رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

نیرنگ خیال

لائبریرین
۔ اور دوسرا معنی تم میرے پاس بولنے لگ جاتے ہو ۔۔۔ جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا ۔

اس معنیٰ میں تو کوئی خوبصورتی نظر نہیں آتی۔
اس کے بارے میں اے آر رحمن نے لکھا ہے کہ

ٹیلی فون دھن میں ہنسے والی۔۔۔۔

اصل میں اس مفہوم کو نائٹ کال پیکجز کے بعد شہرت ملی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جی ہاں ۔ نگاہیں۔۔۔ کی "ہیں" اور صدا ہیں۔۔۔ کی "ہیں" میں کچھ صوتی فرق ہے ۔:)
استاد محترم فرماتے ہیں کہ شاعروں کے کلام پہ داد دیتے ہوئے اظہارِ خیال بھی کیا جانا چاہیے۔ بالکل درست فرماتے ہیں لیکن اب بتائیں کہ ایسے حالات میں اظہارِ خیال کیسے ہو؟ جب میرے جیسے انتہائی کم علم بندے اظہارِ خیال کرتے ہیں تو رنگ برنگے لوگ ہنستے ہیں۔ :D:D:D
 
جب کوئی آپ کی بات پر ہنسے تو۔۔۔۔

وعلیکم السلام!اس سے پہلے کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کروں۔ قارئین میں آپ کی توجہ" میزبان مرزا" کے اس جملے کی طرف دلانا چاہوں گا۔ کہ یہ ایک مسخرانہ اور لطیفانہ سلسلہ ہوگا۔قارئین کسی بھی دانشور کے اقوال اور خیالات کا مذاق اڑانا ان مرزا یاروں کا پرانہ طریق رہا ہے۔ کسی کے سنجیدہ اقوال کو اگر آپ پروگرام کے شروع میں ہی ایسے الفاظ سے متعارف کروائیں گے تو ظاہر ہے بات کا اثر جاتا رہے گا۔ اور یہی مرزا کی دلی خواہش ہے۔ کہ کسی بھی طریق سے ہماری جگ ہنسائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس کے بارے میں اے آر رحمن نے لکھا ہے کہ

ٹیلی فون دھن میں ہنسے والی۔۔۔۔

اصل میں اس مفہوم کو نائٹ کال پیکجز کے بعد شہرت ملی ہے۔
نین بھائی ، آپ کی یہ بات تو راکٹ ہے راکٹ!
یعنی بغیر بتائے سر سے گزر گئی ۔ :Dاس نائٹ کال پیکج وغیرہ کا پس منظر معلوم نہیں ۔ تین روز پہلے میرا اکلوتا اور سگا کمپیوٹر شہادت پا گیا ۔ ورنہ پیر گوگل علیہ ما علیہ ضرور اس سلسلے میں مدد فرماتے ۔
 
محمد وارث

اس سے چند برس قبل کا ایک لطیفہ یاد آ گیا، پاکستان میں آلو مہنگے ہو گئے تو ایک صحافی نے ایک وزیر سے پوچھا کہ جناب بہت مہنگائی ہو گئی، آلو تیس روپے کلو ہو گئے۔ وزیر موصوف نے فرمایا کہ کہاں کی مہنگائی؟پاکستان تو بہت ترقی کر رہا ہے مثال کے طور پر پہلے فون کال بیس تیس روپے منٹ ہوتی تھی اور آلو دو روپے کلو، اب کال دو روپے کی ہے تو آلو تو تیس روپے کلو ہونے ہی تھے۔

یہ "نائٹ پیکجز" بھی اسی قبیل کی چیز ہے۔ فون کمپنیوں نے "رات کے مسافروں" کے لیے خصوصی فون پیکجز نکالے ہوئے ہیں ،جیسے رات بارہ سے صبح چھ بجے تک چند روپوں کے پیکج میں حسب استطاعت جتنی چاہے بات کریں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویبگاہ کا پتہ میں نے دو ہفتے پہلے ان کے تعارفی دھاگے میں دیا ہے۔
AR Qadri
لوگ تجربے کرتے رہتے ہیں، اور کرنے بھی چاہیئں تاکہ شعر و ادب پر جمود طاری نہ ہو۔ غلط تجربہ بھی کم ازکم بحث و تمحیص کی راہیں تو کھولتا ہی ہے۔
میں نے بھی بارہا تجربہ کیا ہے کہ اشعار کو ذرا لے میں گا کے پڑھیں تو آرام سے اوزان کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ صحیح طریقے سے نہ گایا جا رہا ہو، روانی پیدا نہ ہو تو الفاظ بدل کے، آگے پیچھے کر کے دوبارہ گائیں۔ لیں جی۔۔۔ اتنی سی بات ہے۔
لیکن میرے تجربات پہ نہ ہی شعری جمود کو ٹھیس لگتی ہے، نہ بحث و تمحیص کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ یہی بات کسی بڑے شاعر نے کی ہوتی تو سب اس بحث میں کود پڑتے۔ چھوٹے شعراء بھی کب تک چھوٹے رہیں گے! آخر ہم بھی ایک دن بڑے شعراء میں شمار ہوں گے ان شاءاللہ۔
:):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خواہرم ، ہماری نظر میں آپ پہلے ہی بہت بڑی ہیں۔ الحمد للہ!
ہم سب آپ کے اخلاق، اعلیٰ اقدار ، انکسار اور خوش مزاجی کے معترف ہیں ۔ بڑا انسان ہو نا اہم ہے ۔ بڑا شاعر ، ادیب ، ڈاکٹر ، انجینئر ، سائنسدان ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا اگر انسان بڑا نہ ہو ۔ سو آپ بالکل فکر نہ کریں اور اشعار کو یونہی گاتی گنگناتی رہیں ۔ اور یونہی ہنستی مسکراتی رہیں ۔:):):)
اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
AR Qadri

