زیادہ بار ونڈوز انسٹال کرنا

امن ایمان

محفلین
میرا کمپیوٹر تھوڑی گڑبڑ کررہا تھا۔۔۔میں نے کچھ دن پہلے دو بار ونڈوز انسٹال کی۔۔۔۔کل پھر ایک ڈرائیور مسئلہ کرنے لگا تو میں نے ونڈوز ڈیلیٹ کرکے پھر سیٹ اپ چلادیا۔۔۔۔مجھے پہلے سے یہ تو پتہ ہے کہ سافٹ وئیر بار بار انسٹال اور ڈیلیٹ کرنے سے ہارڈڈسک میں بیڈ سیکٹر بن جاتے ہیں۔۔۔کیا ونڈوز کے زیادہ بار انسٹال سے ہارڈ ڈسک میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے،،؟؟؟؟ اس کے علاوہ جو بھی ممکنہ نقصانات ہوسکتے ہیں۔۔۔مجھے بتا دیں۔

شکریہ
 
اسد

محفلین
عام طور پر بار بار سوفٹویئر ڈیلیٹ اور انسٹال کرنے سے ہارڈ ڈسک میں خرابی یا بیڈ سیکٹر پیدا نہیں ہوتے، ہارڈ ڈسک پر ایک ہی جگہ ہزاروں مرتبہ فائلیں محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ بیڈ سیکٹر بننے کی سب سے عام وجہ سسٹم شٹ‬ڈاؤن کیے بغیر بند کرنا ہے، چاہے خود بند کریں یا بجلی چلے جانے سے کمپیوٹر بند ہو جائے۔

بار بار ونڈوز انسٹال کرنے سے ہارڈویئر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، وقت لگتا ہے اور اگر سوفٹویئر میں کچھ سیٹنگز کی ہوں تو وہ ضائع ہو جاتی ہیں۔ جب تک میں فورمز اور دوسری لوگ‬ان ہونے والی سائٹس پر کام نہیں کرتا تھا تو دو یا تین مہینے بعد ونڈوز انسٹال کرتا تھا تاکہ وہ غیر ضروری پروگرام جو میں نے ٹیسٹ کرنے کے لئے انسٹال کیے تھے مکمل طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں۔ لیکن اب میں ٹیسٹنگ کے لئے ایک علیحدہ ہارڈ ڈسک استعمال کرتا ہوں۔ عام استعمال کی ہارڈ‬ڈسک پر براؤزر میں فورمز اور دوسری ویب‬سائٹس کے پاسورڈ محفوظ ہیں جنہیں دوبارہ ڈالنا مشکل ہو سکتا ہے۔ سوفٹویئرز میں بھی بہت سی سیٹنگز محفوظ کی ہیں، بعض سوفٹویئرز سیٹنگز ایکسپورٹ کرنے کی سہولت فراہم نہیں کرتے، اس لئے انہیں بھی اپڈیٹ یا اپگریڈ کرتا ہوں ڈیلیٹ کر کے انسٹال نہیں کرتا۔ اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اگر آپ کے سسٹم میں اکثر مسئلے پیدا ہوتے ہیں تو ایک مرتبہ ونڈوز انسٹال کر کے ہارڈڈسک کا گھوسٹ امیج بنا لیں اور اس سے سسٹم ریسٹور کر لیا کریں۔ لیکن مسئلے پیدا ہونے کی وجہ کا سدِباب کرنا زیادہ ضروری ہے۔ پاکستان میں عام طور پر یہ بجلی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو کمپیوٹر کے ساتھ وولٹیج سٹیبیلائزر اور یو پی ایس لگا لیں۔ ہارڈویئر میں بھی مسئلے ہو سکتے ہیں، لیکن اس کا امکان کم ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا کمپیوٹر تھوڑی گڑبڑ کررہا تھا۔۔۔میں نے کچھ دن پہلے دو بار ونڈوز انسٹال کی۔۔۔۔کل پھر ایک ڈرائیور مسئلہ کرنے لگا تو میں نے ونڈوز ڈیلیٹ کرکے پھر سیٹ اپ چلادیا۔۔۔۔مجھے پہلے سے یہ تو پتہ ہے کہ سافٹ وئیر بار بار انسٹال اور ڈیلیٹ کرنے سے ہارڈڈسک میں بیڈ سیکٹر بن جاتے ہیں۔۔۔کیا ونڈوز کے زیادہ بار انسٹال سے ہارڈ ڈسک میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے،،؟؟؟؟ اس کے علاوہ جو بھی ممکنہ نقصانات ہوسکتے ہیں۔۔۔مجھے بتا دیں۔

