زندگی میں ‌لگ چکا تھا غم کا سرمایہ بہت - سرور بارہ بنکوئی

NAZRANA

محفلین
عزیزانِ محترم،
آداب و تسلیمات،
جنابِ سرور بارہ بنکوئی کا کلام آپ دوستوں
کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔
امید ہے پسند فرمائینگے ۔
زندگی میں لگ چکا تھا غم کا سرمایہ بہت
اس لئے شاید گنوایا ہم نے کم، پایا بہت
راندہِ ہر فصلِ گُل ہم کب نہ تھے، جو اب ہوئے
سُنتے ہیں یاروں کو یہ موسم بھی راس آیا بہت
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبوبی مجھے بھایا بہت
کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت
کلامِ سرور بارہ بنکوئی
 
محمداحمد

لائبریرین
زندگی میں لگ چکا تھا غم کا سرمایہ بہت
اس لئے شاید گنوایا ہم نے کم، پایا بہت

کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت

بہت ہی خوب۔۔۔!
 
طارق شاہ

محفلین
غزلِ
سُرُور بارہ بنکوی
زندگی میں لگ چکا تھا غم کا سرمایہ بہت
اس لئے شاید گنوایا ہم نے کم، پایا بہت
راندہِ ہرفصلِ گُل ہم کب نہ تھے، جو اب ہُوئے
سُنتے ہیں یاروں کو یہ موسم بھی راس آیا بہت
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت
کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدِیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت
سُرُوربارہ بنکوی
 
سید زبیر

محفلین
راندہِ ہرفصلِ گُل ہم کب نہ تھے، جو اب ہُوئے
سُنتے ہیں یاروں کو یہ موسم بھی راس آیا بہت
طارق شاہ صاحب ۔۔ ۔ ۔ واہ ۔ ۔بہت عمدہ کلام منتخب کیا ہے جزاک اللہ
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت
 
طارق شاہ

محفلین
راندہِ ہرفصلِ گُل ہم کب نہ تھے، جو اب ہُوئے
سُنتے ہیں یاروں کو یہ موسم بھی راس آیا بہت
طارق شاہ صاحب ۔۔ ۔ ۔ واہ ۔ ۔بہت عمدہ کلام منتخب کیا ہے جزاک اللہ

سید صاحب!
اظہارخیال اور انتخاب کی اس پذیرائی کے لئے دلی تشکّر
بہت خوشی ہوئی کہ انتخاب آپ کو عمدہ لگا
بہت خوش رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
بہت خوب شراکت​
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت

شعر واقعی محسوساتِ ہر دو کسِ کا کیا خوب اظہار ہے

پذیرائی انتخاب کے لئےبہت ممنون ہوں ، خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا
بہت خوش رہیں
 
جنید اقبال

محفلین
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت

کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدِیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت

بہت اچھا انتخاب فرمایا آپ نے
 
طارق شاہ

محفلین
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت

کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدِیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت

بہت اچھا انتخاب فرمایا آپ نے
جنید اقبال صاحب
انتخاب پر داد کے لئے ممنون ہوں ، ٹیگ نہیں کیا گیا تھا اس لئے دوبارہ چسپاں ہوئی

بہت اچھے، فصیح اور بلیغ اشعار کی حامل غزل ہے ، تشکّر اظہارِ خیال کے لئے
آپ کے کوٹڈ اشعار کا تو جواب ہی نہیں!

"آئینہ" دوسرے شعر میں استعارہ (as a reflector) نے (ایام رفتہ) خیالِ شاعر کو شعر میں بلا کی وسعت دی ہے
سُرُور صاحب خمار صاحب کے صاحبزادے تھے اور خوب لکھتے تھے
تشکّر ایک بار پھرانتخاب کی پذیرائی پر

بہت خوش رہیں
 
ملائکہ

محفلین
بالکل بےکار اور فضول قسم کی غزل ہے۔۔ بس کردیں بھئی شاعری میں ایک ہی موضوع ملا ہے شاعروں کو "غم بھری زندگی" جیسے زندگی میں صرف دکھ ہی ملے ہوں اور کوئی خوشی تو ملی ہی نا ہو میں تو فیڈ اپ ہوگئی اب ۔۔۔۔۔۔ کوئی خوشی والی غزل ملے تو پوسٹ کردیں وہ:sneaky:
 
طارق شاہ

محفلین
بالکل بےکار اور فضول قسم کی غزل ہے۔۔ بس کردیں بھئی شاعری میں ایک ہی موضوع ملا ہے شاعروں کو "غم بھری زندگی" جیسے زندگی میں صرف دکھ ہی ملے ہوں اور کوئی خوشی تو ملی ہی نا ہو میں تو فیڈ اپ ہوگئی اب ۔۔۔ ۔۔۔ کوئی خوشی والی غزل ملے تو پوسٹ کردیں وہ:sneaky:
شکریہ اظہار خیال کے لئے
پسند اپنی اپنی والی بات ہے صاحبہ
بزم میں، آپ کو ضرور اپنی پسند کا کلام تلاش کرنے پر مل جائے گا
ورنہ آپ اپنی پسند یہاں چسپاں کرسکتی ہیں

بہت خوش رہیں
 
ملائکہ

محفلین
شکریہ اظہار خیال کے لئے
پسند اپنی اپنی والی بات ہے صاحبہ
بزم میں، آپ کو ضرور اپنی پسند کا کلام تلاش کرنے پر مل جائے گا
ورنہ آپ اپنی پسند یہاں چسپاں کرسکتی ہیں

بہت خوش رہیں
محفل میں مجھے بہت سال گزر چکے ہیں اور میں پہلے بڑے شوق سے پڑھتی بھی تھی پر اب تو مجھ سے پڑھی نہیں جاتی ایک ہی ٹوپک ہے بس:confused:

ویسے میں کسی کی پسند پر طنز نہیں کررہی اس معاملے میں، میں بہت لبرل ہوں:battingeyelashes:
 
آپ اپنے پسند کا کوئی ٹاپک شروع کرسکتی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہاں بہت سے آپ کے ہم خیال اور ہم پسند
اپنی اپنی پسند پیش کرکے یا آپ کی پسند کو ضرور انجوائے کریں گے، اس طرح آپ کو بھی اپنا پسندیدہ شعبہ
یا دھاگہ مل جائے گا
اگر آپ لبرل ہیں تو اس سے قطع نظر کوئی کیا کر رہا ہے، یا کسی کی کیا پسند ہے،
آپ کو اپنے ہم خیالوں سے اپنی پسند شیئر کرنا چاہیے، اس میں وہی چیزیں ہونگی جو
آپ کی پسند ہوگی، مثلاََ طربیہ شاعری، یا کچھ بھی اس قسم کا۔
انسان کا ایسی جگہوں پہ جانا یا ہونے سے، جو اُسے پسند نہ ہو، فرسریٹڈ ہونا ایک فطری عمل ہے
بہت خوش رہیں
 
Top