روزہ شوگر لیول 'کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے

hakimkhalid

محفلین
شمشاد نے کہا:
بہت شکریہ حکیم صاحب اور آپ یقین کریں مجھے حجاب صاحبہ کی نہ تو کوئی بات بری لگی اور نہ ہی ناگوار گزری۔ وہ میرے ہی بھلے کے لیے تو کہہ رہی تھیں۔
حجاب آپ کا بھی بہت شکریہ۔

شمشاد بھائی!

حجاب بہن کی باتوں میں چھپی محبت ہمیں بھی نظر آ رہی ہے اور ان احساسات کو محسوس کرنے والے اس بے حس دنیا میں ابھی موجود ہیں اور شاید انہی کی وجہ سے دنیا ابھی تک قائم ہے۔

ریکارڈ کی درستگی اور اجتماعی مفاد کےلیے بعض باتیں کسی کو مخاطب کر کے کی جائیں تو زیادہ اثر رکھتی ہیں اور اس کے لیے یقیناً حجاب بہن کو ہماری کوئی بات بری نہیں لگی ہوگی ۔اور اگر ایسا ہے بھی تو ہم پیشگی معذرت کر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حجاب

محفلین
hakimkhalid نے کہا:

:cry: میں نے صاف لکھ دیا تھا کہ میں ڈرا نہیں رہی ہوں اور شمشاد صاحب عقلمند باشعور انسان ہیں اُن کو بھی پتہ ہے سانپ اور چیونٹی کا فرق۔
مجھے پتہ ہے کہ شوگر کم ہو تو ہائپو گلائی سیمیا ہو جاتا ہے مریض کو۔اور اس کی وجوہات کجھور گھر میں نہ رکھنا نہیں بلکہ فاقہ کشی،بہت زیادہ محنت،انسولین کا زیادہ مقدار میں استعمال بھی ہوسکتا ہے۔
خیر جناب اب کچھ نہیں کہنا کھجور کھائی جائے یا پی جائے مجھے کیا ایک بار پھر سوری کہ میں نے ڈرایا نہیں تھا۔ :(
 
hakimkhalid

محفلین
حجاب نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بہت شکریہ حکیم صاحب اور آپ یقین کریں مجھے حجاب صاحبہ کی نہ تو کوئی بات بری لگی اور نہ ہی ناگوار گزری۔ وہ میرے ہی بھلے کے لیے تو کہہ رہی تھیں۔
حجاب آپ کا بھی بہت شکریہ۔

شمشاد بھائی!

حجاب بہن کی باتوں میں چھپی محبت ہمیں بھی نظر آ رہی ہے اور ان احساسات کو محسوس کرنے والے اس بے حس دنیا میں ابھی موجود ہیں اور شاید انہی کی وجہ سے دنیا ابھی تک قائم ہے۔

ریکارڈ کی درستگی اور اجتماعی مفاد کےلیے بعض باتیں کسی کو مخاطب کر کے کی جائیں تو زیادہ اثر رکھتی ہیں اور اس کے لیے یقیناً حجاب بہن کو ہماری کوئی بات بری نہیں لگی ہوگی ۔اور اگر ایسا ہے بھی تو ہم پیشگی معذرت کر لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:cry: میں نے صاف لکھ دیا تھا کہ میں ڈرا نہیں رہی ہوں اور شمشاد صاحب عقلمند باشعور انسان ہیں اُن کو بھی پتہ ہے سانپ اور چیونٹی کا فرق۔
مجھے پتہ ہے کہ شوگر کم ہو تو ہائپو گلائی سیمیا ہو جاتا ہے مریض کو۔اور اس کی وجوہات کجھور گھر میں نہ رکھنا نہیں بلکہ فاقہ کشی،بہت زیادہ محنت،انسولین کا زیادہ مقدار میں استعمال بھی ہوسکتا ہے۔
خیر جناب آپ کھجور کھائیں اور پیئیں بھی مجھے کیا ایک بار پھر سوری کہ میں نے ڈرایا نہیں تھا۔ :(

یہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حجاب بہن !

