میں یہ دو الگ الگ باتیں ہیں ،کچھ اس حوالے سے ارشاد فرمائیں ؟
سچی بات یہ ہے کہ اردو ادب کو کم ہی پڑھا ہے۔ بچپن میں کچھ پڑھنا شروع کیا تھا پھر انگریزی ناولوں میں مشغول ہو گیا اور امریکا آنے کے بعد تو شاید ایک آدھ اردو کتاب ہی پڑھی ہے پچھلے پچیس سالوں میں۔ تارڑ کے سفرناموں میں ایک ہی پڑھا تھا پاکستان میں اور اب یاد بھی نہیں کہ کونسا۔

سیاحت کا شوق بچپن سے تھا۔ کم عمری میں ہی والدین نے کئی ممالک کی سیر کرائی۔ یہی شوق آگے بڑھتا گیا اگرچہ کووڈ وغیرہ کی وجہ سے اس میں فی الحال ایک لمبی بریک آئی ہوئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زیک، آپ اکثر اپنے زیر مطالعہ کتب کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔ یہ بتائیں کہ خاص طور پر کن موضوعات پر کتابیں آپ کے زیر مطالعہ رہتی ہیں؟
 
زیک

مسافر
زیک، آپ اکثر اپنے زیر مطالعہ کتب کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔ یہ بتائیں کہ خاص طور پر کن موضوعات پر کتابیں آپ کے زیر مطالعہ رہتی ہیں؟
اگرچہ کوشش رہتی ہے کہ موضوعات diverse رہیں لیکن نان فکشن میں اکثر مطالعہ تاریخ اور سائنس کے موضوعات پر ہوتا ہے۔ کبھی کبھی کوئی اور موضوع بھی پکڑ لیتا ہوں جیسے آجکل امریکی کالج ایڈمشنز پر چند کتب کہ بیٹی نے جلد کالج جانا ہے۔

فکشن میں اکثر سائنس فکشن اور کچھ کچھ فینٹسی اور سپائی ناولز۔ شاید فینٹسی زیادہ پڑھوں اگر مصنفین ہر سیریز کو دس پندرہ کتب تک نہ لٹکائیں۔
 
زیک

مسافر

سید عاطف علی

لائبریرین
میں جانتا ہوں کہ آثار قدیمہ میں بھی آپ کی دلچسپی رہی ۔
اس کے کیا محرکات یا پس مناظر رہے ۔ میں بھی موضوع کو پسند کرتا ہوں ۔ کچھ اس کی بھی تفصیل ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
زیک آپ کا پسندیدہ اردو اور انگلش شاعر کون ہے؟ اور کیوں پسند ہے؟
پسندیدہ اشعار نمونے کے طور پہ بھی عنایت فرمائیے۔

I'm Nobody! Who are you​
Are you – Nobody – too​
Then there's a pair of us​
Don't tell! they'd advertise – you know​

How dreary – to be – Somebody​
How public – like a Frog –​
To tell one's name – the livelong June –​
To an admiring Bog​
یہ پوئم کیسی لگی آپ کو؟
اگر عام قاری کی حیثیت سے کچھ ہلکا پھلکا تبصرہ ہو جائے اس پر تو کیا ہی بات ہے۔
 
زیک

مسافر
میں جانتا ہوں کہ آثار قدیمہ میں بھی آپ کی دلچسپی رہی ۔
اس کے کیا محرکات یا پس مناظر رہے ۔ میں بھی موضوع کو پسند کرتا ہوں ۔ کچھ اس کی بھی تفصیل ۔
بچپن میں Septimius Severus کا شہر Leptis Magna دیکھا۔ اس کا amphitheater مجھے آج تک یاد ہے۔ خمس ہمارے گھر سے شاید ڈیڑھ دو گھنٹے کے فاصلے پر تھا لہذا ان کھنڈرات کو کئی دفعہ دیکھا۔

پھر پاکستان منتقل ہوئے تو کچھ عرصہ بعد واہ رہنے لگے۔ وہاں قریب ہی ٹیکسلا کا میوزیم اور تمام کھنڈرات کئی بار جانا ہوا بلکہ چند آثارِ قدیمہ کو تو ڈیٹنگ کے لئے بھی استعمال کیا۔

تاریخ کے مطالعہ کا شوق اس کے ساتھ خوب بھاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک آپ کا پسندیدہ اردو اور انگلش شاعر کون ہے؟ اور کیوں پسند ہے؟
یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کیوں پسند ہے۔ اس caveat کے ساتھ کہ میرا اردو و انگریزی شاعری کا مطالعہ بہت محدود ہے میرے پسندیدہ شاعروں میں فیض احمد فیض، خوشی محمد ناظر، رابرٹ فراسٹ اور ایلزبیتھ بیرٹ براؤننگ شامل ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
زیک کیا آپ غیر افسانوی کتابیں بھی شروع سے آخر تک پڑھتے ہیں یا اپنی پسند کے حساب سے کچھ دلچسپ حصے پڑھ کر چھوڑ دیتے ہیں؟ پانچ پسندیدہ غیر افسانوی کتابیں؟
اپنی ریڈنگ ہیبٹ کے بارے میں کچھ بتائیں گے؟ لگاتار کتنے گھنٹے تک پڑھتے ہیں؟
 