شکریہ

آپ نے صرف ایک ڈرائیور کی اڑی دکھانے پر پوری ونڈوز اڑا دی۔ :eek:
آپ کا تو کمپیوٹر ہی ٹھیک نہیں لگتا۔ :rolleyes:
 
میم نون

محفلین
آپ نے صرف ایک ڈرائیور کی اڑی دکھانے پر پوری ونڈوز اڑا دی۔ :eek:

انھوں نے تو پھر کسی وجہ سے اڑایا، میرا بس چلے تو میں ونڈو کو بغیر کسی وجہ کے اُڑا دوں :laugh:

ویسے جیسا اسد صاحب نے عرض کی ہے، بہتر یہی ہے کہ مسئلے کا حل ڈھونڈا جائے، بجائے اسکے کے ونڈو کو بار بار انسٹال کیا جائے۔
 
mfdarvesh

محفلین
میں Deep Freezer استعمال کرتا ہوں، ایک بار ونڈو انسٹال کرکے تمام تر سیٹنگز کے بعد اس کو فریز کردیں اب اس کے بعد جو مرضی کر لیں، کمپیوٹر جب بھی ری اسٹارٹ ہوگا ونڈوز اپنی اصل حالت میں آجائے گی، ہاں ڈیسک ٹاپ پہ رکھی اشیاء ضائع ہو جاتی ہیں
 
کمال ہے کسی نے بھی Acronis True Image کا ذکر خیر نہیں کیا۔ لیکن چلیں میں کر دیتا ہوں۔
مختصر یہ کہ آپ اس کی مدد سے ایک عدد image فائل جسے بیک اپ فائل بھی کہہ سکتے ہیں بن کر رکھ لیتے ہیں اور پھر جب بھی ونڈو دوبارہ کرنی ہو تو بس ایک کلک پر پوری ونڈو مع اپنے ڈراؤر و سافٹ وییر کے انسٹال :) اس کی مدد سے ہم ایک Scure Zone بھی بنا لیتے ہیں اگر خدانخواستہ ونڈو رن نا ہورہی ہو تو پھر آپ اس کی مدد سے بغیر کسی "میڈیا" کے Acronis True Image میں boot کر سکتے ہیں اور پھر وہاں سے اپنے بیک کو رن کر کے ونڈو ری سٹور کر سکتے ہیں۔
میں کئی سالوں سے اس آزمودہ طریقہ کار پر عمل کر رہا ہوں۔ اور کبھی بھی کسی مسئلہ کا شکار نہیں ہوا۔ حالانکہ ونڈو سیون مع oracle 11g کے سی ڈراؤ کا ڈیٹا تقریباً بیس جی بی سی تجاوز کر ہی جاتا ہے ۔ لیکن ان سب کو میں دس منٹ سے بھی کم وقت میں ری سٹور کر لیتا ہوں بغیر کسی تردد کے۔
آپ بجائے دوبارہ دوبارہ وندو کے ایک ہی بار انسٹال کر لیں اور اسے ایکرونیس ٹرو امیچ کے ساتھ محفوظ کر لیں۔ پھر کبھی بھی ان شاء اللہ عزوجل مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا :)
والسلام
 
رانا

جزاک اللہ۔ بہت ہی زبردست چیز لگتی ہے یہ تو۔ یہ اگر فری ہے تو اسکا لنک دے دیں اور اسکو استعمال کرنے کا طریقہ ذرا تفصیل سے بیان کردیں تو مجھ جیسے بہت سوں کا بھلا ہوجائے گا۔
 
mfdarvesh

محفلین
Acronis میرے خیال میں سست ہے کافی، نارٹن گھوسٹ کے مقابلے میں، میں گھوسٹ کو ہی استعمال کرتا ہوں
 
کیا ونڈوز بیک اپ سے یہ کام نہیں ہوسکتا؟

ونڈو کے بیک اپ کو آپ کسی میڈیا کے توسل سے استعمال کر سکتے ہیں نا، یعنی یا توونڈو چل رہی ہو یا پھر آپ کے پاس بوٹ ایبل سی ڈی ہو۔۔۔۔۔۔۔ اگر کچھ بھی نا ہو تو پھر کیا کریں گے؟ اسی لیے یہ بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ سسٹم کے Master Boor Record کو اپنے MBR سے بدل دیتا ہے۔ پھر جب آپ کمپیوٹر رن کرتے ہیں تو ایکرونیس پہلے خود بوٹ ہوتا ہے اور ایک مسج ڈسپلے ہوتا ہے بلیک سکرین پر کہ Press F11 to Boot in Acronis True Image۔۔۔۔۔ اگر یوزر بوٹ نہیں کروانا چاہتا توپھر یہ سافٹ وییر آپ کی ونڈو کو بوٹ ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ یعنی ونڈوچلنے سے پہلے ایکرونیس خود رن ہوتا ہے۔ :))))