میں نے بھی بارہا تجربہ کیا ہے کہ اشعار کو ذرا لے میں گا کے پڑھیں تو آرام سے اوزان کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ صحیح طریقے سے نہ گایا جا رہا ہو، روانی پیدا نہ ہو تو الفاظ بدل کے، آگے پیچھے کر کے دوبارہ گائیں۔ لیں جی۔۔۔ اتنی سی بات ہے۔
لیکن میرے تجربات پہ نہ ہی شعری جمود کو ٹھیس لگتی ہے، نہ بحث و تمحیص کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ یہی بات کسی بڑے شاعر نے کی ہوتی تو سب اس بحث میں کود پڑتے۔ چھوٹے شعراء بھی کب تک چھوٹے رہیں گے! آخر ہم بھی ایک دن بڑے شعراء میں شمار ہوں گے ان شاءاللہ۔
:):):)
ہم ایسے سُر بکھیریں تو خود ہی یہ احساس جاگ اٹھتا ہے کہ گائیکی پر اس سے برا وقت پہلے کبھی نہ آیا تھا۔۔۔ ایسے میں کیا سر سنگیت اور کیا صوتی آہنگ۔۔۔ لیکن جیسا کہ ہم نے سنا ہے بڑے شعرا پر شعر اترا کرتے ہیں۔ لگتا ہے آپ پر گیت اتر رہے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تین روز پہلے میرا اکلوتا اور سگا کمپیوٹر شہادت پا گیا ۔ ورنہ پیر گوگل علیہ ما علیہ ضرور اس سلسلے میں مدد فرماتے ۔
دنیا مکافات عمل ہے

ذوالقرنین ، تمہارے کیبورڈ میں کیڑے پڑیں اور کمپیوٹر میں تین دن کے لئے پرتگالی زبان کا کوئی پیچیدہ سا وائرس آجائے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
AR Qadri

میں نے بھی بارہا تجربہ کیا ہے کہ اشعار کو ذرا لے میں گا کے پڑھیں تو آرام سے اوزان کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ صحیح طریقے سے نہ گایا جا رہا ہو، روانی پیدا نہ ہو تو الفاظ بدل کے، آگے پیچھے کر کے دوبارہ گائیں۔ لیں جی۔۔۔ اتنی سی بات ہے۔
لیکن میرے تجربات پہ نہ ہی شعری جمود کو ٹھیس لگتی ہے، نہ بحث و تمحیص کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ یہی بات کسی بڑے شاعر نے کی ہوتی تو سب اس بحث میں کود پڑتے۔ چھوٹے شعراء بھی کب تک چھوٹے رہیں گے! آخر ہم بھی ایک دن بڑے شعراء میں شمار ہوں گے ان شاءاللہ۔
:):):)

ہم ایسے سُر بکھیریں تو خود ہی یہ احساس جاگ اٹھتا ہے کہ گائیکی پر اس سے برا وقت پہلے کبھی نہ آیا تھا۔۔۔ ایسے میں کیا سر سنگیت اور کیا صوتی آہنگ۔۔۔ لیکن جیسا کہ ہم نے سنا ہے بڑے شعرا پر شعر اترا کرتے ہیں۔ لگتا ہے آپ پر گیت اتر رہے ہیں۔
گائیکی کے ذریعے اگر شعر میں کوئی خامی ہو تو اسے چھپایا جاسکتا ہے ۔۔۔ گیت کی صورت گا کر شعر درست کرنے کی کوئی تکنیک میری نظر سے تو تاحال نہیں گزری !
 
جاسمن

لائبریرین
گائیکی کے ذریعے اگر شعر میں کوئی خامی ہو تو اسے چھپایا جاسکتا ہے ۔۔۔ گیت کی صورت گا کر شعر درست کرنے کی کوئی تکنیک میری نظر سے تو تاحال نہیں گزری !
حق ہا! کتنے ہی شاعر ان ہی طریقوں سے پورا دیوان مرتب کر لیتے ہیں۔ :D
شاہد شاہنواز! جب ہم جیسے کم علم لوگ بڑی بڑی بحثوں میں حصہ نہیں لے پاتے تو تھوڑا سا خود کو مطمئن کرنے کے لیے ہلکے پھلکے مراسلے کرتے ہیں۔ بس یہ ان ہی "ہلکے پھلکے" مراسلوں میں سے ایک تھا، جو آپ نے پڑھا۔
کاش ہم نیچے یہ نوٹ لکھتے۔ : عمل کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے۔ :D
 
علی وقار

محفلین

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جاسمن
علی وقار
معذرت، کہ میں ماضی میں یہ لڑی ملاحظہ فرمانے کے باوجود بھی اس کو صرف ایک مثال سمجھا۔ تو گویا محمد خلیل الرحمٰن گا کر شاعری کی مثال دیتے ہوئے سنجیدہ تھے؟ کیونکہ اسی لڑی میں، میں نے یہ شعر بھی دیکھ لیا تھا:
دُڑم دُم، دُڑم دُم، دُڑم دُم ،دُڑم
تُڑم تُم، تُڑم تُم، تُڑم تُم، تُڑم
۔۔ میں سمجھا مذاق کر رہے ہیں ۔۔۔ اور آگے بڑھ گیا ۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
حالانکہ مذکورہ لڑی میں نے بھی کبھو پڑھیں تھی لیکن بھول گئی اور اپنے تئیں شاعری گا کے اوزان درست کرنے کو اپنی دریافت سمجھنے کی خوش فہمی میں مبتلا تھی۔ :):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top