فاتح
لائبریرین
ابھی ہم زینب کی مشاقی کا جشن منانے میں ہی مصروف تھے کہ اسی اثنا میں ما بدولت ساجد بھائی نےخبر دی کہ زینب مہارت بھی حاصل کر چکی ہیں۔
زینب نے محفل کی رکنیت چھے اگست 2007ء کو حاصل کی اور انتہائی سرعتِ رفتار کے ساتھ "احسان" کرتے اور "مشاقیاں" دکھاتے ہوئے ڈیڑھ مہینے سے بھی کم وقت کی قلیل مدت میں ماہر کے عہدہ تک جا پہنچیں۔
خصوصاً "کون ہے جو محفل میں آیا" کے دھاگے پر ان کی "ہمہ وقت" موجودگی نے اس دھاگہ کو مزید جلا بخشی اور اب "محفل کے اسکول" میں حاضریوں کا رجسٹر سنبھالنے کی ذمہ داری بھی اسی استانی کے کاندھوں پر آن پڑی ہے۔ نیز اس عرصہ کے آغاز میں انہیں اپنی جنس کے متعلق صداقت کے دلائل بھی دینا پڑے اور آخر انہوں نے اپنے دستخط میں یہ شعر شامل کر لیا کہ:

جیسی بھی ہوں اچھی، بری اپنے لیے ہوں
میں خود کو نہیں دیکھتی اوروں کی نظر سے
اللہ تعالیٰ زینب بہن کو یہ اعزاز مبارک کرے۔ آمین!
اور وہ "پھر زینب"، "اب پھر زینب" "زینب ہی" اور "زینب ہییییییییی آئے گی" کے نعرہ ہائے مستانہ سے محفل کے دھاگوں کو رونق بخشتی رہیں۔میں خود کو نہیں دیکھتی اوروں کی نظر سے