زرداری زرداری ہے

قیصرانی

لائبریرین
یہ خبر مزے کی اس وجہ سے ہے کہ زلزلے کے بعد سابق صدر مشرف کی طرف سے بلائی جانے والی کانفرنس پر پانچ ارب ڈالر تو مل نہیں سکے۔ اب ساری دنیا کی معیشت ڈانوں ڈول ہو رہی ہے تو جناب زرداری صاحب کو سو ارب کہاں سے ملیں گے؟
 

محسن حجازی

محفلین
زرداری صاحب نے تو بہت ہی منہ کھول لیا ہے۔ یہی تو بے چاری امریکی سفیر رو رہی تھی کہ اب ہم کو زرداری صاحب سے معاملہ کرنا ہوگا؟ :grin:
عارضی طور پر کہاں استعمال ہوگي یہ نہیں فرمایا زرداری صاحب نے۔ یہ بات بھی پردہ اخفا میں ہے کہ اس میں سے زرداری صاحب کے کتنے ہوں گے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
ڈالر اتنے اہم نہیں!!!

ممکن ہے آپ لوگوں کو اس خبر میں 100 ارب ڈالر کی رقم اہم لگی ہو! مگر میں اس خبر میں مھے کشمیر اور بھارت سے تعلق والی بات اچھی نہیں لگی!!! کشمیر میں دہشت گرد ہیں (میں اس پر اپنی رائے کا دے چکا ہوں!!(! کیا بکواس ہے! جناب نے یہ انٹریو دراصل سرکار نے وال اسٹریٹ جرنل کو دیا تھا!!!
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی پوسٹ کی خبر کی آخری لائن بھی اہم ہے۔ اسے قرض نہ سمجھا جائے

زرداری شاید اسے حقیقتاً ذاتی استعمال کے لئے رکھنا چاہ رہا ہے تاکہ عوام کو نہ ادا کرنا پڑے

زرداری کے سلسلے میں ایک خبر میری نظر سے گذری تھی کہ میریٹ دھماکے کے بعد جب وہ امریکہ جانے کے لئے برطانیہ جانے لگا تو اس کی فلائٹ برٹش ائرویز کی نارمل فلائٹ ہی تھی۔ یہ بہت اچھا لگا
 

امکانات

محفلین
اس کا مطلب ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے خلاف اپریشن مزید تیز ہونے والا ہے پاکستان کے لیے طالبان اور القاعدہ سونے کی کان ثابت ہورے ہیں ان کے نام پر پاکستان کو چندہ ملتا ہے یہ یورپ کو دبانے کے لیے پاکستان کی بلیک میلنگ ہے یورپ دہشت گردی کو دنیا کا سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے تو دنیا کو بچانے کے لیے خرچہ بھی زیادہ ہے لہذا امریکا نے اگر اپنی جان بچانی ہے تو اتنی رقم دے یہ تو زرداری کی مہر بانی ہے کہ انہوں نے تاوان کی رقم کم مانگی ہے
 

arifkarim

معطل
سیاست کے کھیل سہانے! گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے حکمران اور سادہ لوح عوام کے ساتھ ذیادتیاں کب تک جاری رہیں گی؟ بالفرض اگر 100 ارب ڈالر مل بھی گئے تو زرداری کے جانے کے بعد اسکا باپ وہ رقم واپس کرے گا؟
 

طالوت

محفلین
سیاست کے کھیل سہانے! گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے حکمران اور سادہ لوح عوام کے ساتھ ذیادتیاں کب تک جاری رہیں گی؟ بالفرض اگر 100 ارب ڈالر مل بھی گئے تو زرداری کے جانے کے بعد اسکا باپ وہ رقم واپس کرے گا؟
اس کا باپ نہیں ہمارے باپ اور ہم واپس کریں گے ، اور وہ بھی مزید قرض لے کر ، پیدایشی قرض دار ہیں ، تو اتنا گھبرانا کیوں ؟
سو میں سے 20 ارب بھی لگ گئے تو ہماری تو تقدیر ہی "بدل" جائے گی نا ۔۔۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
خدا را اب کوئی نیا نام سوچو اب 10 پرنسٹ اچھا نہیں لگتا۔آج کل ہمت علی کہاں‌گم ہیں لگتا ہے کہیں زرداری کی اچھی خبروں کی تلاش میں‌مارے مارے پھر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہا
 

ندیم عامر

محفلین
زر داری

indian.jpg
 
بھائی انہوں نے درست ہی کہا تھا ۔ مجھے چھوٹے چھوٹے ہاتھ نہیں مارنے مجھے پورا پاکستان چاہیئے ۔ اب پاکستان کہاں اور کب کھپتا ہے یہ تو اصھاب اختیار جانیں ہمیں اس کا علم نہیں ہے البتہ یہ ضرور جانتے ہیں کہ ان کا ارادہ تو یہ ہے کہ پاکستان کھپے ہی کھپے مگر پاکستان کو کھپانے کی چاہ رکھنے والوں کی اللہ تعالیٰ نے نسلیں کھپادیں تو یہ بھی اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں ۔ قوم تو حشیش کے نشے میں ہے ۔ کہیں ملا تو کہیں اینٹی ملا دونوں انتہاؤں میں قوم کا حال ابلتے ہوئے دودھ کا سا ہوگیا ہے ۔ ذرا ذرا سی حرارت پر پھول جاتی ہے اور کناروں سے نکلنے کو تیار رہتی ہے ۔
 
Top