مبارکباد زینب کی مہارت

فاتح

لائبریرین
اس خفیہ ذریعے کی ایسی کی تیسی ،
کیا امریکی سی آئی اے میں نوکری کر لی ہے محفل کے اراکین نے؟؟؟:grin:

امریکی سی آئی اے محفل کے اراکین کی نوکر ہو۔ اراکین کاہے کو اس کے نوکر ہونے لگے۔
مجھے تو یہ خفیہ ذریعہ ایم بی سی کے پروگرام "کامیرا خفیۃ" کی طرح کا کوئی خفیہ ذریعہ لگ رہا ہے:grin:
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی! آپ اس غزل کا بتائیں کہ کس نے گائی ہے؟ اور اگر ممکن ہو تو ربط بھی مہیا کیجیے۔
فاتح بھائی ،
بندہ اتنا ماہر کہاں کہ ربط مہیا کر سکے ۔ مجھے تو آج تک کمپیوٹر پر تصویر پوسٹ کرنا نہیں آئی۔:(
بہر حال یہ بہت مشہور غزل ہے۔
"نئے کپڑے پہن کر جاؤں کہاں
اور بال بناؤں کس کے لئیے"​
شاعرہ میرے خیال سے پروین شاکر ہیں اور گلوکار کا نام نجھے معلوم نہیں ہے۔ امارات میں کسی بھی میوزک سنٹر سے اس کا کیسٹ آسانی سے مل جائے گا۔:)
 
شاعر تو شاید ناصر کاظمی ہیں۔ گلوکار کا معلوم کرنا تھا کہ ما بدولت کو کس گلوکار کی آواز میں پسند ہے تا کہ ہم بھی اسے سنیں۔ میرے پاس خلیل حیدر کی آواز میں تھی کسی زمانے میں۔
 
ماوراء

محفلین
اس خفیہ ذریعے کی ایسی کی تیسی ،
کیا امریکی سی آئی اے میں نوکری کر لی ہے محفل کے اراکین نے؟؟؟:grin:
نوکری اور ہم۔۔۔؟؟ ہم تو امریکہ کو اپنا نوکر بنا لیں۔ امریکی سی آئی اے والے ہمارے نیوز نیٹ ورک سے اتنے متاثر ہیں کہ ہمارے ارد گرد گھومتے رہتے ہیں۔ نوکر بننے کے لیے۔ huh
 
ساجد

محفلین
شاعر تو شاید ناصر کاظمی ہیں۔ گلوکار کا معلوم کرنا تھا کہ ما بدولت کو کس گلوکار کی آواز میں پسند ہے تا کہ ہم بھی اسے سنیں۔ میرے پاس خلیل حیدر کی آواز میں تھی کسی زمانے میں۔
جی ،
اب نام یاد آیا ۔ خلیل حیدر ہی کی آواز ہے۔​
 
شمشاد

لائبریرین
میں کبھی اپنی تصویر کسی کو نہیں دیتا۔
ایک دفعہ دی تھی، اتنے رشتے آئے کہ آئیندہ کے لیے توبہ کر لی۔ ;)
 
تیشہ

محفلین
:rolleyes: اوہو آپ سب نے ملکر زینب کو بھگا ڈالا :confused: ؟

zzzbbbbnnnn.gif
 
فاتح

لائبریرین
اور غزل قتیل شفائی کی ہے

میں تو ناصر کاظمی کی سمجھتا رہا ہوں آج تک۔ اور پڑھی بھی ایسے ہی ہے۔

نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے

جس دھوپ کی دل میں ٹھنڈک تھی وہ دھوپ اُسی کے ساتھ گئی
اِن جلتی بَلتی گلیوں میں اب خاک اُڑاؤں کس کے لیے

وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی مِلنا پڑتا تھا
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اُٹھاؤں کس کے لیے

اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں
ایوانِ غزل میں لفظوں کے گُلدان سجاؤں کس کے لیے

مُدّت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضا
ان خالی کمروں میں ناصر اب شمع جلاؤں کس کے لیے​
 
فاتح

لائبریرین
اور میں بھی ناصر کاظمی کی ہی سمجھتی رہی۔اور میرا خیال ہے کہ ناصر کاظمی کی ہی ہے۔

آپ کہتی ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتی ہوں گی​

ناصر کے "دیوان" میں صفحہ نمبر 104 پر ہے یہ غزل اور اس کا سن تخلیق 1962 درج ہے۔

آفریدی بھائی کو غلط فہمی ہوئی ہے۔
 
Dilkash

محفلین
یقینا غلط فہمی ہوئی ہے۔
شائد اس قسم کی کوئی دوسری غزل ھے۔۔میں نے شائد اسی کے بارے میں‌سناتھا۔

گلدستے بنا رکھوں کچھ اس طرح‌کا ہے۔۔
 
Top