اللہ آپ کو سلامت اور خوش رکھے۔

اتنی ناراضگی اور بے ۔۔۔۔۔۔۔حجابی کہ سلام دعا تو درکنار، بھائی کو مخاطب کرنا بھی ضروری نہ سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔

بہر حال میں اجتماعی مفاد مد نظر رکھتا ہوں ۔

مندرجہ بالا کہی گئی باتوں سے شمشاد بھائی یقیناً بہرہ ور ہوں گے ۔لیکن اپنے جیسے بے شعور افراد کے شعور میں اضافہ کےلیے کچھ باتیں کہی ہیں ۔جوآپ کو خلاف توقع بری لگیں جس کا مجھے افسوس ہے۔

لیکن اس سلسلے میں تو ہم اپنی پیاری بہن سے پیشگی معذرت کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حجاب

محفلین
:oops: سوری اُس وقت کا سلام اب کرتی ہوں السّلام و علیکُم ۔
آپ نے لکھ دیا پھر معذرت کی تھی ویسے معذرت کی ضرورت نہیں تھی مگر مجھے غصّہ آ گیا تھا پڑھ کے :oops: سچ کہہ دیا جھوٹ نہیں بولتی میں غصّے میں لکھا ہے پہلا میسج
:oops: بے حجابی تو نہیں ہے اس پر اعتراض ہے مجھے اب خیر جانے دیں میرا غصّہ ایک منٹ کا ہوتا ہے ،اب اعتراض نہیں ہے :p
 
وعلیکم السلام!
پیاری بہن کا غصہ سر آنکھوں پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکر ہے یہ ٹھنڈا ہوا اور کوئی گلہ شکوہ بھی نہ رہا ۔
کسی کا دل ہماری وجہ سے دکھے یہ ہمیں کسی طور منظور نہیں۔کیونکہ۔۔۔۔۔۔
ساڈی پنجابی وچ کہندے نیں
‘‘دلاں وچ رب وسدا‘‘
اور ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ہماری بہن کو اعتراض ہے ہمارے استعمال کئے گئے الفاظ‘‘ بے حجابی ‘‘ پر ۔۔۔۔۔۔۔تو ہم یہ بھی واپس لیے لیتے ہیں۔اگرچہ پیار سے کہے گئے ان الفاظ کا مطلب لغوی نہ تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے میں کوشش تو کرتا ہوں کہ شوگر قابو میں رہے۔
میرے والد کا تجربہ رہا ہے کہ وہ زیادہ میٹھا استعمال کرکے زیادہ مقدار میں انسولین لیتے تھے۔ خود بھی ڈاکٹر تھے، لیکن بعد میں‌پتہ چلا کہ زیادہ مقدار میں انسولین لینا بھی خطرناک ہوتا ہے۔ یعنی کہ یہ شوگر کی انتہائی سٹیج کو جلد سے جلد قریب لاتا ہے اور گردے کے فعل کو بھی متائثر کرتا ہے :(
 
hakimkhalid

محفلین
بالکل درست کہا قیصرانی بھائی آپ نے۔۔۔۔۔۔۔

اطبائے قدیم و جدید کسی بھی حوالے سے میٹھے کے غیر ضروری استعمال کے حوالے سے مخالف ہیں ۔

یہاں بات صرف اتنی ہوئی ہے کہ اگر کسی صورت ذیابیطس کے مریض کےلیے مٹھاس کی ضرورت پڑ جائے تو صرف ضرورت کے مطابق کھجور کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔جو ظاہر ہے غیر قدرتی مٹھاس سے بدرجہا بہتر ہے اور پھر جدید تحقیق بھی اس کی بھر پور تائید کرتی ہے

تا ہم شوگر کے مریض کو کھجور کا غیر ضروری استعمال کسی بھی حوالے سے بالکل نہیں کرنا چاہئے۔

