زندگی

شمشاد

لائبریرین
تُو ہی بتا اے زندگی
اس زندگی کا کیا ہو گا
کہ ہر پل مرنے والوں کو
جینے کے لیے بھی وقت نہیں
 

زینب

محفلین
کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح

وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح

بڑھا کے پیاس میری اس نے ہاتھ چھوڑ دیا

وہ کر رہا ہے مروت بھی دل لگی کی طرح
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کا سفر تمھارے بغیر
آخرِ کار کٹ گیا لوگو
ہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا
کوئی تو راہ دیکھتا لوگو
(نوشی گیلانی)
 

زینب

محفلین
کون کہتا ہے مجھے ٹھیس کا احساس نہیں

زندگی اک اداسی ہے جو تم پاس نہیں

مانگ کر نا پیوں یہ میری خوداری ہے

اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے پیاس نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
منفرو ساکوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے
زندگی ایک نیا طر زِسخن چاہتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

زینب

محفلین
مجھے دردِ عشق کی سزا معلوم

دردِ دل کی انتہا معلوم

زندگی بھر مسکرانے کی دعا نا دے

مجھے پل بھر مسکرانے کی سزا معلوم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بستیاں جس نے راکھ کر دیں
چراغ تھا وہ‘ ہَوا نہیں ہے
کوئی تو لمحہ سکون کا بھی
یہ زندگی ہے‘ سزا نہیں ہے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
سانس لینے کو بس اِک تارُہ ہَوا کا جھونکا
زندگی وہ کہاں سرد دسمن چاہتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ گمان موت کا ہے نہ خیال زندگی کا
سو یہ حال ان دنوں ہے مرے دل کی بے کسی کا
(اعتبار ساجد)
 

عیشل

محفلین
کب کسی سے سوال کرتے ہیں
کب عیاں اپنا حال کرتے ہیں
وار دیتے ہیں زندگی اپنی
لوگ یوں بھی کمال کرتے ہیں
 
Top