روزہ شوگر لیول 'کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، کوئی ایسی غذائیں تجویز کریں جنہیں سحری میں کھانے سے زیادہ دیر تک توانائی بحال رہے۔ بعض اوقات تو دوپہر سے پہلے ہی آنتیں قل ھواللہ پڑھنا شروع ہو جاتی ہیں حالانکہ سحری پیٹ بھر کے کھائی ہوتی ہے۔ :?
 
دوست

محفلین
ہیں۔
یہ آپ کہہ رہے ہیں جرمنی میں بیٹھ کر۔ادھر تو اتنا روزہ نہیں لگنا چاہیے ادھر تو مانا کہ گرمی مارتی ہے۔قوت بخش غذاؤں کے ذیل میں مجھے تو گلیکسوز ڈی ہی یاد آرہا ہے فی الحال (مذاق۔۔) حکیم صاحب میں بھی اس سلسلے میں منتظر رہوں گا ہوسکتا ہے کسی کو مشورہ ہی دینا پڑ جائے۔ :idea:
 
hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم صاحب، کوئی ایسی غذائیں تجویز کریں جنہیں سحری میں کھانے سے زیادہ دیر تک توانائی بحال رہے۔ بعض اوقات تو دوپہر سے پہلے ہی آنتیں قل ھواللہ پڑھنا شروع ہو جاتی ہیں حالانکہ سحری پیٹ بھر کے کھائی ہوتی ہے۔ :?

نبیل بھائی!

جرمنی میں کھجور تو دستیاب ہوگی ۔کھجور کا ملک شیک سحری میں پینے سے سارادن توانائی بحال رکھتا ہے ۔اور اگر کچھ کمی ہو بھی جائے تو افطاری میں پینے سے اس کی فورآ بحالی ہو جاتی ہے۔

اور دوست۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے ہر علاقے میں ایران کی بہت نرم اور اچھی کھجور ڈبے میں بند دستیاب ہوتی ہے اس کا ملک شیک بہت شاندار اور انتہائی ذائقہ دار بنتا ہے ۔ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ڈبوں کے اوپر ایرانی بم لکھا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باقی حجاب بہن کی بھی طب وصحت کے حوالے سے اچھی معلومات ہیں امید ہے سحری کےلیے طاقت سے بھر پور کوئی ریسیپی شئیر کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حجاب

محفلین
حکیم صاحب کوئی ترکیب تو بعد میں لکھوں گی ۔فی الحال تو یہ کہ اگر روزے میں بھوک جلدی محسوس ہونے لگے تو سحری میں دلیہ کھانا بہتر ہوگا چکن کے ساتھ ملا کر پکایا گیا ہو ہلکے مصالحے میں،دلیہ کھا کے بھرپور توانائی مل جاتی ہے ،جو یقیناً روزے میں فائدہ مند ہے اُن لوگوں کے لئے جن کو بھوک کا احساس جلد ہوتا ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
حکیم خالد اور حجاب، آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ ویسے یہ چکن کے ساتھ پکائے گئے دلیے کے متعلق پہلی مرتبہ سنا ہے میں نے۔ اور وہ ایرانی بم کھجوریں یہاں جرمنی میں بھی رمضان میں دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ واقعی کافی لذیز ہوتی ہیں۔ ویسے ان سے بھی سائز میں بڑی اور شیرے والی کھجوریں ملتی ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ وہ اسرائیلی کھجوریں ہیں۔ :( :?

ایک اور سوال! کھجور کا ملک شیک کیا عام طریقے سے ہی بنایا جاتا ہے؟ یعنی کہ بس دودھ، چینی اور کھجوریں مکس کرکے بلینڈر چلا دیا یا کوئی اور خاص ترکیب ہے اس کی؟
 
