زاہد منیر عامر کی ایک نظم

آصف شفیع

محفلین
زاہد منیر عامر صاحب کی ایک نظم احباب کی خدمت میں حاضر ہے۔یہ نظم ً ان کی کتاب" نظم مجھ سے کلام کرتی ہے" میں شامل ہے

آتے دنوں کیلیے ایک نظم-------از زاہد منیر عامر

کہوں اک نظم جس میں پھول کھلتے ہوں
کہوں اک نظم
جس میں ان دنوں کی تابناکی کے ستارے جگمگاتے ہوں
جنھیں آنا ہے
اور لمحوں کی مٹھی سے گزرکر وقت کو تسخیر کرنا ہے
کہوں اک نظم
جس میں روشنی ہو
وہ شعائیں جو تمہاری آنکھ کی پتلی سے نکلیں
وہ اجالیں آسمانوں اور زمینوں کو
ندامت کا سیاہ ملبوس پہنا دیں
ستاروں، کہکشاؤں کو
تمہاری آنکھ کی پتلی
مری ظلمت میں ڈوبے پوربوں کا، پچھموں کا نور بن جائے
کہوں اک نظم
جو آواز کی افسردگی کو بانکپن بخشے
اور اس کی نرم لہروں کو طلا طم آشنا کر دے
کہوں اک نظم
جو تصویر ہو آتے دنوں کی۔۔۔۔۔
چمکتا ہو تمہارا شادماں چہرہ
جبیں میں نور، آنکھوں میں چمک، ہونٹوں پہ میٹھی مسکراہٹ
جلوہ آرا ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب، لیکن یہ نظم ڈسپلے نہیں ہو رہی۔ منتقلی مکمل کیوں لکھا آرہا ہے۔

آصف صاحب، دراصل یہ نظم 'آپ کی شاعری' میں پوسٹ ہو گئی تھی، چونکہ یہ آپ کی اپنی نظم نہیں ہے اس لیئے میں نے اسے 'پسندیدہ کلام' میں منتقل کر دیا ہے۔ 'منتقلی' والا پیغام وہاں دو تین رہنے کے بعد ختم ہو جائے گا اور یہ نظم مستقل طور پر 'پسندیدہ کلام' میں ظاہر ہوگی۔

والسلام
 
شکریہ وارث صاحب۔ آپ نے لائبریری میں کتابیں رکھنے کا ذکر کیا تھا۔ اگر آپ لنک اور پروسیجر بتا دیں توعّنایت ہو گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آصف صاحب، لائبریری سیکشن میں پوسٹ کرنے کیلیئے اول تو آپ کو لائبریری کا ممبر بننا پڑے گا، لیکن یہ صرف اس صورت میں اگر آپ وہاں کچھ خود پوسٹ کرنا چاہیں۔

بصورتِ دیگر اگر آپ کے پاس اپنی کتابوں کی ان پیچ فائل ہے تو وہ بھی کام آ سکتی ہے، اعجاز (الف عین) صاحب اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔

بہرحال میں لائبریری کی موڈریٹر، سیدہ شگفتہ صاحبہ اور اعجاز صاحب کو ذاتی پیغام کے ذریعے اطلاع کرتا ہوں کہ وہ آپ سے اس سلسلے میں رابطہ کریں۔

نوازش۔
 
الف عین

لائبریرین
آصف۔ اگر آپ مناسب سمجھیں، اور کاش سمجھیں، تو ااپنی کتبوں کی ان پیج فائلیں مجھے ای میل کر دیں۔ میرے پروفائل پیج پر بھی ای میل آئی ڈی ہے۔ میں ان کو اردو تحریر میں کنورٹ کر کے تدوین کر کے یہاں بھی پوسٹ کر سکتا ہوں اور میری برقی کتابوں کی سائٹ پر بھی ۔ اور اگر خود پوسٹ کرنا چاہیں تو یا تو شگفتہ کو ذپ کر دیں ک آپ کو رکنیت دے دی جائے، یا بہتر ہع کہ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر خود ہی رجستر ہو جائیں اور وہاں پوسٹ کرنا سیکھ لیں۔
 
آصف شفیع

محفلین
بہت شکریہ آصف صاحب منیر صاحب کی نظم شیئر کرنے کا۔

شکریہ راجا صاحب۔ زاہد منیر عامر صاحب بہت اچھی نطمیں کہتے ہیں۔ ان کی نطمیں تمام اہلِ ادب سے پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی شاعری کے تین مجوعے بھی شائع ہو چکے ہیں۔ ویسے ان کا کلام مختلف ادبی جرائد میں بھی شائع ہوتا رہتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ بہترین کلام :)
سر زاہد منیر عامر اوریئنٹل کالج میں میری کزن کے ٹیچر تھے۔ وہ اکثر ان کا کلام ہمیں سناتی تھی۔
یہ نظم شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ :)
 