جزاک اللہ۔ بہت ہی زبردست چیز لگتی ہے یہ تو۔ یہ اگر فری ہے تو اسکا لنک دے دیں اور اسکو استعمال کرنے کا طریقہ ذرا تفصیل سے بیان کردیں تو مجھ جیسے بہت سوں کا بھلا ہوجائے گا۔

فری تو حضرت نہیں ہے یہ لیکن "ٹورنٹ" والے اسے فری ہی سمجھتے ہیں،،،،:) ٹورنٹ یا کسی اورفائل شئیرینگ سائڈ سے ڈاؤن کر سکتے ہیں۔
طریقہ استعمال بلکل آسان ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔
۱۔ سب سے پہلے ایکرونس کی مدد سے بیک بنانے
۲۔ پھر Secure Zone کے آپشن میں جا کر SZ کو آن کردیں۔
۳۔ Secure Zone آپ کی ہارٹ ڈیسک سے سپیس گھیر لیتا ہے اور اپنی ایک الک ڈراؤ بنا لیتا ہے جو ونڈو سیون پر تونظر آتی ہے ایکس پی پر نہیں۔ یہ سائز ڈیپنڈ کرتا ہے آپ کی امیچ یا بیک اپ سائز پر۔ مثلاً: اگر آپ کا بیک اپ سائز 2.0 جی بی تو SZ کے ڈراؤ کا سائز ہو گا 1 جی بی۔ یعنی پورا ہاف سائز۔

ایک اور آپشن جوکہ سب ہی مہیا کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ ایکرونس کے ہی ذریعے سے ایک عدد بوٹ ایبل سی ڈی بنا لیں جس میں ایکرونس ٹرو امیچ ہوم پورا موجود ہوتاہے۔ اورآسانی کی ساتھ جب چاہیں ونڈو ری سٹور کرلیں۔
 
mfdarvesh

محفلین
بہت خوب سیکھایا ہے آپ نے شکریہ
اگر Hiren BootCD ہو اور CD ROM استعمال کرنے کی اجازت ہو تو صرف اس سی ڈی سے بوٹ کریں باقی سب کچھ ہے اس میں، امیج بنا لیں اسی ڈسک پہ اور جب جی چاہے اسی سی ڈی سے بوٹ کریں اور ری سٹور کر لیں
 
امن ایمان

محفلین
کل میں نے لیپ ٹاپ کمپیوٹرسے اتنا لمبا جواب یہاں ٹائپ کیا تھا لیکن عین وقت پر نیٹ دھوکا دے گا۔۔۔پتہ نہیں لوگ ماؤس کے بغیر کس طرح کام کرلیتے ہیں۔۔۔میری تو لیپ ٹاپ ماؤس پر ابھی ذرا سی کماند بھی نہیں :atwitsend:

سب کے جوابات پڑھ کے جہاں تک مجھے سمجھ میں آیا ہےوہ یہ کہ دوبارہ دوبارہ ونڈوز انسٹال کرنے سے کمپیوٹر کو کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوتا۔۔۔مسئلہ مجھے ہی ہوتا بس۔:confused:

نبیل بھاااااااااااااااائی میرا لیپ ٹاپ بالکل نیا ہے۔۔۔مجھے ونڈوز 7 کے ساتھ مل رہا تھا۔۔۔7 کا مجھے اتہ پتہ نہیں تھا۔۔۔میں نے ایکس پی کی انسٹالیشن کا کہا تھا۔۔۔وقت نہ ہونے کی وجہ سے میں نے خود ونڈوز انسٹال کی تو وائی فائی کا intel proset wireless ڈرائیورcompatible نہیں تھا۔۔۔میں نے پھر dell اور intel کی سائٹس پر موجود تمام ممکنہ ڈرائیورز ڈائنلوڈ کرڈالے۔۔۔انہی کی وجہ سے خرابی بنتی رہی۔۔۔۔کیونکہ جب کو ڈرائیوز میچ نہیں ہوتا تھا تو وہ سسٹم سلو کردیتا تھا اور مجھ سے سب کچھ برداشت ہوجاتا ہے بس سسٹم کا ڈیسک ٹاپ سلو ہوجائے تو وہ برداشت نہیں ہوتا۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔وقت کی کمی کے باعث سب کا الگ الگ زکریہ نہیں کرسکتی۔

شکر ہے میری فکر ختم ہوئی۔۔۔اب ایک غیر معینہ مدت کے لیے اللہ حافظ۔
 
Top