زندگی

شمشاد

لائبریرین
اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
اتنا نہ یاد آ کے تجھے بھول جائیں ہم
(احمدفراز)
 

شمشاد

لائبریرین
دل سے پیہم خیال کہتا ہے
اتنی شیریں ہے زندگی اس پل
ظلم کا زہر گھولنے والے
کامراں ہو سکیں گے آج نہ کل
جلوہ گاہِ وصال کی شمعیں
وہ بجھا بھی چکے اگر تو کیا
چاند کو گل کریں تو ہم جانیں
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
میری زندگی تو فراق ہے وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہِ شوق سے دور ہیں رگِ جاں سے لاکھ قریں سہی
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی سے نظر ملاؤ کبھی
ہار کے بعد مسکراؤ کبھی

ترکِ اُلفت کے بعد اُمیدِ وفا
ریت پر چل سکی ہے ناؤ کبھی
(پروین شاکر)
 

عیشل

محفلین
غم ِ زندگی تیری راہ میں ،شبِ آرزو تیری چاہ میں
جو بچھڑ گئے وہ ملے نہیں ،جو اُجڑ گئے وہ بسے نہیں
 

عمر سیف

محفلین
بے کلی ، بے خودی ، بے بسی دے گیا
ایک نیا تجربہ اجنبی دے گیا
اُس کی سوداگری میں بھی انصاف تھا
زندگی لے گیا ، زندگی دے گیا
 

شمشاد

لائبریرین
قطرہ قطرہ زندگی کے زہر کا پینا ہے غم
اور خوشی ہے دو گھڑی پی کر بہک جانے کا نام
(آنند نرائن ملا)
 

عیشل

محفلین
یوسف نہ تھے مگر سرِ بازار آگئے
خوش فہمیاں یہ تھیں کہ خریدار آگئے
آواز دے کے زندگی ہر بار چھپ گئ
ہم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آگئے
 

شمشاد

لائبریرین
دل سے پیہم خیال کہتا ہے
اتنی شیریں ہے زندگی اس پل
ظلم کا زہر گھولنے والے
کامراں ہو سکیں گے آج نہ کل
جلوہ گاہِ وصال کی شمعیں
وہ بجھا بھی چکے اگر تو کیا
چاند کو گل کریں تو ہم جانیں
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
جانِ افسانہ یہی کچھ بھی ہو افسانے کا نام
زندگی ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جانے کا نام
 
Top