آصف شفیع

محفلین
واہ۔ بہترین کلام :)
سر زاہد منیر عامر اوریئنٹل کالج میں میری کزن کے ٹیچر تھے۔ وہ اکثر ان کا کلام ہمیں سناتی تھی۔
یہ نظم شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ :)

شکریہ فرحت صاحبہ۔ زاہد صاحب اوریئنٹل کالج میں بہت مقبول استاد تھے۔آجکل جامعتہ الزہر قاہرہ میں پڑھا رہے ہیں۔ پچھلے دنوں عمرہ کی سعادت کیلیے مکہ مکرمہ آئے تو شرفِ ملاقات بخشا۔ ہمارا ان سے تعلق بھی اوریئنٹل کالج کے زمانہ طالب علمی( 1995-1997
سے ہے۔ان کا اصل میدان تو تحقیق ، تنقید اور تدریس ہے مگر انہوں نے اردو نظم میں بھی خاصہ نام کمایا ہے۔میرے پاس ان کی نئی کتاب " نظم مجھ سے کلام کرتی ہے" موجود تھی۔ اس میں سے میں نے یہ نظم پوسٹ کر دی ہے۔ جسے احباب نے پسند فرمایا ہے۔
 
بہت شکریہ آصف! جی واقعی بہت مقبول استاد تھے۔ اور ہم لوگ جو ان کے سٹوڈنٹس تو نہیں تھے وہ رمضان میں ان کے پروگرامز بڑے شوق سے دیکھا کرتے تھے۔ بلکہ اب بھی دیکھتے ہیں۔
اس لحاظ سے میری کزن اوریئنٹل کالج میں آپ سے جونیئر ہو گی۔ ویسے آپ کی کتاب میں نے اسی سے لے کر پڑھی تھی۔
 
شکریہ۔ آج کل تو ان کے پروگرام شاید نشر نہ ہو رہے ہوںکیونکہ وہ تو مصر میں ہیں۔
کیا آپ بھی اورئینٹل کالج کی سٹوڈنٹ رہی ہیں؟
 
جیا راؤ

محفلین
یہ وہی ڈاکٹر زاہد منیر عامر ہیں ناں پی ٹی وی سے جن کے پروگرام نشر ہوتے تھے؟ :confused:
بہت پیاری نظم ہے !
شکریہ جناب شئیر کرنےکا :)
 
آصف شفیع

محفلین
یہ وہی ڈاکٹر زاہد منیر عامر ہیں ناں پی ٹی وی سے جن کے پروگرام نشر ہوتے تھے؟ :confused:
بہت پیاری نظم ہے !
شکریہ جناب شئیر کرنےکا :)

جی-وہی ڈاکٹر زاہدمنیر عامر ہیں۔ می ٹی وی کی نائیٹ ٹرانسمشن میں بھی بحیثیت میزبان آتے رہےہیں۔ یہ نظم ان کے شعری مجموعے" نظم مجھ سے کلام کرتی ہے" میں شامل ہے۔ جدید نظموںکی یہ بہت عمدہ کتاب ہے۔
 
جی نائٹ ٹائم ٹرانسمیشن میں ہم نے ان کو سنا ہے ما شاءاللہ لب و لہجہ بہت ہی خوب ہے !
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ۔ آج کل تو ان کے پروگرام شاید نشر نہ ہو رہے ہوںکیونکہ وہ تو مصر میں ہیں۔
کیا آپ بھی اورئینٹل کالج کی سٹوڈنٹ رہی ہیں؟

یہی میں بھی سوچ رہی تھی لیکن اس رمضان میں پی ٹی وی گلوبل پر تو افطار کے وقت ان کے پروگرام آتا رہا ہے ۔ ہو سکتا ہے پرانی ریکارڈنگ چلاتے ہوں۔ میں نے ویسے بھی دو تین سال کے بعد ٹی وی باقاعدگی سے دیکھا ہے اس رمضان میں۔
نہیں، میں خود تو اوریئنٹل کالج کی سٹوڈنٹ نہیں رہی لیکن میری کزن وہاں پڑھتی تھیں اور ایک دو سہیلیاں بھی۔ اس لیے آنا جانا لگا رہتا تھا :)
 
Top