پاپولر نان فکشن عام قاری کے لئے ایسے انداز سے لکھی جاتی ہے کہ اسے شروع سے آخر تک پڑھنے کا ہی مزا آتا ہے۔ سپیشلسٹ کتب کی بات اور ہے ان میں آپ مرضی کے مطابق ابواب پڑھ سکتے ہیں۔

اکثر کوشش ہوتی ہے کہ رات کو آدھ ایک گھنٹہ کوئی کتاب پڑھ لیا کروں۔ ویک اینڈ پر گھر میں فارغ بیٹھا ہوں (جو کم ہی ہوتا ہے) تو دن میں بھی پڑھ لیتا ہوں۔ ہسپتال جب بھی جانا ہوا تو وہاں فون، کنڈل اور انشورنس کارڈ کے سوا کچھ ساتھ نہ تھا۔ پچھلے سال کووڈ کی وجہ سے سوشل لائف بہت محدود تھی تو اوسط 50 صفحے روزانہ پڑھے۔ یہ ایک عام سال سے کافی زیادہ ہے۔

پسندیدہ کتب کی فہرست بعد میں
 
زیک

مسافر
پانچ پسندیدہ غیر افسانوی کتابیں؟
  1. فضل الرحمان کی “اسلام”
  2. رابرٹ کارو کی لنڈن جانسن کی بائیوگرافی سیریز جو ابھی مکمل نہیں ہوئی
  3. چارلس مین کی دو کتب 1491 اور 1493
  4. کارل زمر کی She has her mother’s laugh
  5. پاسکل بویر کی Religion Explained: The Evolutionary Origins of Religious Thought
 
زیک

مسافر
زیک آپ کا پسندیدہ اردو اور انگلش شاعر کون ہے؟ اور کیوں پسند ہے؟
اس کا مزید جواب۔ شاعر انگریزی کا نہیں ہے لیکن میں نے انگریزی ترجمے میں پڑھا ہے اور محبت کے موضوع پر کیا خوب شاعری کی ہے۔ چلے کا مشہور شاعر پابلو نارودا
 
یاسر شاہ

محفلین
اس کا مزید جواب۔ شاعر انگریزی کا نہیں ہے لیکن میں نے انگریزی ترجمے میں پڑھا ہے اور محبت کے موضوع پر کیا خوب شاعری کی ہے۔ چلے کا مشہور شاعر پابلو نارودا
ان کی محبت میں واہیات پن بھی شامل ہے تبھی بہتوں کو ترجمہ بھی لطف دے جاتا ہے ورنہ شاعری کے ترجمے میں لطف کہاں۔ان کے ایک واہیات خیال کو مہذب بنا کر میں نے اردو میں بھی پیش کیا۔دیکھیے:

کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے
رنگ جو چیری کے پیڑوں کا باد_بہاری کرتی ہے

اسے بھی آپ سوال سمجھ لیں کیا ایسا ہی ہے ؟
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
پسندیدہ اشعار نمونے کے طور پہ بھی عنایت فرمائیے۔

I'm Nobody! Who are youAre you – Nobody – tooThen there's a pair of usDon't tell! they'd advertise – you know
How dreary – to be – SomebodyHow public – like a Frog –To tell one's name – the livelong June –To an admiring Bog​
یہ پوئم کیسی لگی آپ کو؟
اگر عام قاری کی حیثیت سے کچھ ہلکا پھلکا تبصرہ ہو جائے اس پر تو کیا ہی بات
ان دو جوابات کا بھی منتظر ہوں۔
 
زیک

مسافر
ان کی محبت میں واہیات پن بھی شامل ہے تبھی بہتوں کو ترجمہ بھی لطف دے جاتا ہے ورنہ شاعری کے ترجمے میں لطف کہاں۔ان کے ایک واہیات خیال کو مہذب بنا کر میں نے اردو میں بھی پیش کیا۔دیکھیے:

کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے
رنگ جو چیری کے پیڑوں کا باد_بہاری کرتی ہے

اسے بھی آپ سوال سمجھ لیں کیا ایسا ہی ہے ؟
کبھی آپ کو سائیکل پر بیٹھنے میں عجب مسائل ہوتے ہیں کبھی محبت و عشق کی شاعری واہیات لگتی ہے۔ یہ بتائیں اردو اور فارسی شاعری آپ کے اس اصول کے تحت کتنی واہیات ہے؟
 
Top