زیادہ میٹھا استعمال کرکے انسولین لگا لینا،
شوگر کنٹرول کرلینے کے مترادف نہیں ہو سکتا۔
اس سلسلے میں پرہیز بہر صورت ضروری ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
hakimkhalid نے کہا:
تا ہم شوگر کے مریض کو کھجور کا غیر ضروری استعمال کسی بھی حوالے سے بالکل نہیں کرنا چاہئے۔

زیادہ میٹھا استعمال کرکے انسولین لگا لینا،
شوگر کنٹرول کرلینے کے مترادف نہیں ہو سکتا۔
اس سلسلے میں پرہیز بہر صورت ضروری ہے
بالکل درست کہا حکیم بھائی۔ اصل میں ایک جگہ پڑھا تھا کہ کھجور کے اندر جو شکر ہوتی ہے وہ شاید قدرتی طور پر پائی جانے والی تمام شکروں سے زیادہ جلدی ہضم ہوتی ہے۔ اس لیے اس کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے

باقی اعتدال تو ہر چیز میں کرنا ہی بہتری ہے
 
hakimkhalid

محفلین
شمشاد نے کہا:
حکیم صاحب کیا ذیابطیس کی بھی اقسام ہوتی ہیں؟

شمشاد بھائی !

ہمارے ایک کلاس فیلو شاذ ہی کالج آتے تھے لیکن معالجات کے پیپر میں انہوں نے 88نمبر حاصل کئے انہوں نے اس پیپر کی کوئی خاص تیاری بھی نہ کی تھی ۔جبکہ میں نے اسکی خوب تیاری کی اور صرف 79نمبر حاصل کئے ان صاحب سے اس بارے میں دریافت کیا تو کہنے لگے تیاری تو میری تھی نہیں ۔اتفاق سے گردوں کے حوالے سے تین مختلف سوال پیپر میں موجود تھے۔میں چونکہ خود گردوں کا مریض ہوں اس لیے اپنے مشاہدات اور تجربے پیپر میں لکھ دیے۔تو ایسا بھی ہوتا ہے۔

اتنی تمہید باندھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جس مرض میں انسان مبتلاء ہو ۔اس مرض کے حوالے سے اسکی معلومات معالج سے بھی بڑھ جاتی ہیں اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ہمارے شمشاد بھائی کو اس مرض کی اقسام کا علم نہ ہو ہاں دیگر قارئین تک یہ معلومات پہنچ جائیں ۔یہی مقصد دکھائی دیتا ہے۔

ذیا بیطس کی اقسام جدید تحقیق کے مطابق تو دو ہیں۔

1۔۔۔۔۔۔۔ٹائپ 1 ذیا بیطس یا انسولین ڈیپینڈنٹ ڈایا بیٹیز ملائیٹس(
IDDM)
2۔۔۔۔۔۔۔ٹائپ 2 ذیابیطس یا نان انسولین ڈیپینڈنٹ ڈایا بیٹیز ملائیٹس(NIDDM )

لیکن طب قدیم (یونانی،اسلامی،مشرقی) اور آیور ویدک میں اسباب کے حوالے سے ذیابیطس کی کئی اقسام ہیں ۔جنھیں تحریر کرنے کےلئے ایک مکمل مضمون لکھنا پڑے گا جو جلد یا بدیر محفل پر پیش کروں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ حکیم صاحب۔

یقین کریں مجھے معلوم نہیں کہ ذیابطیس کی بھی قسمیں ہوتی ہیں۔ یہ تو ایک محفل میں بیٹھے باتیں ہو رہی تھیں تو کسی صاحب نے کہا کہ اس کی بھی اقسام ہوتی ہیں اور کہنے لگے کہ بعض مریض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی ذیابطیس 200 پر پہنچ جائے تو ان کے لیے خطرناک ہو جاتی ہے اور بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ 600 پر بھی پہنچ جائے تو انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا۔

میں نے اسی حوالے سے پوچھا تھا۔
 
Top