ریت گھڑی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ریت گھڑی

ٹھہری ہے ایک نقطے پہ گزرانِ روز و شب
خود اپنی گردشوں میں کہیں کھوگیا ہے وقت
گرتا ہے ریزہ ریزہ سا لمحوں کا ریگزار
شیشے کے ایک ظرف میں گم ہوگیا ہے وقت
اُلٹے گا ریگزار یہ دورانیے کے بعد
پھر سے پلٹ کر آئیگا اب جو گیا ہے وقت

ظہیر احمد ۔ ۔۔۔۔۔ ۲۰۰۶​
 
ریت گھڑی

ٹھہری ہے ایک نقطے پہ گزرانِ روز و شب
خود اپنی گردشوں میں کہیں کھوگیا ہے وقت
گرتا ہے ریزہ ریزہ سا لمحوں کا ریگزار
شیشے کے ایک ظرف میں گم ہوگیا ہے وقت
اُلٹے گا ریگزار یہ دورانیے کے بعد
پھر سے پلٹ کر آئیگا اب جو گیا ہے وقت

ظہیر احمد ۔ ۔۔۔۔۔ ۲۰۰۶​
واہ واہ ظہیر بھائی. کیا خوب تخیل ہے.
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ ظہیر بھائی. کیا خوب تخیل ہے.
غالب نے کہا تھا کہ گیا وقت واپس نہیں آتا ۔ لیکن وہ زمانے اور تھے تابش بھائی ۔ اب تو کام پر جانے کا وقت روز عین اُسی وقت واپس آجاتا ہے ۔ بس اسی بات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ :):):)
 
غالب نے کہا تھا کہ گیا وقت واپس نہیں آتا ۔ لیکن وہ زمانے اور تھے تابش بھائی ۔ اب تو کام پر جانے کا وقت روز عین اُسی وقت واپس آجاتا ہے ۔ بس اسی بات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ :):):)
اس کو جس طرح آپ نے وقت کے آلہ سے جوڑا ہے. اس کے کیا ہی کہنے. :)
 
ظہیر بھائی کی محبتوں کی نذر.
PSMix_2016-12-30-22-00-01_zpsfkjub7th.png


اب بندر کے ہاتھ استرا آ گیا ہے تو شعراء حضرات کا کلام مشقِ ستم بنتا رہے گا.

بیک گراؤنڈ تصویر کا ربط
 

محمداحمد

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
[
ظہیر بھائی کی محبتوں کی نذر.
PSMix_2016-12-30-22-00-01_zpsfkjub7th.png


اب بندر کے ہاتھ استرا آ گیا ہے تو شعراء حضرات کا کلام مشقِ ستم بنتا رہے گا.

بیک گراؤنڈ تصویر کا ربط

تابش بھا ئی بہت زبردست!!! ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ بھی فنکارانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں ۔ ماشاء اللہ!! ویسے اتنا زیادہ تعجب بھی نہین ہوا کیونکہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو لوگ شعر کا اچھا ذوق و شوق رکھتے ہیں وہ عموما بصری فنون سے بھی شغف رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی آپ کے فن کو جلا بخشے ۔ میں آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے !
تابش بھائی اگر آپ چاہیں تو ایک چھوٹا سا گرُ خطاطی کے بارے میں آپ کو بتا سکتا ہوں ۔
 
آمین. جزاک اللہ. خطاطی کے حوالہ سے بس بصری شوق کی حد تک بات ٹھیک ہے. اپنا خط تو ایسا ہے کہ تعلیمی دور میں نمبر ہی کٹوائے. یہ تو کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کی مہربانی ہے کہ کچھ پردہ رہ جاتا ہے. :)
تابش بھائی اگر آپ چاہیں تو ایک چھوٹا سا گرُ خطاطی کے بارے میں آپ کو بتا سکتا ہوں
ضرور بتائیے. :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تابش بھائی جن الفاظ کے آخر میں ے ، ب، پ ، ت قبیل کے الفاظ آتے ہیں یعنے وہ الفاظ جن کی نشست لمبی ہوتی ہے انہیں کمپوزیشن کرتے وقت دیگر الفاظ کے اوپر رکھنا چاہیئے ناکہ ینچے ۔ پہلے مصرع میں آپ نے ہے کو ٹھہری کے اوپر رکھا ہے تو یہ درست طریقہ ہے ۔ لیکن بقیہ مصرعوں میں ایسا نہیں ہوسکا ۔ بس یہ ایک چھوٹی سی ٹِپ ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
 
Top