حجاب

محفلین
چکن کے ساتھ دلیہ یوں بنتا ہے کہ پہلے دلیہ گل جائے تو اُس میں باریک کٹے ہوئے چکن ہڈی نکال کر دلیہ میں ڈال کر مزید اُس وقت تک دلیہ پکائیں جب تک چکن گل نہ جائے پھر اُس میں ڈالیں تھوڑا سا سرکہ جتنا آپ کھا سکیں چاٹ مصالحہ بھی ڈال لیں تو اور مزے کا لگے گا۔
کجھور کے ملک شیک میں چینی نہیں ڈالی جاتی۔
 
hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم خالد اور حجاب، آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ ویسے یہ چکن کے ساتھ پکائے گئے دلیے کے متعلق پہلی مرتبہ سنا ہے میں نے۔ اور وہ ایرانی بم کھجوریں یہاں جرمنی میں بھی رمضان میں دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ واقعی کافی لذیز ہوتی ہیں۔ ویسے ان سے بھی سائز میں بڑی اور شیرے والی کھجوریں ملتی ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ وہ اسرائیلی کھجوریں ہیں۔ :( :?

ایک اور سوال! کھجور کا ملک شیک کیا عام طریقے سے ہی بنایا جاتا ہے؟ یعنی کہ بس دودھ، چینی اور کھجوریں مکس کرکے بلینڈر چلا دیا یا کوئی اور خاص ترکیب ہے اس کی؟

نبیل بھائی!

ہریسہ (حلیم )اور ثرید پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پسندیدہ غذا تھی ان سب میں دلیہ اور گوشت موجود ہوتا ہے۔لیکن مٹن اور بیف کی شکل میں ۔حجاب بہن نے شاید وائٹ میٹ کی رعایت کو مد نظر رکھتے ہوئے چکن کا استعمال کیا ہے ۔لہذا جن لوگوں کو ریڈ میٹ ممنوع ہو ان کے لیے زیادہ مناسب اور اچھی غذا ہے۔ کئی کھلاڑیوں کی تقویت کےلیے بھی مندرجہ بالا ایسی غذا شامل کی جاتی ہے خاص طور پہ باڈی بلڈرز ۔۔۔۔۔

یہ اسرائیلی کھجوروں کا جسطرح آپ نے ذکر کیا ہے۔ کئی لوگ اسرائیل سے نسبت کی وجہ سے بائیکاٹ کا حکم صادر فرما سکتے ہیں ۔لیکن میں ذاتی طورپر حضرت سلیمان (ع) اور دیگر انبیاء کی سرزمین اور قبلہ اول کی نسبت سے متبرک سمجھ کر اسے کھانا ضروری سمجھوں گا۔

کھجور کا ملک شیک بنانے کا طریقہ یہی ہے جو آپ نے بتایا ۔کھجور کی اپنی مٹھاس کافی ہوتی ہے۔اس لیے اس میں بعض لوگ چینی کی شمولیت کو ضروری نہیں سمجھتے۔لیکن میں تو چینی کی جگہ روح افزا شامل کر لیتا ہوں ۔جس سے ذائقہ اور تاثیر مزید بڑھ جاتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب سے میں نے کھجور کے ملک شیک کا پڑھا ہے، ہمارے ہاں روزانہ یہی بن رہا ہے۔ خاصا لذیز ہوتا ہے۔
 
حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
جب سے میں نے کھجور کے ملک شیک کا پڑھا ہے، ہمارے ہاں روزانہ یہی بن رہا ہے۔ خاصا لذیز ہوتا ہے۔

:shock: آپ کو افطار میں صرف ایک اکلوتی کجھور لینی چاہیئے۔کیونکہ آپ نے لکھا کہ آپ شوگر پیشینٹ ہیں۔
 
حجاب

محفلین
بہت غلط ہے یہ آپ کے لئے بلکل ٹھیک نہیں انسولین لیتے ہیں مگر احتیاط لازمی ہے آپ کو تو ایک کجھور بھی نہیں لینی چاہیئے۔بہت نقصان دہ ہے آپ کے لئے۔
 
