مبارکباد زینب کی مہارت

فاتح

لائبریرین
زینب، آواز تو کسی سے بھی کہہ کر سنوائی جا سکتی ہے۔;) آپ کی بات پڑھ کر ویسے ہی ایک بات یاد آ گئی۔ میں ایک ایسے بندے کو جانتی ہوں جس کو ایک لڑکا اتنے عرصے تک بےوقوف بناتا رہا۔ اس نے ثبوت کے طور پر اپنی آواز کسی اور سے کہہ کر سنوا دی تھی۔ :grin:
میری اس بات کا غلط مطلب نہ لیجیے گا۔ آپ کی بات پڑھ کر یاد آ گیا۔

خیر، مبارک ہو۔ اعجاز انکل کی بات سے متفق ہوں کہ لگتا ہے جلد ہی منفرد ہونے کا عہدہ مل جائے گا۔ ویسے شمشاد بھائی کے بعد میرا خیال ہے آپ برق رفتاری سے جا رہی ہیں۔ :grin:
ہاہاہاہاہاہاہاہا

ماوراء! ایسے کئی واقعات ہیں ہمارے گرد و پیش میں:grin:

لیکن آپ نے میرا جواب نہیں پڑھا تھا؟

ارے مجھے کوئی ثبوت درکار نہیں، آپ نے کہہ دیا اتنا ہی کافی ہے۔ :)
کیا فرق پڑتا ہے تذکیر و تانیث سے؟
 
زینب

محفلین
آئیوا
یہ ہوئی نا بات۔ ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔

ارے بھئی! سب مذاق کر رہے ہیں اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
اور آپ آج سحری کے بعد اب تک جاگ کیوں رہی ہیں؟

ڈرایئوری کی جاب پوری کرنی ہے بچہ پارٹی کو ڈراپ کر کے سکول پھر سہتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
وہ آپ کا ہوتا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔یار میں جا رہی ہوں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ

مجھے دکھ ہو رہا کہ ایک بہن تھی محفل پر اور وہ بھی ناراض ہو گئی:( اور وہ بھی رمضان میں۔
کافی پڑھی لکھی ڈرائیور رکھی ہے آُ کے گھر والوں نے بچہ پارٹی کے لیے۔;)
(یا اللہ رحم! ابھی تو پچھلے مذاق پر ہی ناراض تھیں یہ اور میں نے ایک اور کر دیا):rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
لیکن آپ نے میرا جواب نہیں پڑھا تھا؟
فاتح، میں زینب کی بات پڑھ کر اسے یہی کہنے لگی تھی کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون اور کیا ہیں۔اور انھیں آواز سنوا کر ثبوت دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟؟ ہمیں ان کی بات پر یقین اور انھیں اپنے کہے پر یقین ہونا چاہیے۔ لیکن آپ کا جواب دیکھ کر میں نے نہیں کہا کہ آپ پہلے ہی یہ بات کہہ چکے ہیں۔
 
دراصل زینب کے آتے ہی ایک مذاق شروع ہوا تھا اور بس میں نے غلطی سے اسی کا حوالہ دے دیا یہ دھاگا کھولتے ہوئے۔:(
 
ساجد

محفلین
ارے ساجد بھائی! اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک۔ آپ کہاں غائب ہیں؟ آپ کی طبیعت اب کیسی ہے؟

مدت سے کوئی آیا نہ گیا​
جی ، اللہ کا شکر ہے
بھلے کوئی مدت سے آئے نہ آئے لیکن اس گھر (محفل) کی فضا سنسان نہیں ہو گی۔ کیوں کہ آپ جیسے لوگ خود اپنی ذات میں انجمن ہیں۔
ویسے آپ نے بھی کیا غزل یاد دلا دی ابھی تو آذان کا وقت ہو رہا ہے نماز کے بعد وقت ملا تو اسے سنوں گا۔​
 
نہیں بھئی انجمن بذات خود اپنی ذات میں نہیں سماتی تھیں تو میں کیسے اپنی دھان پان سی ذات میں انجمن کو سمو سکتا ہوں۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔:grin:

کس کی آواز میں ہے یہ غزل آپ کے پاس؟ ذرا ہمیں بھی سنوائیں۔ لیکن آپ کے پاس تو ڈائل اپ ہے شاید:rolleyes: آپ گلوکار کا نام بتا دیں میں خود ڈھونڈتا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
دراصل زینب کے آتے ہی ایک مذاق شروع ہوا تھا اور بس میں نے غلطی سے اسی کا حوالہ دے دیا یہ دھاگا کھولتے ہوئے۔:(
یقین کریں فاتح، میں نے آپ کی پوسٹ ابھی غور سے پڑھی ہے۔ :rolleyes:
چلیں، کوئی بات نہیں۔ زینب بہادر بچی ہے۔ سچ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔:p
ویسے خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زینب نے اپنی آواز سے اپنی جنس کا ثبوت دے بھی دیا ہے۔ :p
 
زینب

محفلین
ماوراء جی آپ کے خفیہ زرائع فلحال غلط کہ رہے ہیں ابھی میں نے کسی کو کوئی ثبوت نہیں دیا،ہاں مانگا ضرور گیا ہے ۔۔۔ محفل کے ایک معتبر نے کہا ہے ویسے میں کہ چکی ہوں ثبوٹ دوں گی پر میں محفل چھوڑ دوں گی جب میں قابل اعتبار نہیں تو یہاں رہ کے کیا کرنا
 
زینب

محفلین
مجھے دکھ ہو رہا کہ ایک بہن تھی محفل پر اور وہ بھی ناراض ہو گئی:( اور وہ بھی رمضان میں۔
کافی پڑھی لکھی ڈرائیور رکھی ہے آُ کے گھر والوں نے بچہ پارٹی کے لیے۔;)
(یا اللہ رحم! ابھی تو پچھلے مذاق پر ہی ناراض تھیں یہ اور میں نے ایک اور کر دیا):rolleyes:

دکھ تو ایسے کر رہے ہیں جیسے بہن گزر گئی:grin:

مزاق ایک طرفبھائی جب محفل کا ایک موڈریٹر کہے ثبوت کے لیے تو ایسی جگہ بندا رہ کے دوستی کیوں بنائے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
ماوراء جی آپ کے خفیہ زرائع فلحال غلط کہ رہے ہیں ابھی میں نے کسی کو کوئی ثبوت نہیں دیا،ہاں مانگا ضرور گیا ہے ۔۔۔ محفل کے ایک معتبر نے کہا ہے ویسے میں کہ چکی ہوں ثبوٹ دوں گی پر میں محفل چھوڑ دوں گی جب میں قابل اعتبار نہیں تو یہاں رہ کے کیا کرنا
زینب ،
غصہ تھوک دیجئیے۔ ارے نہیں بابا ۔۔۔ادھر نہیں۔۔۔۔۔کمپیوٹر خراب ہو جائے گا۔:grin:
چلئیے اب فاتح بھائی نے اپنی غلطی مان لی ہے آپ بھی مان جائیے نہیں تو۔۔۔۔۔قاضی آ رہا ہے:grin:
 
Top