حجاب

محفلین
آپ کی ہی بھلائی ہے اس میں۔آپ کی بیگم صاحبہ کو کھجور گھر میں داخل نہیں کروانی چاہیئے۔
میں واقف ہوں شوگر کی تباہ کاریوں سے :(
آج پیپر میں اداکار لہری کے بارے میں بھی پڑھا ہے :cry:
لہری صاحب کی ٹانگ اور ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ہیں ،میں ڈرا نہیں رہی ہوں آپ کو ،بس کہنا ہے کہ آپ بھی واقف ہیں شوگر کی تباہ کاریوں سے تو احتیاط لازم ہے۔ضروری نہیں کہ سب کچھ کھایا جائے آپ کو میری باتیں ناگوار گزریں ہوں تو معذرت۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کی باتیں بالکل بھی ناگوار نہیں گزریں۔
ویسے میں کوشش تو کرتا ہوں کہ شوگر قابو میں رہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
حجاب نے کہا:
آپ کی ہی بھلائی ہے اس میں۔آپ کی بیگم صاحبہ کو کھجور گھر میں داخل نہیں کروانی چاہیئے۔
میں واقف ہوں شوگر کی تباہ کاریوں سے :(
آج پیپر میں اداکار لہری کے بارے میں بھی پڑھا ہے :cry:
لہری صاحب کی ٹانگ اور ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ہیں ،میں ڈرا نہیں رہی ہوں آپ کو ،بس کہنا ہے کہ آپ بھی واقف ہیں شوگر کی تباہ کاریوں سے تو احتیاط لازم ہے۔ضروری نہیں کہ سب کچھ کھایا جائے آپ کو میری باتیں ناگوار گزریں ہوں تو معذرت۔

حجاب بہن!

اکثر شدید نوعیت کے مریضوں میں انسولین اور بعض گولیوں (سلفا نا ئلو ریاز وغیرہ)کے استعمال یا کھانے پینے میں کمی بیشی کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی سطح فوری گر بھی جاتی ہے اور بعض دفعہ ''ہائپو '' کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔

اس صورت میں کوئی نہ کوئی سویٹ ہروقت مریض کو اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔اور یہ ضرورت کھجور یا اس کی بنی ہوئی شے سے پوری ہوجائے۔تو سنت نبوی(ص) کا ثواب مفت میں مل سکتا ہے ۔ لہذا کھجور سے اتنی دشمنی۔۔۔۔۔۔مناسب نہیں۔یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی باعث شفا بن سکتی ہے۔

اللہ نہ کرے شمشاد بھائی کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔لیکن شوگر کو بیلنس کرنا آجائے تو یہ کوئی مرض نہیں۔یورپ میں ساٹھ سے پینسٹھ فیصد افراد شوگر کے مریض ہیں اور صرف اپنے معمولات زندگی اور خوراک میں معمولی سی تبدیلی لاکر ایک صحتمند فرد کی طرح زندگی گذار رہے ہیں۔ قوت حوصلہ میں اضافہ ،قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے جو مرض کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتی ہے۔ لہذا شوگر کے مریض کو اس کے عوار ضات سے ڈرانا مناسب بات نہیں۔ہاں اگر وہ غذائی بے اعتدالی سے شوگر کو بیلنس نہ رکھ سکا ہو اور اس میں بہت زیادہ کوتاہی برتے، پھر اور بات ہے۔اور آپ کا مقصد بھی یہی لگتا ہے۔

تاہم اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے کریں کہ کسی سوئے ہوئے شخص کو چیونٹی کاٹ لے اور اپ اسے جھنجوڑ کر کہیں کہ سانپ نے کاٹا ہے تو وہ بیچارہ راہی ملک عدم ہو سکتا ہے اور ایک شخص کہ جسے واقعی سانپ نے کاٹا ہو اسے چیونٹی کاٹنے کا کہہ کر (اور دیگر تدابیر اختیار کرکے )اس کی جان بچائی بھی جا سکتی ہے۔

تو معالج کبھی بھی ناامیدی کی باتیں اور اس مرض میں مبتلا افراد کے خطرناک انجام سے ڈراتا نہیں ،حوصلہ دیتا ہے۔جس سے متاثرہ فرد اپنی مرض کو قبول کرتے ہوئے بے ضرر بنا لیتا ہے۔

پیاری بہن ،یہی تو مسیحائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ حکیم صاحب اور آپ یقین کریں مجھے حجاب صاحبہ کی نہ تو کوئی بات بری لگی اور نہ ہی ناگوار گزری۔ وہ میرے ہی بھلے کے لیے تو کہہ رہی تھیں۔
حجاب آپ کا بھی بہت شکریہ۔
 
Top